Breaking News

16 ویں بین الاقوامی کانگریس برائے طب مشرق سیول، جنوبی کوریا میں منعقد ہوگی

دنیا کے روایتی شعبہ طب میں طویل ترین تاریخ رکھنے والا بین الاقوامی سائنسی اجلاس

سیول، جنوبی کوریا – (مارکیٹ وائر – 12 اپریل 2012ء) 16 ویں بین الاقوامی کانگریس برائے طب مشرق 14 ستمبر(جمعہ) سے 16 ستمبر (اتوار) 2012ء تک سی او ای ایکس، سیول میں منعقد ہوگی جس کی میزبانی وزارت صحت و بہبود اور انتظامات انٹرنیشنل سوسائٹی آف اورینٹل میڈیسن (ISOM) اور ایسوسی ایشن آف کورین اورینٹل میڈیسن (AKOM) کریں گی۔

طب مشرق کے مرکز کی حیثیت سے کوریا طب مشرق کے درجے کو مستحکم کرے گا

سائنسی طور پر ترتیب دیا جانے والا روایتی طباور شواہد کی بنیاد پر علم ادویہ کے طور پر روایتی طب کے فروغ کے مقصد کے ساتھ آئی سی او ایم ہر 2 سے تین سال میں ایک کانفرنس منعقد کر رہا ہے جس کا پہلا اجلاس 1976ء میں سیول میں منعقد ہوا تھا یوں یہ روایتی طب کے عالمی شعبے میں طویل ترین تاریخ کی حامل ہے۔

خصوصی طور پر کوریائی طب مشرق کی صنعت باقاعدہ جدید طبی آلات تیار کر رہی ہے، جس میں طب مشرق کی سائنسی ترتیب بندی کے حصول کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر بنایا گیا اپنی طرز کا پہلا روبوٹ پلسی میٹر بھی شامل ہے۔ کانگریس ممکنہ طور پر کوریا کے روایتی طب پر بھی گفتگو اور معلومات ایک دوسرے تک پہنچانے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

“طب کا مستقبل، روایتی طب” کے عنوان سے ہونے والی سہ روزہ کانگریس میں 16 ہزار طبی سائنسدان شرکت کریں گے، جن میں 50 ممالک کے ایک ہزار سائنسدان بھی شامل ہوں گے۔ کانگریس کےپروگراموں میں 19 موضوعات پر کمیٹی اجلاس، پوسٹر سیشنز، سائنٹیفک سوسائٹیز کے لیے 6 ورکشاپس، خیر مقدمی استقبالیہ اور گالا عشائیہ، حکومتی فورم، ISOM بورڈ اجلاس، اور سان چیونگ کا دورہ شامل ہوگا جہاں 2013ء میں ورلڈ ٹریڈیشنل میڈیسن ایکسپو منعقد ہوگا۔

معلومات کے جائزے اور پھیلانے کا مقام

کانگریس میں نمائشی ایوان تین بڑے ایوانوں پر مشتمل ہیں، جن میں ‘ایوان صنعت’ جو طب مشرق سے متعلقہ صنعت کو متعارف کرواتا ہے، ‘ ایوانِ عالمی روایتی طب’  جو ہر ملک کے  روایتی طب  کا تعارف کرنے اور تجربہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے، اور ‘حیاتی-طب مشرق کے مستقبل کا ایوان’ جو طب مشرق اور اس کے مستقبل کی معیار بندی پر معلومات فراہم کرے گا۔

مزید برآں اس میں ‘سان چیونگ ایکسپو ہال’ بھی لگایا جائے گا تاکہ سان چیونگ، گایونگ سین نام-ڈو صوبہ ، کوریا میں 2013ء ورلڈ ٹریڈیشنل میڈیسن ایکسپو کی تشہیر کی جا سکے۔ یہ متوقع طور پر یہ بنی نوع انسان کی صحت کے فروغ کے لیے روایتی ادویات کے کردار اور وژن کے خواہاں طب مشرق کے سائنسدانوں کو مواقع فراہم کرے گا۔

آئی ایس او ایم کے ایک ایگزیکٹو رکن نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ کانگریس روایتی ادویات کی اہمیت کی ازسر نو قدر پیمائی، جبکہ دنیا بھر میں روایتی ادویات میں دلچسپی اور ان کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، اور صحت عامہ کے عالمی شعبے میں روایتی طب کی رتبے کو شناخت کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

مزید تفصیلی معلومات 16 ویں بین الاقوامی کانگریس برائے طب مشرق کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں (http://www.icom2012.org/)

رابطہ معلومات:

برائے ذرائع ابلاغ:

سوری یو

ایوکون ویکس

+82-2-2152-5045

soriyoo@ioconvex.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *