Breaking News

جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا

شنگھائی، 16 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے پی وی ماڈیولز مئی میں فریمونٹ، کیلیفورنیا میں واقع آر ای ٹی سی کی تنصیب میں انتہائی درجے کا کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں، جو رواں سال مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ کی جانب سے کی گئی ایسی ہی کامیاب جانچ کا تسلسل ہے۔

JA%20Solar%20Holding جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا

JA Solar Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

کلاس 4 ہیل ٹیسٹ دو انچ (50.8 ملی میٹرز) قطر کی برف کی سخت گیندیں استعمال کرتا ہے جنہیں منفی 17 درجہ سینٹی گریڈ پر جمایا جاتا ہے اور جو پی وی ماڈیول کی شیشے کی سطح پر مختلف مقامات پر ماری جاتی ہیں جس میں درمیان، ایک کونا اور ایک کنارہ اور ساتھ ساتھ دھاتی چوکھٹ اور مختلف مقامات بھی شامل ہوتے ہیں، یہ مختلف رفتار سے ماری جاتی ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 76 میٹرز فی سیکنڈ (274 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔ اس مرتبہ آر ای ٹی سی کی جانب سے جے اے کے پی وی ماڈیولز پر استعمال کی گئی کلاس 4 ہیل ٹیسٹ کی حرکیاتی ضرب کی توانائی مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ تجربہ گاہ کی جانب سے کیے گئے گزشتہ ہیل ٹیسٹ میں مندرجہ کی گئی توانائی کے مقابلے میں آٹھ مرتبہ سے بھی زیادہ ہے جب 45 ملی میٹر کے اولے 30.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے استعمال کیے گئے تھے۔

جے اے سولر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جناب وی شان نے تبصرہ کیا کہ “سخت ترین موسمی حالات کا سامنا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات تیار کرنے کی خاطر یہ ضروری ہے کہ ہمارے ماڈیولز زیادہ سخت صورتحال میں اولوں کے اثرات کا ٹیسٹ پاس کریں۔ آر ای ٹی سی میں کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرنا جے اے سولر کے پی وی ماڈیولز کے اعلیٰ معیار اور بھروسہ مندی کا ثبوت ہیں، اور ساتھ ساتھ کارکردگی کو مستقل بہتر بنانے، مصنوعاتی جدت طرازی اور زبردست معیار بندی کے ذریعے صارفین کی ضرورت پورا کرنے کے لیے ہماری انتھک کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔”

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]