Breaking News

بھارت کے ساتھ مضبوط تر، وسیع تر اور گہرے تعلقات کی جانب رواں

لندن، 6 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گزشتہ ہفتے جب ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ اور بھارت کے درمیان “مضبوط تر، وسیع تر اور گہرے” تعلقات کا مطالبہ کیا، عین اس وقت بھارت کے نامور ترین افراد میں سے چند لندن میں جمع ہو کر دنیا بھر میں ایشیائی باشندوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے کچھ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

لیبارا کے تعاون سے ہونے والے ایشین ایوارڈز 26 اکتوبر کو لندن گروسوینر ہاؤس ہوٹل میں منعقد ہوں گے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں جدوجہد کر کے کار نمایاں انجام دینے والے جنوبی ایشیا کے باشندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے عالمی ایوارڈز ہوں گے۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات کے اثاثہ جات کی کل مالیت 100 ارب ڈالرز ہے، جو اس جشن کی حقیقی عالمی نوعیت کو ظاہر کر رہی ہے۔

تقریب میں شرکت کی تصدیق کرنے والے افراد میں کاروباری دنیا کی عظیم شخصیت رتن ٹاٹا، آسکر اعزاز یافتہ موسیقار اے آر رحمن (سلیم ڈاگ ملینئر)؛ یونائیٹڈ بریوریز گروپ اور کنگ فشر ایئرلائنز کے چیئرمین وجے مالیا، یش چوپڑہ – غالبا بالی ووڈ کے عظیم ترین ہدایت کار؛ بی بی سی کے نیوز ایٹ سکس کے مرکزی پریزینٹر جارج الاگایاہ او بی ای، عالمی انسان دوست شخصیت سنیل متل، مجسمہ ساز انیش کپور اور معروف گلوکار سونو نگام شامل ہیں۔

بھارت کا دورہ کرنے والے وزیر اعظم کے حالیہ وفد میں کاروبار، کھیل اور ثقافت کے  شعبے سے وابستہ وزراء اور نمائندگان شامل تھے جنہوں نے برطانیہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔

بنگلور میں خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ “بھارت برطانوی اداروں کے لیے زبردست مواقع کا حامل  ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی موجودہ مالیت 11.5 ارب برطانوی پاؤنڈز سالانہ ہے۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہم مزید آگے بڑھیں۔ بھارت مستقبل قریب میں اپنے بنیادی ڈھانچے میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ بلاشبہ بھارتی کاروبار کے لیے اچھا ہے، لیکن یہ برطانوی اداروں کے لیے بھی موقع ہے کہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ”

لیبارا کے تعاون نے منعقد ہونے والے ایشین ایوارڈز تجارتی، ثقافتی اور انفرادی سطحوں پر گہرے و مستحکم روابط و تعلقات کے نمائندہ ہیں جووزیر اعظم کے مندرجہ بالا مطالبے کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہوں گے۔

تقریب کے منتظم یو بی ایم ایوارڈز کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیرولین جیکسن لیوی نے کہا کہ “اس  تقریب کا طاقتور اور موثرترین شخصیات کی اہم تقریبات میں سے ایک ہونا متوقع ہے، جس میں دنیا کے بڑے ترین اداروں اداروں میں سے چند کے سی ای اوز بھی شامل ہوں گے، ہم بہت خوش ہیں اور یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کہ اتنی اعلی شخصیات خاص طور پر لندن میں ہمارا ساتھ دینے کے لیے یہاں کا سفر  کر رہے ہیں۔”

ایشین ایوارڈز گزشتہ چند دہائیوں میں برطانیہ میں تخلیق پانے والی اعلی ترین نئی تقریب ہے۔ یہ آزاد ججوں، اعلی درجے کی تقریب، عالمی معیار کی تفریح، غیر معمولی میزبانی اور شاندار کھانوں پر مشتمل ہے۔

گروسوینر ہاؤس ہوٹل کا عظیم کمرہ، جو یورپ کا سب سے بڑا بال روم ہے، ضیافت اور آرام میں مہمانوں کے لیے شاندار ہوگا۔ خلاف قاعدہ، عوام کو بھی اس تقریب سے دور نہیں رکھا گیا اور اس کی ٹکٹیں http://www.theasianawards.com پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: یونائیٹڈ بزنس میڈیا اور ایشین ایوارڈز لمیٹڈ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

رابرٹ جینز (اسٹون بائٹ کنسلٹنٹس، لندن)

ٹیلی فون: +44(0)7974-173-403

ای میل: robert@stonebyte.co.uk

Check Also

President expresses deep grief over demise of Sheikh Tahnoon

President Asif Ali Zardari has expressed deep grief over the sad demise of Sheikh Tahnoon bin Mohammad Al Nahyan, who was the ruler's representative in Al-Ain. In a post on social media platform X, he extended his condolences to the leadership of the...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *