Breaking News

بکارڈی نے ڈیوارز(ر) میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

– ڈیوارز اسکاچ وھسکی  کی مانگ میں اضافہ ، اسکاٹش ماحول کے تحفظ سے وابستگی –

ہملٹن ، برمودا ، 5 اکتوبر / پی آر نیوز وائر /

اسپرٹ بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے نجی ادارے بکارڈی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اسکاچ وھسکی کی پیداوار کے لیے 250 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد ڈیوارز اسکاٹش وھسکیز کی پیداوار کو پریمیم پورٹ فولیو کی بڑھتی ہوئی طلب  کے برابر لانا ہے جو کہ دنیا کی سے زیادہ فروخت ہونے والی، پسندیدہ اور سب سے زیادہ انعام یافتہ اسکاچز میں شمار ہوتی ہے۔

اس ریلیز کے ساتھ منسلک ملٹی میڈیا اشیاء دیکھنے کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں: http://multivu.prnewswire.com/mnr/bacardi/46020/

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20101005/MM74087 )

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20101005/MM74087 )

بکارڈی لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیموس میک برائڈ نے کہا کہ “امریکا، ایشیا اور دیگر ابھرتی ہوئی منڈیوں میں ڈیوارز اسکاچ وھسکی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ہم نئے انفراسٹرکچر منصوبہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر بہت پرجوش ہیں جو کہ زیادہ تعداد میں وھسکی اور آمیزہ بنانے، بوتلوں میں بھرنے اور پیک کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ہوگا ۔”

ڈیوارز پارک ہیڈ، گلاسگو میں پہلے سے موجود سائٹس کو جامع انداز میں از سر نو تعمیر کرنے اور پانچ نئے پختہ گودام بنانے اور ایک نئے بلینڈنگ مرکز کی تعمیر کے علاوہ نئی ساخت کی بوتلیں اور پیکنگ کا سامان متعارف کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ۔ جولائی 2007ء سے شروع ہونے والا ڈیوارز کے پھیلاؤ کا منصوبہ اب تک اسکاچ کی  صنعت میں ہونے والی نمایاں سرمایہ کاریوں میں سے ایک ہے جو کہ دس سالوں تک کئی مراحل میں مکمل ہوگا ۔

ادارے نے وسطی اسکاٹ لینڈ میں 100 ایکڑ سے زائد زمین بھی خریدی ہے اور وہاں دوسرے بلینڈنگ کارخانے سمیت چھ گودام بھی بنائے ہیں جہاں ڈیوارز وھسکی کے ذائقے اور ملائمت میں اضافے کے لیے انہیں طویل عرصے تک محفوظ کرتا ہے۔تین مزید گودام ابھی زیر تعمیر ہیں اور ایک بلینڈنگ کا کارخانہ اگلے سال تک تعمیر کرلیا جائے گا۔

بکارڈی کا اسکاٹ لینڈ ماحول کے تحفظ کا وعدہ

جیسے جیسے ڈیوارز کے کاروبار میں وسعت آئی، اسکاٹش ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے ادارہ کی ذمہ داری بڑھی ہے۔ جون ڈیوارز اینڈ سنز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز لین لوچ ہیڈ نے کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیوارز کی بہترین وھسکی کا معیار اسکاٹ لینڈ کی قدرتی عناصر کے معیار سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی شفاف ہوا ، تازہ  پانی اور بہترین اناج سے یہ عظیم منصوعات تیار ہوتی ہیں۔ ہم وھسکی کے حقیقی معنیٰ “زندگی کا پانی”لیتے ہیں – ماحول میں موجود قدرتی اجزاء کے قلب سے حتمی مصنوعات تک۔

وسطی اسکاٹ لینڈ کے نئے کارخانے اور منسلک علاقے کو قدرتی طور پر بہتر بنانے کے لیے ڈیوارز نے مقامی طور پر پھلنے پھولنے کی صلاحیت کے حامل تقریبا 1 لاکھ درخت لگائے جن میں بریچھ، روان اوک اور بیچ شامل ہیں۔ دیگر 40 ہزار درخت آئندہ تین سالوں میں لگائے جائیں گے۔ پرندوں کے گھونسلے بنانے کے موسم میں خلل نہ ڈالنے کے لیے تعمیرات اور پودے لگانے کے لیے محتاط منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

بکارڈی کے گلوبل آپریشنز گروپ کے نائب صدر جون گرے نے کہا کہ “ہم بہت زیادہ فخر کرتے ہیں کہ ہماری اسکاچ وھسکی کشیدہ گاہ نے ماحول کے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”

ماحولیاتی کارکردگی

بحیثیت مجموعی ڈیوارز اسکاچ کی پیداوار کے لیے جس استعداد کار کا استعمال کیا گیا ہے اس کے نتیجے میں گزشتہ تین سالوں میں ادارے کی کشیدہ گاہوں میں توانائی کے استعمال میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مالی سال 2009ء سے پانی کا استعمال 17.5 فیصد تک کم ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں ہر سال 300 اولمپک سویمنگ پولز کے برابر پانی کی بچت ہوتی ہے۔

پانی کو اس کی فطری راہوں تک واپس پہنچانابھی اہم ہے۔ اس کے  لیے ڈیوارز بلینڈز میں شامل انعام یافتہ جو کی خاص شراب  بنانے والے ماتحت ادارے ابرفیلڈی کے کارخانے سے بچنے والے پانی کو چھاننے کے جدید عمل ریڈ بیڈ سے گزار کر صاف کر کے اسے سالمن اور ٹراؤٹ ماہی گیری کے لیے مشہور دریائے ٹے میں بہا دیا جاتا ہے۔

مزید برآں، شاہراہوں کے استعمال اور کوئلے کے اخراج کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئے کارخانوں کے ڈیزائن اور تعمیرات کی ذمہ داری مقامی سپلائرز کو دی گئی ہے اور جوکا شیرہ، خمیراور پیکیجنگ کا سامان مثلاَ گلاس، ڈھکن اور سانچے بھی مقامی طور پر خریدے جاتے ہیں۔

مستقبل کی طرف بڑھنے کی ایک علامت، ڈیوارز کا حال ہی میں ایک نیا جدید، بے باک و جاذب نظر پیکیج ڈیزائن ہے جو کہ ظاہری طور پر اس کی معروف مصنوعات کے پورٹ فولیو اور اسکاچ وھسکی کی خاص جو کی شراب سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈیوارز کے پورٹ فولیو میں ڈیوارز(ر) وائٹ لیبل(ر)، ڈیوارز(ر) 12 ائیر اولڈ، ڈیوارز(ر) 15 ائیر اولڈ، ڈیوارز(ر) 18 ائیر اولڈ، ڈیوارز سگنیچر (ٹی ایم) اور ابرفیلڈی (ر) سنگل مالٹ  – — 12 اینڈ 21 ایئرز — شامل ہیں۔ خمیدہ خط اور دلکش رنگوں کے ساتھ اس کا نیا ڈیزائن فنکارانہ صلاحیت  اور دستکاری کی اہمیت پر زور دیتا ہے  جو 1846ء سے ڈیوارز کی پہچان ہے اور بہترین مشروب تک کے لیے ایک دریچہ فراہم کرتا ہے۔

ڈیوارز کی بڑھتی ہوئی مانگ نے 2000ء سے اب تک دنیا کے معروف سیاحتی مراکز میں سے ایک ڈیوارز ورلڈ آف وھسکی (ٹی ایم)، ابرفیلڈی، میں لوگوں کی شرکت میں اضافہ کیا ہے۔ وہسکی میگزین نے اس مرکز کو “حقیقی کشیدہ گاہ سیاحتی مرکز” کے طور پر نامزد کیا اور اسے سیاحوں کے لیے اسکاٹ لینڈ میں فائیو اسٹار دلکش جگہوں میں شمار کیا ہے۔

ڈیوارز(ر) بلینڈڈ اسکاچ وھسکیز کے بارے میں

جان ڈیوار سینئر کی جانب سے 1846ء میں قائم کی جانے والی ڈیوارز(ر) کا نام بلینڈڈ اسکاچ وھسکی کی دنیا کے معتبر ناموںمیں سے ایک ہے۔ ڈیوارز کی داستان  میں معیار اور جدیدیت بنیادی شےہے۔ ڈیوارز مخلوط اسکاچ وھسکیز کو 200 سے زائد میڈلز  کے ساتھ نوازا گیا ہے اور دنیا بھر میں ذائقے کے مقابلوں میں بھی انعام سے نوازا گیا ہے  جو وھسکی کے اعلیٰ معیار کی ضمانت ہے۔ آج وھسکی برانڈز میں دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ڈیوارز ہے اور امریکا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی  بلینڈڈ اسکاچ وھسکی بھی ہے۔

ڈیوارز  کے بلینڈڈ اسکاچ وھسکیز کے مکمل پورٹ فولیو میں شامل ہیں: ڈیوارز(ر) وائٹ لیبل (ر) جو کہ 1899ء میں پہلی بار بنائی گئی اور ڈیوارز پورٹ فولیو کی پرچم بردار مصنوعات: ڈیوارز (ر) 12 ایئر اولڈ، ڈیوارز (ر) 18 ائیر اولڈ اور بلینڈڈ اسکاچ وھسکی کا حقیقی نچوڑ ڈیوارز سگنیچر (ر) شامل ہیں۔ ڈیوارز کے متعلق مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.dewars.com

بکارڈی نے 1998ء میں ڈیوارز برانڈ حاصل کیا۔ اپنے ماتحت ادارے جان ڈیوار اینڈ سنز لمیٹڈ کی مدد سے بکارڈی نے پورے اسکاٹ لینڈ میں 7 مقامات پر 300 افراد کو ملازمتیں فراہم کیں۔ ادارہ فی الوقت ابرفیلڈی ، میکڈوف، اولٹمور، کریف لاچی اور رائل براکلا میں وھسکی کے کارخانے کے ساتھ گلاسگو میں بلینڈنگ، بوتل میں بھرنے اور پیکنگ کرنے کی سہولت اور وسطی اسکاٹ لینڈ میں پونیئل کے مقام پر میچوریشن کی تنصیب چلا رہا ہے۔

بکارڈی لمیٹڈ کے بارے میں

بکارڈی اسپرٹ بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا اور مختلف اقسام کی عالمی شہرت یافتہ اسپرٹس اور وائنز بنانے اور بیچنے والا نجی ادارہ ہے۔ بکارڈی لمیٹڈ کا برانڈ پورٹ فولیو 200 سے زائد  برانڈز اور لیبلز پر مشتمل ہےجس میں دنیا کی نہایت پسندیدہ اور شہرت یافتہ مصنوعات شامل ہیں  جن میں دنیا کی پسندیدہ و معروف اور سب سے زیادہ انعام یافتہ رم بکارڈی (ر) رم؛بہترین پریمیم ووڈکا میں عالمی سطح پر معروف گرے گوز (ر)؛ امریکا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی بلینڈڈ  اسکاچ وھسکی ڈیوارز(ر) اسکاچ وھسکی؛ دنیا کی سب سے قیمتی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی پریمیم جن بومبے سیفائر (ر) جن، ورماؤتھ میں عالمی سربراہ مارٹینی (ر)ورماؤتھ ؛ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پریمیم ٹیکویلا کیزاڈوریس(ر) بلیو اگیو ٹیکویلا اور دیگر نمایاں برانڈز شامل ہیں۔ بکارڈی لمیٹڈ کا تعلق بکارڈی گروپ آف کمپنیز سے ہے جس میں بکارڈی انٹرنیشنل لمیٹڈ بھی شامل ہے ۔ مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں http://www.bacardilimited.com۔

بکارڈی میں کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی  (سی ایس آر) کی بہترین مشقوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے صفحہ ملاحظہ فرمائیں http://www.bacardilimited.com/resp_corp.html یا ہماری معاشرتی ذمہ داری رپورٹ ملاحظہ فرمائیں http://www.bacardilimited.com/pdf/corp_resp_report.pdf۔

ذریعہ: بکارڈی لمیٹڈ

رابطہ: ابریل باربا، بارسن مارسٹیلر، بکارڈی ، +1-441-294-1110 ، abril.barba@bm.com؛

یا

پیٹریکا ایم نیل، بکارڈی، +1-441-294-1110

ہدایت برائے مدیران: ذرائع ابلاغ کے لیے اخباری ریلیز بمع ویڈیو، روابط اور تصاویر اس صفحہ پر دیکھی جاسکتی ہیں: http://multivu.prnewswire.com/mnr/bacardi/46020/

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *