Breaking News

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے بی ایم آر انرجی کے قیام کے لیے معروف انتظامی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرلی، پہلے منصوبے کے لیے 25 ملین ڈالرز کا وعدہ

ایناپولس، میری لینڈ، 18 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“ACEI”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے وسطی امریکہ اور کیریبیئن میں بجلی اور توانائی کے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اس میں سرمایہ کاری کے لیے نئے ادارے بی ایم آر انرجی ایل ایل سی (“BMR”) کے قیام کی خاطر ایک معروف انتظامی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے بروس لیوی کی زیر قیادت بی ایم آر کی انتظامی ٹیم عالمی توانائی منصوبوں کی تعمیر، حصول اور چلانے میں 60 سے زیادہ سالوں کا مجموعی تجربہ رکھتی ہے۔ جناب لیوی توانائی کے امریکی اور بین الاقوامی شعبوں میں گوشتہ 30 سال سے کلیدی و اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں حال ہی میں انٹرنیشنل پاور نارتھ امریکہ (جو اب جی ڈی ایف سوئز انرجی انٹرنیشنل کا حصہ ہے) کے صدر اور سی ای او کا عہدہ بھی شامل ہے۔ جناب لیوی کا ساتھ اینڈریو روویتو اور پیپ ڈیکر دیں گے۔ جناب روویتو عالمی توانائی منصوبوں کی ترقی و سرمایہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور حال ہی میں امریکہ بھر میں بجلی کے فوسل ایندھن سے آزاد منصوبوں کے تکمیل کار ڈیولپمنٹ پاٹرنرز گروپ کے بانیوں میں شامل رہے۔ جناب ڈیکر قابل تجدید توانائی کی صنعت میں مصروف رہے ہیں جن کی توجہ ہوا امریکہ بھر میں ہوا اور شمسی توانئی کی تنصیبات کی تکمیل، تعمیر اور انہیں چلانے پر مرکوز ہے، اور وہ بی ایم آر سے قبل بروک فیلڈ ری نیویبل پاور کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کا کام کرتے تھے۔

اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک بانی جناب پال ہنراہن نے کہا کہ “ہم اس نئے پلیٹ فارم کی تعمیر میں بروس، اینڈریو اور پیپ کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ بروس ایک صاحب علم اور کامیاب بین الاقوامی شخصیت ہیں جو توانائی کا بنیادی ڈھانچہ ترتیب دینے اور انہیں چلانے کا زبردست تجربہ رکھنے والی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ یہ شراکت داری اے سی ای آئی کو مسابقتی اور ماحول دوست بجلی اور متعلقہ توانائی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے کیریبین اور وسطی امریکہ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان خطوں میں اپنے قدم بڑھانے کا موقع بھی دے گی۔”

بی ایم آر کا پہلا منصوبہ مالویم، سینٹ ایلزبتھ پیرش، جمیکا میں 34 میگاواٹ کا ایک ونڈ فارم ہے۔ ستمبر 2013ء میں جمیکا میں آفس آف یوٹیلٹی ریگولیشن نے ونڈ پروجیکٹ کو تعمیر کرنے، بنانے اور چلانے کے لیے بی ایم آر کا انتخاب کیا، جو ممکنہ طور پر 2015ء میں آپریشنل ہوگا۔ ادارے کی پائپ لائن میں خطے کے لیے مزید مستحکم منصوبے بھی ہیں۔

جناب ہنراہن نے مزید کہا کہ “یہ شاندار موقع ہے کہ قابل تجدید اور موثر فوسل فیولڈ تخلیق اور گیس بنیادی ڈھانچہ جمیکا، اور ساتھ ساتھ کیریبین اور وسطی امریکہ کے دیگر خطوں میں بھی،  تیل سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی جگہ لے۔ بیشتر بجلی ڈیزل اور بھاری ایندھن تیل سے بنانے کی وجہ سے جمیکا قومی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نسبتاً مہنگی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے پر انحصار کرتا ہے۔ قابل تجدید توانائی اور دیگر بنیادی ڈھانچے بجلی بنانے کے اخراجات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ جمیکا میں ماحول کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔”

جناب لیوی نے کہا کہ “اے سی ای آئی کی چلانے اور بنانے کی عمیق معلومات، اور صنعت میں جامع عالمی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ مالی استحکام بی ایم آر اور جمیکا میں ہمارے پہلے منصوبے کی قدر میں زبردست اضافہ کرتی ہے۔ جمیکا ونڈ پاور پروجیکٹ کے ذریعے سے حاصل ہونے والی بجلی کو ملک میں سب سے کم قیمت پر دستیاب بجلی میں سے ایک ہونا چاہیے۔ ہم ونڈ، سولر اور فوسل فیولڈ انرجی کےمنصوبوں کے ایسے ہی مواقع کی تلاش کر رہے ہيں اور توقع ہے کہ ہمارا تکنیکی اور تعمیراتی  تجربہ اور ساتھ ساتھ مالی استحکام ہمیں خطے میں حکومتوں اور توانائی صارفین کو نئے مواقع فرہم کرنے دے گا۔ ہماری نظریں اس کوشش کا حصہ بننے پر مرکوز ہیں۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرتا ہے، جس میں بجلی کی پیداواری تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ٹرانسمیشن کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں کی مصنوعات ور خدمات کے ادارے شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) کے ایسیٹ مینجمنٹ ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

امریکن کیپٹل کے بارے میں
امریکن کیپٹل ایک عوامی تجارت کرنے والا نجی ایکوئٹی ادارہ اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل، براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے کاروبار کے ذریعے مڈل مارکیٹ پرائیوٹ ایکوئٹی، لیورجڈ فنانس، ریئل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور ڈھانچے کی مصنوعات میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرتا، سنبھالتا اور انتظام کرتا ہے۔ امریکن کیپٹل 20 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے، جس میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اجرتانہ آمدنی کے اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ 117 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ ایسیٹس)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عوامی سطح پر تجارت کرنے اور تقریباً 10 ارب ڈالرز کا خالص کاروباری سرمایہ رکھنے والی امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک:AGNC) اور تقریباً 1 ارب ڈالرز کے خالص کاروباری سرمائے کے ساتھ امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) چلاتی ہے۔ امریکہ اور یورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کے ملحقہ ادارے، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیے www.americancapital.com۔

بی ایم آر انرجی کے بارے میں
نیو یارک شہر میں صدر دفاتر کے ساتھ بی ایم آر انرجی کا قیام 2013ء میں کیریبین اور وسطی امریکہ میں بجلی اور توانائی متعلقہ اثاثہ جات کے حصول، تعمیر، ملکیت بنانے اور چلانے پر توجہ کے ساتھ عمل میں آیا ۔ بی ایم آر ٹیم بین الاقوامی توانائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انہیں چلانے کا 60 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہے۔

رابطہ:7070 214 (443)
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سنتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
راجیو گارسائیڈ، نائب صدر

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …