Breaking News

پوما نے کاریگروں کے بے مثال اشتراک اور ڈیزائن میوزیم، لندن میں ایک نمائش کے ذریعے 2012ء افریقی فٹ بال کٹس کا اجراء کر دیا

Asianet 47130

لندن، 8 نومبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عالمی اسپورٹ لائف اسٹائل برانڈ پوما نے ایک متاثر کن اور جدید تعاون کی رونمائی کر دی، یعنی پوما کےشریک 10 افریقی ممالک کی قومی فٹ بال ٹیموں کے لیے تکنیکی کٹس کا اجراء۔ ہر کٹ افریقہ کے کاریگروں کو منسلک کرنے اور فروغ دینے والے پلیٹ فارم کری ایٹو افریقن نیٹ ورک (CAN) سے تعلق رکھنے والے معروف کاریگر کی ڈیزائن کردہ ہے۔ یہ بے مثال اشتراک ڈیزائن میوزیم، لندن میں ایک ماہ طویل نمائش سے تکمیل تک پہنچا ہے جہاں کاریگروں نے اپنی ڈیزائن کے تخلیقی کام پیش کیے گئے۔

(تصویر: Photo: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20111107/492283-a )

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20111107/492283-b )

آج لندن کے ڈیزائن میوزیم میں ہونے والی رونمائی نے تمام 10 پوما کی شراکت دار ٹیموں کے معروف فٹ بال کھلاڑیوں اور سی اے این کے کاریگروں کو اکٹھا کیا، جن میں کیمرون کے سیموئل ایٹو، گھانا کے جان مینسا اور آئیوری کوسٹ کے یایا تورے شامل تھے۔ جیسا کہ 2012ء اورنج افریقا کپ آف نیشنز (ر) تیزی سے قریب آ رہا ہے، یہ ایونٹ پوما کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہوگا کہ وہ ظاہر کرے کہ اس نے اپنے برانڈ کو کس طرح کھیل اور کاریگری کے اندر ضم کر دیا ہے، یوں ہموار انداز میں دو دنیاؤں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے جن کا بسا اوقات ٹکراؤ نہیں ہوتا۔

منصوبے کا مرکز پوما۔کری ایٹو (پوما وژن کا ایک منصوبہ) ہے جو انفرادی کاریگروں اور اداروں کو یکجا کرتا ہے اور انہیں تخلیقی تبادلوں اور بین الاقوامی سطح پر تشہیر کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ پوما۔کری ایٹو کے CAN پروگرام کے ذریعے دس کاریگروں کو اپنے آبائی ملک کے بے مثال اور متاثر کن ڈیزائنز تخلیق کرنے کے لیے ایسی فٹ بال کٹ ڈیزائن تیار کرنے کے لیے مامور کیا گیا جو ملک کے ورثے، ثقافت اور روایات سے متاثر ہو۔

پوما ایس ای کے سی ای او فرانز کوچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “پوما کھیل اور کاریگری کی دو مختلف دنیاؤ کو ضم کرنے کے لیے صف اول میں رہا ہے، اور آج فٹ بال، فن، رنگ اور ثقافت کے جشن کے ذریعے، ہم نے دنیا پر ظاہر کیا ہے کہ یہ دو حلقے بے مثال طریقے سے ملائے جا سکتے ہیں۔پوما افریقہ کے ساتھ طویل تاریخ رکھتا ہے، اور یہ ایونٹ ظاہر کرتا ہے کہ ایک برانڈ کی حیثیت سے ہم کس طرح براعظم کے ساتھ اپنے تعلقات سے مکمل طور پر وابستہ ہیں۔”

پوما بلاشبہ افریقی فٹ بال کی ایک معروف تاریخ رکھتا ہے، ہر سال وہ فٹ بال کے زمرے میں کچھ نیا اور مختلف لا رہا ہے۔ پوما کے منصوبوں میں کاریگری کو بھی نمایاں مقام حاصل ہے: فیفا ورلڈ کپ 2010ء کا جشن منانےکے لیے برانڈ نے جدید کاریگر کیندے ویلے کو افریقی فٹ بال کھلاڑیوں کے پورٹریٹ کے سلسلے اور افریقی طرز زندگی سے متاثر مصنوعات ڈیزائن کرنے کے لیے حاصل کیا۔

پوما نے افریقی قومی فٹ بال ٹیموں سے شراکت داری کر رکھی ہے جن میں کیمرون، گھانا، آئیوری کوسٹ، الجزائر، نمیبیا، سینی گال، ٹوگو، گیبون، برکینا فاسو، اور پوما کی نئی شریک جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں شامل ہیں، جس نے جون 2011ء میں اسپورٹ لائف اسٹائل برانڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ تکنیکی کٹس کھلاڑیوں کی میدان میں کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جرسیاں کھلاڑیوں کے جسم سے قریبی ترین فٹ کی جاتی ہیں تاکہ حریف کھلاڑیوں کے کھینچنے سے بچا جا سکے، اور کپڑا پوما کی یو ایس پی موائسچر مینجمنٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جو نمی کو جسم سے کھینچتا، ہوا داری کو بہتر بناتا اور زیادہ درجہ حرارت میں بہترین کارکردگی کے لیے جسم کو محفوظ بناتا ہے۔

پوما ایس ای میں ٹیم اسپورٹس مارکیٹنگ کے سربراہ ٹیرنس پیرس کہتے ہیں کہ “افریقی فٹ بال ہماری عالمی اسپورٹس مارکیٹنگ حکمت عملی میں ایک مسلسل ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران ہم نے افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بتدریج بہتر بنایا ہے، نچلی سطح کے منصوبوں، کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات اورافریقی فیڈریشن کی شراکت داریوں  میں سرمایہ کاری کی ہے۔ افریقی فٹ بال کا جوش و جذبہ ہمارے برانڈ کے مزاج سے میل کھاتا ہے اور ہم شاندار ثقافت اور ورثے کے حامل بر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے مثال استحقاق رکھتے ہیں۔”

پوما نے اپنی 10 شراکت دار افریقی قومی فٹ بال ٹیموں کے لیے نئی فٹ بال کٹ ڈیزائنز کے جشن کی خاطر ایک ماہ طویل نمائش ‘انٹرپریٹیشنز آف افریقہ: فٹ بال، آرٹ اینڈ ڈیزائن’ کے لیے لندن میں ڈیزائن میوزیم کے ساتھ مل کر کام کیا۔

نمائش میں شریک کاریگروں کے کے فن پارے اور خاکے اور تیاری کے لیے کیا گیا کام اور نتیجتاً تخلیق کردہ حتمی فٹ بال کٹس پیش کی جائے گی، ان کاریگروں میں کیمرون کے بارتھے لیمی ٹوگو ، الجزائر کی زینت زدیرا اور گھانا کے گوڈفرائیڈ ڈونکر شامل ہیں جو اپنے جذباتی اور دلفریب کام کے حوالے سے آرٹ کی دنیا میں معروف حیثیت رکھتے ہیں۔ اپنے ملکوں کی نمائندگی کرنے والے دیگر کاریگر ہیں: برکینا فاسو کے سیدو دیکو، آئیوری کوسٹ کے ارنسٹ دیکو، گیبون کو اووانتو، نمیبیا کے ہنتی وان دیر مروے، سینی گال کے سامبا فال، جنوبی افریقہ کے حسن اور حسین ایسوپ اور ٹوگو کو ایل لوکو۔

ڈیزائن میوزیم، لندن کے ایگزی بیشن کیوریٹر ایلکس نیوسن نے کہا کہ “ایک ڈیزائن چیلنج کی حیثیت سے ایک نئی قومی فٹ بال کٹ بنانا ایک پیچیدہ اور محنت طلب کام ہے۔ پوما اور معروف کاریگروں کے گروہ کے درمیان تعاون کے نتائج نمایاں اور صلاحیتوں، فخر و جذبے  کا عہد نامہ ہے جو افریقی فن اور فٹ بال دونوں میں موجود ہے اور یہ نمائش اس انوکھے سفر کا نقشہ ہے۔”

نمائش 8 سے 27 نومبر 2011ء تک صبح 10 سے شام 5 بجکر 45 منٹ تک عوام کے لیے کھلی ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

http://www.pumafootball.com، http://vision.puma.com،

http://www.designmuseum.org

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

ٹم اسٹیڈمین، انٹرنیشنل پی آر، پوما

+49-151-1474-3148

tim.stedman@puma.com

میری مچل، ایڈلمین پی آر

+44-203-047-2108

mary.mitchell@edelman.com

ڈینیل مارکس، پوما وژن

+1-978-394-9400

danielle.marcus@puma.com

ایشلے ووڈفیلڈ، ڈیزائن میوزیم

+44-207-940-8787

ashley@designmuseum.org

ذریعہ: پوما ایس ای

Check Also

28,743 intending pilgrims arrive in Madinah Munawwarah through 120 flights

The arrival of Pakistani pilgrims in the holy land of Saudi Arabia is continuing. Our Correspondent in Makkah Bilal Khan Mehsud reports that so far, 28,743 intending pilgrims have arrived in Madinah Munawwarah through 120 flights under the governmen...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *