Breaking News

فرسٹ کیپٹل آف سوئٹزرلینڈ انوسٹمنٹ بینک (FCSIB) متحدہ عرب امارات میں 2012ء کا بہترین سرمایہ کاری بینک قرار

دبئی، متحدہ عرب امارات، 28 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

فرسٹ کیپٹل آف سوئٹزرلینڈ انوسٹمنٹ بینک (FCSIB) کو معروف جریدے ورلڈ فنانس کی جانب سے 2012ء کے لیے “متحدہ عرب امارات میں بہترین سرمایہ  کاری بینک” تسلیم کیا گیا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120628/538624)

ورلڈ فنانس کے مؤقر پینل نے، قارئین کی مدد سے، متعدد معیارات، جو مخصوص شعبے میں کامیابیوں اور بہترین مشقوں کو ظاہر کرنے والی حکمت عملیوں، خیالات اور جدت طرازیوں پر مبنی تھے ، کی بنیاد پر فاتحین کا انتخاب کیا۔ یہ ووٹروں کی شرکت کی بنیاد پر دیے جانے والے صنعت کے واحد اعزازات ہیں۔

فرسٹ کیپٹل آف سوئٹزرلینڈ (FCS) گروپ کے سی ای او عبد الرحمٰن الانصاری نے کہا کہ “گزشتہ چند سال مالیاتی صنعت خصوصاً سرمایہ کاری بینکاری کے لیے بہت مشکل دور تھے۔ یہ اعزاز مشرقی وسطیٰ میں مالیاتی صنعت کی مثبت سمت میں رفتار کو ترتیب دینے میں مارکیٹ رہنما کی حیثیت سے ہماری مستقل کوششوں کا حقیقی اظہار ہے۔ یہ اعزاز اپنے معزز صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو مارکیٹ میں بہترین ممکنہ آپشن کی صورت میں عمدہ کسٹمائزڈ حل پیش کرنے کے اہم کو از سر نو مستحکم کرتا ہے۔”

ایف سی ایس آئی بی ایک مخصوص سرمایہ کاری ہے بینک ہے جو دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) میں واقع ہے اور دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی (DFSA) کی جانب سے مستند اور منظم کردہ ہے۔ اقتصادی کساد بازی کے مشکل دور  میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والا ایف سی ایس آئی بی مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے خطے کے ساتھ ساتھ ایشیا، چین اور لاطینی امریکہ میں سرمایہ کاری بینک کی مستحکم موجودگی حاصل کرنے کے لیے طویل سفر کر چکا ہے، جس مجموعی لین دین پائپ لائن 2.1 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔

ایف سی ایس ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر نظر اور اپنی عالمی موجودگی کو بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں کلیدی انجمنوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے ذریعے اپنے کامیابی کے سفر کو جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔  ہیلتھ کیئر فنڈ اور نیچرل ریسورسز اینڈ کموڈٹیز فنڈ کے قیام کے ذریعے اخلاقی سرمایہ کاری سال 2012-2013ء میں ایف سی ایس کی کلیدی توجہ کا مرکز ہے۔

ایف سی ایس آئی بی کی ٹیم مختلف شعبوں میں بین الاقوامی اور علاقائی مہارت کا سالوں کا مشترکہ تجربہ رکھتی ہے۔ ٹیم اراکین مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دنیا بھر میں مالیاتی سودوں کو بنانے، شکل دینے اور تکمیل تک پہنچانے میں وسیع البنیاد مہارت رکھتے ہیں۔

ایشیائی اور یورپی مارکیٹ میں عالمی اداروں کے ساتھ موجودہ اور جاری اسٹریٹجک شراکت داریوں پر توجہ کے ساتھ ایف سی ایس آئی بی اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بینکاری اور مالیاتی شعبے میں اسٹریٹجک شراکتوں کو مستقلاً مرتب کرنے اور بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.fcswiss.com

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120628/538624

ذریعہ: فرسٹ کیپٹل آف سوئٹزرلینڈ انوسٹمنٹ بینک (FCS)

ماریان باتستا، +97143585773

Check Also

Kati Proposes Economic Development Measures in Budget Submission to Federal Government

Karachi, The Korangi Association of Trade and Industry (Kati) has submitted a detailed set of budget proposals to the federal government, aimed at fostering economic development and industrialization through significant tax reforms and stakeholder cons...

The post Kati Proposes Economic Development Measures in Budget Submission to Federal Government appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *