Breaking News

QPS نے کوالیٹکس کے حصول کے ساتھ طبی جانچ کی خدمات کو وسعت دے دی

AsiaNet 43667

نیوارک، ڈیلاویئر اور تائی پے، تائیوان، 9 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

مستقبل کے مراحل کی صلاحیتوں اور ایشیائی موجودگی میں اضافہ

تشخیصی و طبی تحقیق اور ترقی میں مدد کے لیے جانچ کی خدمات فراہم کرنے والا ایک مکمل -سروس جی ایل پی / جی سی پی – کے مطابق معاہدے کی تحقیق کے مایہ ناز ادارے کیو پی ایس (QPS)، ایل ایل سی نے کوالیٹکس (Qualitix) کلینکل ریسرچ کے بیشتر حصص کے حصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔حیاتی ٹیکنالوجی ادارے جینوویٹ انکارپوریٹڈ کی شاخ کوالیٹکس چین اور تائیوان میں دفاتر کے ساتھ ایک مکمل سی آر او سروس ہے۔ جینوویٹ  کوالیٹکس میں اقلیتی مفاد برقرار رکھے گا جو کیو پی ایس – کوالیٹکس تائیوان کے نام سے جانا جائے گا۔

کیو پی ایس ایک عالمی سی آر او ہے جو 1995ء سے دوا کی تلاش اور تیاری  میں معاونت کررہا ہے۔ اس کی مہارت کے چھ شعبوں میں شامل ہیں: ٹاکسی کولوجی ، ڈی ایم پی کے، بایواینالٹکل، ٹرانس لیشنل میڈیسن، ابتدائی طبی مرحلہ اور بعد از طبی تحقیق مرحلہ۔

کوالیٹکس ایک معاہدہ تحقیق کی تنظیم اور سائٹ کے انتظام کی تنظیم ہے جو نئی دوا کی تیاری اور فیزز I-IV کثیر القومی طبی جانچ  میں مشغول علم ادویہ، حیاتی ٹیکنالوجی اور طبی آلات کی صنعتوں میں صارف کی اعانت کے لیے اعلیٰ معیار، کفایتی  تحقیق تخلیق کرنے کی خدمات پیش کرتی ہے۔

کیو پی ایس – کوالیٹکس تائیوان میں مصنوعات کی تیاری، طبی تحقیق اورانتظام  کے وسیع سلسلے کا حامل ہوگا۔ ایشیا – پیسفک میں اس کے سی آر او شراکت داروں کے مستحکم علاقائی نیٹ ورک کے ساتھ کیو پی ایس – کوالیٹکس  پرکشش نقطہ آغاز کے طور پر کام کرے گا جو صارفین کو تیزی سے بڑھتی ہوئے ایشیائی مارکیٹ کی جانب متوجہ کرسکتا ہے۔ کیو پی ایس – کوالیٹکس ایک ماتحت کارپوریشن موسوم یونیٹکس کا بھی مالک ہے – ایک سائٹ انتظامی تنظیم جو کیو پی ایس – کوالیٹکس کو خطہ میں تیزی سے مریض کے اندراج کا منفرد فائدہ فراہم کرے گا۔

اپنی طرز کے شاندار طبی جانچ کا  انتظام اور برقی معلومات تسخیر کرنے کا نظام  کیو پی ایس – کوالیٹکس کو اولین درجہ کے معلومات کے انتظام اور حیاتی شماریات خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا جو کیو پی ایس نیدرلینڈز اور کیو پی ایس – بایوسرو انڈیا کی جانب سے پیش کردہ طبی معلومات کی صلاحیتوں کے مساوی نظام کی تکمیل کرے گا۔

جینوویٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جان چین نے کہا کہ “ہم کیو پی ایس کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں۔ یہ شراکت داری نہ صرف کوالیٹکس کو مزید بین الاقوامی نمائش اور مارکیٹ میں مسابقت کے لیے عمودی طور پر کیو پی ایس سے منسلک ہونے کی اجازت دے گی بلکہ تشخیص سے مطب سے نئی دوا کی جلد تیاری  کی مکمل خدمات بھی فراہم کرے گی۔”

کیو پی ایس – تائیوان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر ونسینٹ ین نے کہا کہ “فیز I-IV میں یہ توسیع ہماری تائیوان میں حالیہ پری کلینکل سہولیات کے حصول کے ساتھ ضم ہوگی۔ یہ گزشتہ چھ ماہ میں کیو پی ایس کی جانب سے چوتھے سرحد پار حصول کو ظاہر کرتی ہے۔ دنیا بھر میں موجود صارفین اب مخصوص خدمات کے یکساں وسیع تر سلسلے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس کی وہ کیو پی ایس سے توقع لے کر آتے ہیں، ایک وسیع عالمی زیر اثر کے ساتھ۔”

کیو پی ایس – کوالیٹکس مجموعی طورپر 22 طبی مراکز میں ممتاز تائیوانی محققین کے ایک مستحکم نیٹ ورک کا حامل ہے۔ یہ وسیع طبی جانچ کی مہارت، آئی این ڈی جانچ کو سنبھالنے کے ساتھ سب سے بڑا مقامی سی آر او ہے جو عالمی خلا کو پر کرنے کے لیے بنیادی طور پر تائیوان میں اونکولوجی اور میٹابولک بیماریوں پر خصوصاً نظر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔اس اہم طبی شعبے میں کیو پی ایس – کوالیٹکس کے تجربہ کی گہرائی اور چوڑائی نمایاں صارفین اور شراکت داروں کو کھینچ رہی ہے جن میں عالمی دواساز صارفین کے ساتھ ایشیا – پیسیفک خطے سے مقامی دواساز اور بائیو ٹیک صارفین شامل ہیں۔

QPS کے بارے میں

کیو پی ایس  جی ایل پی / جی سی پی کے مطابق حیاتی ٹیکنالوجی کے تجزیہ ، ڈرگ میٹبولزم اور فارماکوکائی نیٹکس ، علم ٹاکسی کولوجی، ٹرانس لیشنل میڈیسن اور طبی تحقیق کے شعبوں میں دنیا بھر کے ادویات ساز اور حیاتی ٹیکنالوجی صارفین کو تشخیصی اور طبی تحقیقی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر بین چیان کی جانب سے 1995ء میں قائم ہونے والا کیو پی ایس  نیوارک، ڈیلاویئر کے اپنے صدر دفتر ؛ اور گروننجن، نیدرلینڈز؛ تائی پے، تائیوان ؛ اور حیدر آباد، بھارت میں حیاتی تجزیے اور تشخیصی جانچ کا کارخانہ رکھتا ہے۔ ابتدائی – مرحلہ کی طبی سہولیات اسپرنگ فیلڈ، میسوری؛ تائی پے، تائیوان؛ گروننجن، نیدرلینڈز؛ اور حیدرآباد، بھارت میں قائم ہیں۔کاروباری ترقی کے دفاتر ریاستہائے متحدہ امریکا، یورپ اور ایشیا میں قائم ہیں۔

کوالیٹکس کے بارے میں

کوالیکٹس تائی پے، تائیوان اور شنگھائی، چین میں قائم مکمل سی آر او سروس ہے اور طبی کثیرالقومی طبی جانچ  کے لیے طبی معائنے اور سائٹ کی انتظامی خدمات پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔اس کے نمایاں صارفین اور شراکت دار بین الاقوامی دواساز اور حیاتی ٹیکنالوجی صنعتیں ہیں۔ کوالیٹکس میں اچھے – تربیت یافتہ طبی تحقیقی ایسوشی ایٹس، منصوبے کے منتظمین، منظم  معاملات کا عملہ، معیار کی نگرانی کا  عملہ، حفاظتی نامہ نگار اور طبی تحقیق تربیت کار اعلیٰ – معیار کی تعلیمات ساتھ مریض کے اندراج کی زیادہ شرح مہیا کرتے ہیں۔نمایاں طبی زمرے وبائی امراض، عارضہ قلب، معدہ کی بیماری، دمہ / سی او پی ڈی، امیونولوجی، علم تولید اور نسوانی امراض کے علم، علم اونکولوجی اور سی این ایس کا احاطہ کرتے ہیں۔

جینوویٹ کے بارے میں

جینوویٹ حیاتی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ تائیوان میں قائم ایک مکمل مربوط حیاتی ادویات ساز ادارہ ہے جو لوگوں کی صحت اور معیار زندگی کو بہتر کرسکنے والی جدید طبی مصنوعات بنانے کے لیے وقف ہے۔ 1995ء میں  صنعت، حکومت اور نجی سرمایہ کاروں پر مشتمل اتحاد کے طور پر قائم ہونے والے جینوویٹ میں مجموعی طور پر تقریباً 120 افراد خدمات انجام دیتے ہیں جو متعدد طبی علامات جیسے جلدی، اونکولوجی، ضعف مثانہ اور ٹائپ 2 ذیابطیس کے امراض کے لیے مالکانہ ادویات کی متوازن مصنوعات پورٹ فولیو تخلیق کرتے ہیں۔ جینوویٹ ایشیا پیسیفک خطے کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ تائیوان میں مقامی کارندوں کے نیٹ ورک کے ذریعے دواغیر ملکی دواساز اداروں کے ذریعے ساز (نچ) مصنوعات کی وسیع اقسام کو بھی فروغ اور فروخت کرتا ہے۔

ذریعہ: کیو پی ایس، ایل ایل سی

رابطہ: بین چیان، پی ایچ ڈی، کیو پی ایس ہولڈنگز، ایل ایل سی  کے چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر+1-302-369-5110 ڈیلائیر دفتر، +1-650-599-9445 کیلی فورنیا دفتر، ben.chien@qps-usa.com؛ ونسینٹ ین، کیو پی ایس تائیوان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، +886-2-2655-7555

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *