Breaking News

اسرائیل میں ایلڈان کی صورت میں نئے شراکت دار کے ساتھ انٹرپرائز ترقی کی جانب مسلسل گامزن

لندن، 15 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ––

دنیا کے معروف کرائے پر کاریں دینے والے برانڈ انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے اسرائیل کے لیے فرنچائزی کی حیثیت سے ایلڈان ٹرانسپورٹیشن لمیٹڈ کو مقرر کر کے اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک میں اضافہ کردیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-d)

Enterprise%20Rent A Car%20Logo. اسرائیل میں ایلڈان کی صورت میں نئے شراکت دار کے ساتھ انٹرپرائز ترقی کی جانب مسلسل گامزن

Enterprise Rent-A-Car Logo..jpg

یہ شراکت داری یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں کلیدی مارکیٹوں کے ذریعے وضع کردہ توسیعی منصوبے کا تسلسل ہے جس کا مقصد مقامی اور آنے والے صارفین کو کاروبار اور تفریح کے بڑے مقامات پر انتخاب کے زیادہ مواقع اور بہترین صارفی خدمات فراہم کرنا ہے۔

یہ آگے بڑھنے کی بین الاقوامی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جو پہلے ہی منتخب شراکت داریوں کے ساتھ اپنے شعبے میں بہترین مقامی اداروں اور حصول کے ذریعے یورپ میں انٹرپرائز برانڈ توسیع کو دیکھ چکی ہے ۔

ایلڈان ایک خاندانی ملکیت اسرائیلی کاروبار ہے جو صارفین کے خیال کے ذریعے ترقی کا ایک مستحکم ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے، اور صرف ماحول دوست اور ذمہ دارانہ ترقی کو سہارنے کا انٹرپرائز کا نظریہ پیش کرتا ہے۔ ادارے کی کرائے پر کاریں دینے کی خدمات بڑے پیمانے پر مقامی کاروباری افراد اور صارفین کی جانب سے استعمال کی جاتی ہیں اور ساتھ ساتھ ملک میں آنے والے مسافروں کی جانب سے بھی۔

1967ء میں قائم ہونے والا ادارہ 30,000 سے زائد گاڑیوں کے ساتھ 25 شاخوں، اور ملک بھر میں سیاحتی مراکز پر موجودگی کے ذریعے اسرائیلی کار ہائیر اور لیزنگ مارکیٹ میں واضح رہنما ہے۔

یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے مختلف مقامات کے مسکن کی حیثیت سے اسرائیل بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک اہم ثقافتی مقام ہے۔ اسرائیل ٹیکنالوجی کاروباروں کے لیے ایک اہم مرکز اور شمالی امریکہ سے باہر نیس ڈیک میں مندرج کمپنیوں کی سب سے زیادہ تعداد کا بھی حامل ملک ہے۔

انٹرپرائز میں گلوبل فرنچائزنگ کے نائب صدر پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “ایلڈان کے ساتھ ہمارا فرنچائز معاہدہ تعلقات کے ایک بڑے سلسلے کا پہلا قدم ہے جو انٹرپرائز رینٹ –اے-کار- برانڈ کو مشرق وسطیٰ میں بہت اہم کاروباری اور ابھرتے ہوئے تفریحی سیاحتی مقامات تک اپنے قدم پھیلانے کا موقع دے گا۔ یہ عالمی سیاحوں کے لیے ایک ابھرتا ہوا اہم مرکز ہے۔

“ایلڈان کی خاندانی اقدار اور اعلیٰ ترین معیار کی خدمات سے وابستگی یقینی بناتی ہے کہ ہمارے صارفین کسٹمر کیئر کی جانب توجہ کی اس سطح کا تجربہ ا ٹھائیں جو امریکین اور یورپ میں ہماری خاص علامت کی حیثیت سے تسلیم کی گئی ہیں۔

“یہ شراکت داری ہمارے صارفین، ملازمین اور نئےفرنچائز شراکت داروں  کے لیے انتخاب کے نئے  مواقع لاتی ہے۔ ایک بڑی تجارتی قوم کی حیثیت سے دنیا بھر میں اسرائیل کا مقام سب کے لیے بڑے مواقع کو مساوی تقسیم کرتا ہے۔”

ایلڈان کے سی ای او جناب شے داہان نے کہا کہ “انٹرپرائز کے ساتھ ہماری شراکت داری ایلڈان کے لیے ایک کامیاب عالمی نیٹ ورک کا حصہ بننے کے دروازے کھولتی ہے، جس کی آرزو غیر معمولی خدمات کی فراہمی، صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا اور متحرک ملازمین کے ذریعے بین الاقوامی وسعت کو لانا ہے۔

“اسرائیل ہمیشہ سے دنیا کے اہم ترین ثقافتی مقامات میں ایک رہا ہے اور کئی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے۔ حالیہ چند دہائیوں میں تیزی سے ہوتی معاشی ترقی اور ہائی ٹیک نوآموز اداروں کی لہر نے اسرائیل آنے والے اور دیگر ممالک کو سفر کرنے والے کاروباری مسافروں کی طلب میں تیزی سے اضافہ کیا۔

“ہم تیزی سے بڑھتے ہوئے کاروبار میں شرکت کرنے اورکاروباروں کے انٹرپرائز نیٹ ورک میں اپنے کئی فرنچائو شراکت داروں کے لیےمواقع تخلیق کرنے میں مدد  پر بہت خوش ہیں۔”

انٹرپرائز رینٹ –اے-کار سینٹ لوئس میں قائم انٹرپرائز ہولڈنگز کا حصہ ہے جو دنیا کا سب سے بڑا کار رینٹل خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ انٹرپرائز دنیا بھر میں 7,000 سے زیادہ دفاتر اور تقریباً 75,000 ملازمین کے ساتھ برطانیہ، جرمنی، آئرلینڈ، فرانس، اسپین، امریکہ اور کینیڈا میں مکمل ملکیتی آپریشنز چلاتا ہے۔

انٹرپرائز فرنچائز اور شراکت داری کے معاہدوں کے ذریعے آزاد مقامی فراہم کنندگان کے ساتھ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں اور ٹرانسپورٹ مراکز پر اپنے آپریشنز میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ اس میں پرتگال، اٹلی، یونان، آسٹریا، ہنگری، سلوواکیہ، نیدرلینڈز، ترکی، پولینڈ، چیک جمہوریہ، برازیل اور چین شامل ہیں۔

انٹرپرائز ہولڈنگز امریکین میں نیشنل کار رینٹل اور الامو رینٹ اے کار برانڈز بھی چلاتا ہے، اور اپنے ملحقہ ادارے انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ کے ذریعے نقل وحمل کا ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز اور انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ – جس میں جامع کار رینٹل اور کار شیئرنگ سروسز، کمرشل ٹرک رینٹل، کارپوریٹ فلیٹ مینجمنٹ اور ریٹیل کار سیلز شامل ہیں – مل کر آمدنی میں 15.4 ارب ڈالرز کے ذمہ دار ہیں اور مالی سال 2012ء میں دنیا بھر میں 1.3 ملین گاڑیاں چلاتے ہیں۔ اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے چلنے والا انٹرپرائز ہولڈنگز آمدنی، بیڑے اور ملازمین کی تعداد کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا کار رینٹل ادارہ ہے۔ انٹرپرائز ہولڈنگز کی سالانہ آمدنی سیاحتی صنعت میں سرفہرست کے قریب ہے، اور یہ دیگر تمام رینٹل کار کمپنیوں، اور بیشتر ایئرلائنز، کروز لائنز، ہوٹلوں، ٹور آپریٹرز اور آن لائن ٹریول ایجنسیوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

[یہ خبری اعلامیہ اور دیگر انٹرپرائز رینٹ-اے-کار اعلانات انٹرپرائز ہولڈنگز پریس روم میں دستیاب ہیں]

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]