Breaking News

جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

شنگھائی، 25 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک شمسی سیل اور ماڈیول بنانے والی تنصیب کے مشترکہ منصوبے (“جے وی”) کے قیام کے لیے بھارت کے کاروباری شراکت دار ایسل انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ(“ای آئی ایل”)  کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (“ایم او یو”) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو جے وی کے لیے ایک 500 میگاواٹ کی پیداواری تنصیب کا اعلان کرتا اور فریقین کی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتا ہے ۔

JA%20Solar%20Logo جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

معاہدہ شنگھائی میں انڈیا-چائنا بزنس فورم کے موقع پر 16 مئی کو ہوا تھا، جہاں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، چینی قومی رہنما اور دونوں ملکوں کے تجارتی و کاروباری نمائندگان بھی موجود ہیں، جس میں جے اے سولر اور اس کے شراکت دار ای آئی ایل بھی شامل تھے۔

فورم میں فوٹووولٹیک صنعت میں تعاون کے مواقع پر خصوصی توجہ تھی، جہاں رہنما نے رضامندی ظاہر کی کہ فوٹووولٹیک پارک کا قیام ایجنڈے میں ترجیح ہونا چاہیے۔ فورم میں نمائندگان کی جانب سے بیس سے زیادہ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جو کل 22 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے نمائندہ ہیں۔

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

 رابطہ: ایریکا ہو، 5888-6095-21-86+,5999-6095-21-86+، sales@jasolar.com ؛ market@jasolar.com

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]