کینٹن میلہ عالمی خریداروں کے لیے خصوصی پیشکشیں متعارف کرواتا ہوا

گوانگ چو، 22 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

119 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ (کینٹن میلہ) نے مختلف خصوصی تقریبات کی رونمائی کی ہے جن میں نئے خریداروں کے لیے تشہیری انعام (اے آر این بی)، ایک وی آئی پی لاؤنج اور عالمی خریداروں کے لیے ایک خود-خدمت آن لائن پلیٹ فارم بایر ای-سروس ٹول (بیسٹ) شامل ہیں۔

اے آر این بی ایک خصوصی پیشکش کا پروگرام ہے جہاں نئے خریدار رجسٹریشن کے بعد کوپن حاصل کریں گے۔ میلے میں استعمال کے لیے 24 دوپہر کے کھانے اور کافی کے کوپن، یا ویسٹن پاچو، ویسٹن گوانگو چو، ڈبلیو گوانگ چو، شیریٹن گوانگ چو ہوٹل، فور پوائنٹس از شیریٹن گوانگ چو ڈونگ پو، الوفٹ گوانگ چو یونیورسٹی پارک اور شیریٹن گرینڈ گوانگ ہواڈو ریزورٹ سمیت اسٹار ووڈ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس میں کمروں کی بکنگ کے لیے دو ہوٹل کوپن لیے جا سکتے ہیں۔

ہوٹل معلومات دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.starwoodhotels.com/index.html?&language=en_US&localeCode=en_US

کینٹن میلے کے دفتر امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیو چوانگ ڈونگ نے کہا کہ”اے آر این بی اور وی آئی پی کلب ہماری سپورٹ سروس کے کلیدی حصے ہیں۔ یہ ہمارے صارفین کے لیے فوائد پیش کرنے سے وابستہ ہیں۔ کینٹن میلہ ایک تجارتی میلے سے کہیں زیادہ ہے؛ یہ عالمی فراہم کنندگان اور خریداروں کے لیے رابطے کا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ کاروباری مواقع اور شراکت داریوں کو دیکھنے کے موقع کا لطف اٹھائیں گے۔ ہمارا اہم مقصد ایک اضافہ شدہ تجربہ ہے جو صرف ہمارے عام خریداروں کے لیے نہیں بلکہ نئے دوستوں کے لیے بھی ہے۔”

کینٹن میلے نے ان خریداروں کے لیے وی آئی پی لاؤنج بھی متعارف کروایا ہے جو 15 یا اس سے زیادہ مرتبہ میلے میں شرکت کر چکے ہیں۔ لاؤنج ناشتہ اور مشروبات، دوپہر کا کھانا اور کافی کوپنز، اور سیمینارز اور کارپوریٹ ملاقات تک مفت رسائی جیسی خدمات پیش کرتا ہے۔

بیسٹ پلیٹ فارم کے ذریعے خریداروں کے پاس دعوت نامے اور خریدار کارڈ کے لیے درخواست دینے، نمائش کنندہ اور مصنوعات، کتاب کی تفہیم، کاروباری اور سفری خدمات تلاش کرنے کا موقع ہوگا۔

عام خریداروں اور نئے شراکت داروں کے لیے خاص خدمات کے علاوہ میلہ بیسٹ پلیٹ فارم کے ذریعے نئے اراکین کو مدعو کرنے پر بھی خریداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس میں پانچ ستارہ ہوٹل رہائش، دوپہر کے کھانے کے کوپن اور ایپل گھڑیوں جیسے فائدے شامل ہیں۔

اے آر این بی خصوصی پیشکش کی مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml

وی آئی پی سروسز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
http://www.cantonfair.org.cn/en/vip/index.shtml

کینٹن میلے کے بارے میں

چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ، جسے کینٹن میلہ بھی کہتے ہیں، سال میں دو مرتبہ بہار و خزاں میں گوانگ چو مین ہوتا ہے۔ 1957ء سے ہونے والا یہ میلہ جامع نمائش ہے جو طویل ترین تاریخ، اعلیٰ ترین سطح، بڑے پیمانے اور مصنوعات کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ عالمی خریداروں کی وسیع تر تقسیم اور چین میں سب سے زیادہ کاروباری حجم بھی رکھتا ہے۔

Check Also

Defence Minister terms May 9 incident as attack on state sovereignty

Defence Minister Khawaja Muhammad Asif has condemned the May 9 incident, terming it an attack on the state's sovereignty. Talking to newsmen in Sialkot today, he said events of May 9 crossed the red line and the miscreants involved in these attacks w...