Breaking News

شور مچانے والے بچے نہیں: اسکائی اسکینر نے مثالی ہوائی جہاز کی سب سے زیادہ مطلوب خصوصیات ظاہر کر دیں

سنگاپور، 19 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

نیا بوئنگ 787 ڈریم لائنر، جو ستمبر میں ٹوکیو سے سنگاپور پرواز کے لیے تیار ہے جبکہ دیگر ایشیائی مقامات کے لیے پروازیں بھی اس کے فوراً بعد ہوں گی، جہاز میں سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقسام کی کئی نئی خصوصیات متعارف کرواتا ہے۔ اس خبر کے بعد معروف عالمی فلائٹ سرچ سائٹ اسکائی اسکینر [http://www.skyscanner.com] ایک ہزار سے زائد مسافروں سے کیے گئے اک نئے سروے ظاہر کیا کہ لوگ ایک مثالی ہوائی جہاز میں درحقیقت کیا چاہتے ہیں۔

گو کہ سب سے زیادہ طلب کی گئی واحد خصوصیت کیپسول نما بنکس تھی (جس نے 20 فیصد ووٹ حاصل کیے)، لیکن 26 فیصد لوگوں نے پرواز کرنے والے خاندانوں کے شور کو کم کرنے اور اس سے ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیے تنصیبات کی خواہش ظاہر کی جبکہ بچوں کے لیے آواز سے محفوظ جگہوں اور لاتوں سے بچنے والی نشستوں نے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔

آرام دہ سفر میں مسافروں کی مدد کے لیے ‘مساج کرسیوں’ نے چوتھا مقام حاصل کیا جس کے بعد ‘آئی پیڈز کا مفت استعمال’ آیا ہے جو ممکنہ طور پر ایشیائی بجٹ ایئرلائن اسکوٹ سے متاثر ہے جو اب بزنس کلاس کے صارفین کے لیے مفت آئی پیڈ حاصل کرنے کی پیش کر رہی ہے۔

غیر شادی شدہ افراد کے لیے ایک حصہ، جہاں کنوارے مسافر ممکنہ طور پر مل سکیں، چھیڑ چھاڑ کر سکیں اور 30 ہزار فٹ کی بلندی پر گفتگو کر سکیں حیران کن طور پر فہرست میں اوپر آیا ہے جہاں 20 میں سے صرف ایک نے شفاف فرش اور چھت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دوران پرواز سینما اور کاک ٹیل بار بھی سرفہرست 10 میں آئے۔

اسکائی اسکینر کے ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک ایون گرے نے کہا:

“والد کی حیثیت سے میں نے ایڈنبرا میں اسکائی اسکینر کے دفتر سے سنگاپور تک طویل فاصلے کی پرواز اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ کی ہے اور میں بچوں کے ساتھ سفر کے تناؤ کو جانتا ہوں جو دونوں کے علاوہ قریب بیٹھے مسافروں کو بھی دوران سفر ہوتا ہے ، اس لیے مجھے حیرت نہیں ہوئی کہ آواز سے محفوظ حصوں اور لاتوں سے بچنے والی نشستوں کو فہرست میں بہت اوپر جگہ ملی ہے۔ یہ شرمناک بات ہے کہ اکانومی کلاس میں پرواز کرنے والے بیشتر افراد کو یہ خصوصیات بدستور ایک خواب رہیں گی۔”

بہترین جہاز کے لیے سرفہرست 10 خواہشات کی فہرست

1۔ کیپسول نما بنکس – 20 فیصد

2۔ بچوں کے لیے آواز سے محفوظ حصے – 18 فیصد

3۔ لاتوں سے محفوظ نشستیں – 8 فیصد

4۔ مساج کرسیاں – 8 فیصد

5۔ آئی پیڈز کا مفت استعمال – 5 فیصد

6۔شفاف فرش اور چھتیں – 5 فیصد

7۔ غیر شادی شدہ افراد کے لیے حصہ – 4 فیصد

8۔ شاور – 4 فیصد

9۔ سینما – 3 فیصد

10۔ کاک ٹیل بار – 2 فیصد

دیگر – 23 فیصد

 اسکائی اسکینر کے بارے میں

اسکائی اسکینر ایک معروف عالمی ٹریول سرچ سائٹ ہے جو ایک ہزار سے زائد ایئرلائنوں کی لاکھوں پروازوں، کے علاوہ ہوٹلوں اور کرائے پر گاڑیاں لینے،  کا فوری آن لائن تقابل فراہم کر رہی ہے۔

ذریعہ: اسکائی اسکینر

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *