فوکس پین نے پیراڈائم کی فروخت کا اعلان کر دیا

ووڈسائیڈ، کیلیفورنیا، 30 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشانیٹ پاکستان–

معروف نجی ایکوئٹی سرمایہ کاری و مشاورتی بوتیک فوکس پین اینڈ کمپنی، ایل ایل سی (www.foxpaine.com) نے 30 جولائی 2012ء کو اعلان کیا کہ اس نے ایک ارب ڈالرز نقد انضمام سودے کے تحت پیراڈائم لمیٹڈ کی ایپکس پارٹنرز اور جے ایم آئی ایکوئٹی کو فروخت مکمل کر لی ہے۔ پیراڈائم جیوسائنس سافٹ ویئر حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو قدرتی گیس و تیل اور دیگر زمینی وسائل کی تلاش، دریافت اور انہیں نکالنے کو آپٹمائز کرتا ہے۔

سودے پر تبصرہ کرتے ہوئے فوکس پین کے سی ای او سال فوکس نے کہا کہ “شراکت داری کے 10 سالہ دور میں پیراڈائم کی غیر معمولی ترقی ادارے کی جیوسائنس اور کمپیوٹیشنل تحقیق وترقی سے مسلسل وابستگی کا نتیجہ ہے، جو تلاش و پیداوار کے نئے حل بنانے اور موجودہ حلوں کو مستقل بہتر بنانے کے لیے اپنے غیر معمولی تحقیق و ترقی پروگراموں کے نتائج کو فوری طور پر نافذ کر رہا ہے، اور ادارے کے صارفین کے مفاد کے ساتھ ساتھ بحیثیت عمومی توانائی صنعت کے لیے بھی خدمات انجام دینے اور ترقی دینے ان تھک کوشش کر رہا ہے۔”

فوکس پین فنڈ II جس نے اگست 2002ء میں اُس وقت کے عوامی طور پر تجارت کرنے والے پیراڈائم (نیس ڈیک: PDGM) کو حاصل کیا تھا، ادارے میں فنڈ کی 83 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری پر 7.8 گنا ریٹرن (ROI) کا اندازہ لگایا۔ اب تک فوکس پین فنڈ II، جو 2000ء میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے عہد کی صورت میں 1.0 ارب ڈالرز کے ساتھ قائم کیا گیا تھا، نے تمام عطا کردہ سرمائے، بشمول چھ پلیٹ فارم کارپوریٹ حصول، ادارہ جاتی ترقی کے منصوبوں اور “فالو آن” حصول ، سے 40 فیصد سالانہ کل سالانہ ریٹرن (تمام اجرتوں اور اخراجات کے بعد) حاصل کیا۔

فوکس پین کے بارے میں

1996ء میں سال فوکس کی جانب سے قائم کردہ فوکس پین کی توجہ موسوم “خصوصی صورتحالوں” میں سرمایہ کاری پر مرکوز رہتی ہے جہاں ادارہ سمجھتا ہے کہ اس کا بے مثال، طویل المیعاد اور اسٹریٹجک طریقہ ادارے کی انٹرپرائز اہمیت میں وسیع اضافے میں مدد کر سکتا ہے۔

فوکس پین کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.foxpaine.com یا ای میل کیجیے info@foxpaine.com

Check Also

FPCCI Appoints Shaikh Rashid Alam as Convener of Central Standing Committee for Youth Empowerment and Recognition

Karachi, The Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) has appointed Shaikh Rashid Alam, CEO of Brand Foundation, as the convener of its Central Standing Committee for "Youth Empowerment and Recognition" for the term 2024-25.

...

The post FPCCI Appoints Shaikh Rashid Alam as Convener of Central Standing Committee for Youth Empowerment and Recognition appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *