Breaking News

کوریا ٹیلی کام کا سیول میں ایل ٹی ای آغاز کے لیے روہدے اینڈ شوارز کے ٹی اینڈ ایم آلات پر بھروسہ

AsiaNet 46872

میونخ، 20 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– کوریا ٹیلی کام نومبر 2011ء میں سیول میں اپنا پہلا کمرشل ایل ٹی ای نیٹ ورک شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ روہدے اینڈ شوارز درکار تجربے و پیمائش کے آلات فراہم کرے گا۔

شیڈول بلند نظر ہے: کوریا ٹیلی کام 2013ء تک قومی سطح پر ایل ٹی ای کوریج فراہم کرنا چاہتا ہے۔ جنوبی کوریائی نیٹ ورک چوتھی نسل کے موبائل ریڈیو کے ہموار آغاز کو یقینی بنانے کے لیے آپریٹر اسکیل ایبل آر اینڈ ایسTS8980 آر ایف ٹیسٹ سسٹم اورآر اینڈ ایس CMW500 وائیڈ بینڈ ریڈیو کمیونی کیشن ٹیسٹر  پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ اس لیے دونوں اداروں نے طویل المیعاد ایل ٹی ای شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے۔

کوریا ٹیلی کام ایل ٹی ای گنجائش کے حامل صارفی آلات پر ٹرانس میٹر اور ریسیور تجربات کے لیے تجربہ گاہ میں آر اینڈ ایس TS8980 کا استعمال کرتا ہے۔ یہ نظام ریڈیو ریسورس مینجمنٹ (RRM) تجربات کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جس کا مقصد ریڈیو ریسورسز کو زیادہ موثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔ موجودہ ایل ٹی ای ریسورسز صرف اسی وقت دستیاب ہوتے ہیں جب صارفین کو ان کی حقیقتاً ان کی ضرورت ہوتی ہے۔ ریسورسز کو مستقل متعین کرنے کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ بینڈ وڈتھ کا استعمال بہت شدت سے تبدیل ہوتا ہے۔

کوریا ٹیلی کام ایل ٹی ای صارفی آلات پر آر ایف اور پروٹوکول تجربات کے لیے آر اینڈ ایس CMW500 وائیڈ بینڈ ریڈیو کمیونی کیشن ٹیسٹر استعمال کرتا ہے۔ یہ پیمائش سگنلنگ کے موڈ میں کی جاتی ہے۔ سگنلنگ تجربات میں زیر تجربہ آلات (DUTs) کا نئی حقیقی صورتحال میں مستقبل کے نیٹ ورک میں جائزہ لیا جاتا ہے۔ خصوصی طور پر نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرواتے وقت جیسا کہ ایل ٹی ای، یہ عمل خطرات سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے۔ آر اینڈ ایس CMW500 ایل ٹی ای کے بنیادی ڈھانچے اور موجودہ ڈبلیو سی ڈی ایم اے ڈھانچے کے درمیان ہموار سپردگی کے لیے درکار پیمائشوں کی بھی مدد کرتا ہے۔

روہدے اینڈ شوارز اور کوریا ٹیلی کام سالوں سے شراکت دار ہیں۔ کوریا ٹیلی کام ڈبلیو سی ڈی ایم اے نیٹ ورکس میں روہدے اینڈ شوارز کے تجرباتی و پیمائشی آلات کو حرکت میں لاتا ہے۔ میونخ کمپنی نے جنوبی کوریائی نیٹ ورک آپریٹر کے ساتھ انٹرآپریبلٹی ٹیسٹس (IOT) تحریر کر چکی ہے۔ روہدے اینڈ شوارز کے ٹی اینڈ ایم ڈویژن میں سسٹمز اینڈ پروجیکٹس کے سربراہ دیتمار وایلدیک اس قریبی تعاون پر مسرور ہیں: “جنوبی کوریا روہدے اینڈ شوارز کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ بینڈوڈتھ-پر زور دینے والی ملٹی میڈیا ایپلی کیشنز تیزی سے پھیل رہی ہے –ایل ٹی ای کے گرد کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کلیدی صارفین میں سے ایک ایک مرتبہ پھر ہمارے حلوں پر بھروسہ کر رہا ہے تاکہ وہ نئی ٹیکنالوجی کو نافذ کر سکے۔”

ذریعہ: روہدے اینڈ شوارز

 رابطہ: یورپ (صدر دفاتر):

مونیکا روتھ

فون: +49-89-4129-12232

ای میل: press@rohde-schwarz.com

شمالی امریکہ:

کرس پیٹرول

فون: +1-410-910-7836

ای میل: chris.petrole@rsa.rohde-schwarz.com

Check Also

Pakistan urges Int’l community to hold India accountable for espionage in foreign countries

Pakistan has urged the international community to hold India accountable for espionage in foreign countries that is in violation international law. The call was made by Foreign Office Spokesperson Mumtaz Zahra Baloch while responding to questions at ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *