اکتوبر میں منعقدہ 120 ویں کینٹن میلے میں دوبارہ آنے والے عالمی خریداروں کے لیے خصوصی پیشکشیں

گوانگچو، چین، 12 ستمبر 2016ء/ی آرنیوزوائر/– 120 واں چین درآمدات و برآمدات میلہ (کینٹن میلہ) 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک گوانگچو میں باضابطہ طور پر کھلا رہے گا جس کی اہم ترین جھلکیوں میںوہ خصوصی پیشکشیں شامل ہیں جو عالمی خریداروں کے لیے دوبارہ متعارف کروائی گئی ہیں۔

لیو چوانڈونگ، ڈائریکٹر جنرل دفتر امور خارجہ برائے کینٹن میلہ کے مطابق یہ پیشکشیں زیادہ آرام دہ کاروباری تجربے کی تخلیق اور عالمی رسد کنندگان اور خریداروں کے لیے زیادہ کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ پیشکشوں یں شامل ہیں: وی آئی پی لاؤنج، خصوصی سورسنگ ڈویژن، آئی-انوائٹ تقریبات اور اے آر این بی (اشتہاری انعام برائے نئے خریدار)۔

وی آئی پی لاؤنج

عام خریداروں کے لیے ایک خصوصی سروس جو 15 سے زیادہ مرتبہ میلے میں شرکت کر چکے ہں، وی آئی پی لاؤنج ناشتے اور مشروبات، ظہرانے اور کافی کوپن اور رہنما دورے، رجسٹریشن کے لیے تیز پاس اور سیمینارز تک مفت رسائی جیسی خدمات پیش کرتا ہے۔

خصوصی سورسنگ سروس

خصوصی سورسنگ سروس کثير القومی سورسنگ اداروں کے لیے ایک خاص سورسنگ پلیٹ فارم ہے۔ سورسنگ سہولت کو آگے بڑھانے اور رسد کنندگان اور خریداروں کے لیے مزید کاروباری مواقع دریافت کرنے کے لیے ترتیب شدہ اس سروس میں تجارتی مذاکرات کے لیے ایک خصوصی علاقہ اور برانڈ ترویج کے لیے اضافہ شدہ مواقع شامل ہیں۔

آئی-انوائٹ تقریبات

کینٹن میلہ اپنے باضابطہ بیسٹ پلیٹ فارم کے ذریعے میلے میں شرکت کرنے کے لیے نئے خریداروں کو مدعو کرنے پر نمائش کنندگان اور عام خریداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی-انوائٹ شروع کرچکا ہے اور انہیں پنج-ستارہ ہوٹلوں اور کینٹن میلہ ظہرانے کے کوپنز سمیت مختلف انعامات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اے آر این بی پروگرام

اے آر این بی پروگرام خاص طور پر نئے خریداروں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ نئے خریداروں کا میلے میں ظہرانے یا کافی کا لطف اٹھانے کے لیے یا اسٹار ووڈ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس جیسے 5 ستارہ ہوٹلوں میں کمرے بک کروانے کے لیے کوپنز حاصل کرنے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ پروگرام کی تفصیلات http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml پر دستیاب ہیں۔

جناب لیو نے کہا کہ “ہم نے اپنے خریداروں اور نمائش کنندگان کو کینٹن میلے میں کاروباری دریافت کا لطف اٹھانے میں مدد دینے کے لیے یہ خدمات متعارف کروائی ہیں۔ ہم صنعتی زنجیر کے اراکین کے لیے ایک پلیٹ فارم ہیں جو نئے مواقع کے متلاشی ہیں اور ہم ان کے لیے ایک قابل اطمینان سفر تخلیق کرنا چاہیں گے۔”

کینٹن میلے کے بارے میں

چین درآمدات و برآمدات میلہ، جو کینٹن میلے کے طور پر جانا جاتا ہے، ہر بہار و خزاں میں سال میں دو مرتبہ گوانگچو میں ہوتا ہے۔ 1957ء میں شروع ہونے والا میلہ ایک جامع نمائش ہے جو طویل ترین تاریخ، اعلیٰ ترین سطح، سب سے بڑا پیمانہ اور مصنوعات کی سب سے زیادہ تعداد، خریداروں کی وسیع ترین تقسیم اور چین میں سب سے زیادہ کاروباری آمدنی رکھتا ہے۔

Check Also

CDWP approves 10 projects worth Rs115b

Central Development Working Party has approved ten development projects worth over 115 billion rupees. The approval was given at a meeting chaired by Deputy Chairman Planning Commission Mohammad Jehanzeb Khan in Islamabad. The approved projects are ...