‫ویوو نے 2018ء فیفا ورلڈ کپ رشیا (ٹ م) مہم کا اعلان کردیا – “میرا وقت، میرا فیفا ورلڈ کپ”

بیجنگ، 23 مئی 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

ویوو کی نئی مہم ہر شخص کو دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج – 2018ء فیفا ورلڈ کپ رشیا – پر اپنا لمحہ لپک لینے کے لیے تحریک دیتی ہے

2018ء فیفا ورلڈ کپ رشیا کے باضابطہ اسمارٹ فون اسپانسر ویوو نے بیجنگ کے اولمپک فورسٹ پارک میں آج “میرا وقت، میرا فیفا ورلڈ کپ” کے عنوان سے نئی عالمی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ مہم اشتہاری مقامات اور خصوصی موسیقی و فوٹوگرافی مارکیٹنگ سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ اس میں ویوو سپر فین فوٹوگرافر پراگرام شامل ہے جو پرستاروں کو میدان، اسٹیڈیم اور وارم اپ سیشنز تک غیر معمولی رسائی دے گا، ساتھ ہی ویوو سپر ٹائم پروجیکٹ، جو فیفا ورلڈ کپ کارکردگی شعبے کے دوران پرستاروں کو تجربہ بڑھائے گا۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20180523/2141101-1-a

مکمل ملٹی میڈیا ریلیز کے یہاں کلک کیجیے: https://www.multivu.com/players/English/8333151-vivo-fifa-world-cup/
https://photos.prnasia.com/prnvar/20180523/2141101-1-a
https://photos.prnasia.com/prnvar/20180523/2141101-1-b
https://photos.prnasia.com/prnvar/20180523/2141101-1-c

میرا وقت، میرا فیفا ورلڈ کپ

یہ موضوعاتی مہم اس یقین کو پیروی کرتی ہے کہ ہر شخص غیر معمولی بن سکتا ہے اور اپنی زندگیوں میں غیر معمولی بننے کے مواقع حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کو مدعو کرتا ہے۔ اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ویوو امید کرتا ہے کہ لوگوں کو فیفا ورلڈ کپ میں محض تماشائی رہنے کے بجائے مزید آگے جانے کا اختیار دے گا کہ وہ شریک و تخلیق کار بن سکیں اور غیر معمولی لمحات دیکھے، پیش کیے جانے اور یاد رکھے جانے کے قابل بنائیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈینگ لی، ویوو برانڈ نائب صدر نے کہا کہ ‘کیمرا اور میوزک’ صرف ویوو برانڈ کے ڈی این اے کا  حصہ ہی نہیں، بلکہ وہ دو کلیدی طریقے ہیں جس کے ذریعے لوگ مکمل تجربہ اٹھاتے ہیں، اپنے گرد موجود غیر معمولی لمحات کو اسمارٹ فون کے ذریعے قید اور پیش کرتے ہیں۔ اس سال کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے ویوو نے ان دو عناصر اور اپنی جدت طراز ٹیکنالوجیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرستاروں کو “میرا وقت، میرا فیفا ورلڈ کپ” کو زندگی کا روپ دینے میں مدد دے گا۔

ستاروں کا جھرمٹ: ویوو سپر فین فوٹوگرافرز

تقریب میں ویوو نے ویوو سپر فین فوٹوگرافرز پروگرام کا اعلان کیا جو 2018ء اور 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پرستاروں، صارفین اور خصوصی مہمانوں کو بھرتی کرے گا جو فوٹوگرافی کے شوقین ہوں، اور غیر معمولی قریبی رسائی کے ذریعے بے مثال لمحات کو دستاویزی صورت دیں گے۔

1994ء فیفا ورلڈ کپ فاتح اور برازیل کے فٹ بال لیجنڈ بیبیتو؛ سابق ولندیزی قومی کھلاڑی اور 1987ء کے گولڈن بال فاتح روڈ گولٹ نے ویوو سپر فین فوٹوگرافرز نمائندگان کی فیفا سند تصدیق وصول کرنے کے لیے خصوصی شرکت کی۔ بیبیتو نے کہا کہ “1994ء ورلڈ کپ میں اپنے نومولود بیٹے کے لیے گول کے جشن پر کیا جانے والا رقص میرے لیے سب سے غیر معمولی لمحہ تھا۔ میری نظریں ویوو سپر فینز پر جمی ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے غیر معمولی لمحات کو قید اور دنیا کے سامنے پیش کرے۔” گلٹ نے کہا کہ “1990ء کے ٹورنامنٹ کے دوران ایک گول کرنا میرے لیے ورلڈ کپ کا سب سے غیر معمولی لمحہ تھا اور اس ورلڈ کپ میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیاکے بہترین کھلاڑیوں کی شرکت سے بلاشبہ یہ کچھ شاندار اور یادگار لمحات جنم لیں گے۔”https://photos.prnasia.com/prnvar/20180523/2141101-1-b

2018ء فیفا ورلڈ کپ رشیا کے لیے ویوو سپر فین فوٹوگرافرز کا 128 رکنی مضبوط دستہ ستاروں سے مزین ہوگا، نہ صرف فٹ بال پرستاروں اور صارفین بلکہ معروف شخصیات، سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے، میڈیا شراکت دار اور دنیا بھر کی اہم رائے ساز شخصیات اس میں شامل ہوں گی۔ ہر مقابلے سے قبل ویوو سپر فین فوٹوگرافرز کو ایک ویوو اسمارٹ فون دیا جائے گا، میدان کے قریب اور اسٹیڈیم میں خاص جگہ دی جائے گی کہ جہاں سے وہ قبل از میچ کے وارم اپس جیسے مواقع کے لیے خصوصی تصویر کشی کریں گے اور اسے دنیاکے سامنے پیش کریں گے۔

ڈینگ نے مزید کہا کہ “فیفا ورلڈ کپ سے قبل یہ منصوبہ شروع کرنے پر ہم بہت خوش ہیں۔ ہماری نظریں ویوو سپر فین فوٹوگرافرز کے ذریعے جدید ترین اور جدت طراز مصنوعات پیش کرنے پر جمی ہوئی ہیں، تاکہ انہیں غیر معمولی لمحات کو بہتر انداز سے قید کرنے اور دنیا کے سامنے پیش کرنے کی طاقت دی جائے۔ ہم فیفا ورلڈ کپ کے لیے ویوو کی اسپانسرشپ کے حصے کے طور پر مکمل وابستگی اور شرکت کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے شائقین کی شمولیت چاہتے ہیں۔

عظیم الشان موسیقی میلہ: ویوو سپر ٹائم

مہم کے حصے کے طور پر ویوو ویوو سپر ٹائم پروجیکٹ بھی جاری کرے گا، جہاں ٹورنامنٹ کے دوران موسیقی کے حوالے سے سرگرمیوں کا ایک انوکھا سلسلہ ہوگا، جن میں تمام 64 مقابلوں میں ویوو سپر ڈی جے شو ہوگا تاکہ دنیا بھر سے فٹ بال پرستاروں اور موسیقی کے چاہنے والوں کو یکجا کیا جائے۔

یہ 15 جولائی کو فیفا ورلڈ کپ ٹ م فائنل مقابلے کے دوران اپنے عروج پر پہنچے گا جہاں ویوو باضابطہ گانے کی کارکردگی پیش کرنے کے دوران خصوصی ویوو سپر ٹائم وقت تخلیق کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ فیفا فائنل مقابلے کے دوران باضابطہ گانے پر کارکردگی پیش کرتے ہوئے کسی اسپانسر کو شرکت کرنے دے گا۔

“ویوو سپر ٹائم پروجیکٹ کا ہدف اس سال کے فیفا ورلڈ کپ کے تاریخی لمحے کو تخلیق کرنے میں تمام شرکاء کو شامل کرنا ہے۔” ڈینگ نے مزید کہا۔

2018ء فیفا ورلڈ کپ رشیا ٹ م وی9 بلو لمیٹڈ ایڈیشن

شراکت داری کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ویوو ایک 2018ء فیفا ورلڈ کپ رشیا ٹ م وی9 بلو لمیٹڈ ایڈیشن بھی جاری کرچکا ہے۔ کویلکوم اسنیپ ڈریگن 626 اوکٹا-کور پروسیسر سے لیس، 4 جی بی ریم کے ساتھ 2018ء فیفا ورلڈ کپ رشیا ٹ م وی 9 بلو لمیٹڈ ایڈیشن جدید ترین اینڈرائیڈ 8.1 او ایس چلاتا ہے۔ یہ فل ویو ٹ م ڈسپلے سے لیس ہے، 90 فیصد اسکرین-ٹو-باڈی تناسب دیتا ہے – جو صارفین کو وسیع ملٹی-اسکرین ویورشپ تجربہ فراہم کر رہا ہے۔

اس سے بڑھ کر فیفا ورلڈ کپ کے لیے ویوو کی اسپانسرشپ کا جشن مناتے ہوئے ایک ویوو لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون زیورخ، سوئٹزرلینڈ میں واقع فیفا کے دفتر میں یادگار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ یہ پہلا لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون ہوگا جو معروف مصنوعات اور یادگار اشیاء کی مشہور فہرست میں جگہ پائے گا، جو فٹ بال کو ایک عالمی ثقافت کا حصہ بننے کی کہانی بیان کرتی ہیں۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20180523/2141101-1-c

فرینک گوئیگنری، فیفا میں سیلز کے سربراہ نے کہا کہ “ورلڈ کپ کو تخلیقی انداز سے پرستاروں کے لیے غیر معمولی بنانے میں مدد کے ساتھ ساتھ ویوو نوجوانوں کے جذبے کو بھی زندگی دیتا ہے، جیسا کہ فیفا کا ابھرتا ہوا جوش۔ اب جبکہ 2018ء ورلڈ کپ آ رہا ہے، ہماری نظریں دنیا بھر کے لوگوں کے لیے زیادہ یادگار لمحات تخلیق کرنے پر مرکوز ہیں۔”

ہدایت برائے مدیران:

جوش و جذبہ رکھنے والے نوجوان صارفین کو ہدف بنانے والے عالمی برانڈ کی حیثیت سے ویوو نے فیفا کے ساتھ 2017ء میں ایک چھ سالہ اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے تھے جو 2022ء تک جاری رہے گا، اس میں 2018ء اور 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ اور فیفا کنفیڈریشنز کپ کی اسپانسرشپ شامل ہے۔

ویوو کے بارے میں

ایک عالمی اسمارٹ فون برانڈ جو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آواز کے بہترین معیار اور شاندار فوٹوگرافی کو متعارف کروانے پر توجہ رکھتا ہے، ویوو نوجوانوں کے لیے جدت طراز اور طرحدار مصنوعات بناتا ہے۔ ہم اب دو سو ملین سے زیادہ صارفین رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں نوجوانوں کے ترجیحی برانڈز میں سے ایک ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ ٹ م کے آفیشل اسپانسر کی حیثیت سے ویوو خود اظہاری اور بھرپور طرز زندگی کو قبول کرنے پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر یقین رکھتا ہے۔

ہمارے جدت طراز اسمارٹ فونز کے بارے میں مزید معلومات www.vivo.com پر مل سکتی ہیں۔

وڈیو – https://cdn4.prnasia.com/002071/mnr/201805/vivo/video.mp4
تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180523/2141101-1-a
تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180523/2141101-1-b
تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180523/2141101-1-c

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]