Breaking News

‫یونین پے انٹرنیشنل اور ڈیکاگون پاکستان نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

شنگھائی، 29 دسمبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/–

دنیا کے سب سے بڑے ادائیگی منصوبوں میں سے ایک یونین پے انٹرنیشنل اور ڈیکاگون پاکستان کے برانڈ گو لوٹ لو کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے تاکہ پاکستان میں مجاز بینکوں کے تعاون سے یونین پے پری پیڈ اور ڈيبٹ کارڈ جاری کیے جائیں جو مقامی صارفین کو محفوظ اور آسان ادائیگی خدمات پیش کریں۔ فریقین مستقبل میں گوٹ لوٹ لو کے پاکستان بھر میں پھیلے جال کے اندر یونین پے کے کیو آر کوڈ ادائیگی طریقہ کار کو متعارف کروانے کے لیے بھی تعاون کے مواقع کے خواہشمند ہیں۔ شراکت داری پر شوان گیدان، ڈائریکٹر آف پروڈکٹس، یونین پے انٹرنیشنل اور عزیز قاسم علی، چیئرمین ڈیکاگون پاکستان نے شنگھائی، چین میں دستخط کیے۔

جناب شوان گیڈان (بائیں سے تیسرے) ڈائریکٹر آف پروڈکٹس یونین پے انٹرنیشنل اور جناب عزیز قاسم علی (بائیں سے چوتھے)، چیئرمین ڈیکاگو نے معاہدے پر دستخط کیے۔

جناب شوان گیدان نے کہا کہ “یونین پے کے لیے پاکستان  تزویراتی اور جغرافیائی  اعتبار سے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم پاکستان کے ادائیگی  ماحول میں مستقل نمو میں اپنا حصہ  ڈالنے سے وابستہ ہیں۔ روزمرہ اضافی فوائد جیسا کہ رعایت اور کارڈ یافتگان کے لیے مالی بہبود کے ساتھ نئی یونین پے کارڈ مصنوعات کااجراء پاکستان جیسی نقدی پر انحصار کرنے والی معیشت کے لیے اور عام افرادکو ڈجیٹل ادائیگی کی طرف ہجرت کرنے کی خاطر ہدف بنانے کے لیے بہترین ہے۔ کانٹیکٹ لیس پیمنٹ اور کیو آر کوڈ پیمنٹ جیسی یونین پے کی جدید ادائیگی مصنوعات کو مستقبل میں متعارف کروانا مقامی صارفین کو کہیں زیادہ متنوع اور لچکدار ادائیگی خدمات پیش کرے گا۔

“ڈیکاگون پاکستان یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ یہ شراکت داری شراکت دار بینکوں کے ذریعے کہیں زیادہ صارفین کے لیے ایک کامیاب آغاز لائے گا اور بینک صارفین کو اضافی قدر کی حامل خدمات فراہم کرے گا۔” عزیز قاسم علی نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارا یقین ہے کہ یہ پاکستان کی نقدی پر انحصار کرنے والے معیشت کو تبدیل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ اس مارکیٹ میں صارفین قیمت کے حوالے سے حساس ہیں اور یونین پے کے موبائل ادائیگی حل کو ہمارے شمولیت کے ٹولز اور جدید مصنوعات کے ساتھ ملا کر ہم پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی میں قدر اور سہولت شامل کریں گے۔”

گو لوٹ لو ایک خاص ایپ بھی جاری کر رہا ہے جو فوریاور وقت کے لحاظ سے حساس صارفین کو رعایتیں پیش کرنے والی پاکستان کی پہلی ایپ ہوگی۔ ایپ مقام کی بنیاد پر خدمات، سوشل نیٹ ورکنگ صلاحیتیں اور کیوآر کوڈز کے ذریعے ادائیگی آپشنز فراہم کرے گی۔ ڈیکاگون سلیکون ویلی امریکا میں قائم مالیاتی بہبود کے پلیٹ فارم پے ایکٹو انکارپوریٹڈ کے ساتھ مشترکہ شراکت داری کے ذریعے پے ایکٹو کے حامل یونین پے پری پیڈ اور ڈیبٹ کارڈ بھی جاری کر رہا ہے جو ڈجیٹل والٹس اور پاکستان میں یونین پے کیو آر کوڈ کے ذریعے موبائل ادائیگی سے منسلک ہیں۔

تصویر –  https://photos.prnasia.com/prnh/20171229/2023142-1

Check Also

FBR Set to Revise Property Values Effective July 1

Islamabad, The Federal Board of Revenue (FBR) is preparing to roll out updated property values starting July 1, following a hiatus of two years since the last valuation in March 2022,

According to Zameen.Com, The initiative aims to integrate new hou...

The post FBR Set to Revise Property Values Effective July 1 appeared first on Pakistan Business News.