Breaking News

‫ایکسپو استانہ 2017ء میں نیوکٹیک کی خدمات

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170621/1881466-1

استانہ ایکسپو کے لیے نیوکٹیک کا سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم

استانہ، قزاقستان، 22 جون 2017ء / پی آر نیوزوائر /– 2017ء استانہ ایکسپو 10 جون 2017ء سے قزاقستان میں شروع ہوچکی ہے۔ اس ایکسپو میں 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی انجمنیں شامل ہوں گی اور 50 لاکھ سے زائد زائرین تشریف لائیں گے۔2017 استانہ ایکسپو کا موضوع “مستقبل کی توانائی” ہے اور یہ وسطی ایشیائی ممالک میں ہونے والی اولین ایکسپو ہے۔ 10 جون سے 10 ستمبر تک یہ نمائش 93 روز تک جاری رہے گی۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20170621/1881466-1

جہاں کہیں بڑا عالمی پروگرام ہوا، ہمیں نیوکٹیک کا حفاظتی نظام دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک کامیاب ایکسپو کے انعقاد کے لیے حفاظت اولین ترجیح ہوتی ہے۔ استانہ ایکسپو کے لیے نیوکٹیک نے حفاظتی انتظامات کے 130 سے زائد سیٹس بشمول کارگو / وہیکل انسپکشن سسٹم، سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم، اور ایکس-رے انسپکشن سسٹم فراہم کیے۔ تنصیب اور درستگی کا کام اپریل میں شروع ہوا اور مئی میں مکمل ہوا، اور ایکسپو میں تقسیمِ رسد کے مراکز، اہم گزرگاہوں، اور کانفرنس سینٹر میں یہ سسٹم نصب کیے گئے تاکہ سامان، گاڑیوں اور وہاں سے گزرنے والے حاضرین کے بستوںکو چیک کیا جاسکے۔

اس ایکسپو میں استعمال ہونے والا سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم نیوکٹیک کا ڈیزائن و  تیار کردہ انتہائی-جدید سی ٹی بیگیج انسپکشن سسٹم ہے۔ متعدد جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ یہ مصنوعات جانچ کردہ شے کی کثافت، مؤثر ایٹمی نمبر، اور دیگر معلومات حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔ رنگین اعلیٰ معیار کی تھری ڈی تصاویر، سی ٹی تصاویر اور ڈی آر تصاویر کے علاوہ یہ مصنوعات ای ڈی ایس اور منشیات کا پتہ بھی خودکار انداز سے لگا سکتی ہے۔

ایکسپو کی کمیٹی نے نیوکٹیک کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں مثبت اظہار خیال کیا اور مقامی ذرائع ابلاغ کو معائنے کی دعوت دی، “نیوکٹیک کے یہ نظام اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرتے ہیں اور استعمال میں آسان ہیں، جب سے ہم نے یہ نظام استعمال کرنا شروع کیے تب سے ہمارے معائنے کی افادیت مزید بہتر ہوئی ہے۔”

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20170621/1881466-1

Check Also

PM Shehbaz congratulates Sadiq Khan on his election as London’s Mayor

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif has congratulated Sadiq Khan on his election as Mayor of London. In a statement, he said Sadiq Khan's re-election for the third time is definitely proof of his ability and public service. Wishing Sadiq Khan mo...