Breaking News

ایپیکس نے 2015ء پسنجر چوائس ایوارڈز جاری کردیے!

– صارفین کا ردعمل یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گا کہ کون سی ایئرلائنز مسافروں کو بہترین تجربہ فراہم کرتی ہیں

نیو یارک، 5 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– اگر آپ نے حال ہی میں فضائی سفر کیا ہے تو آپ کی رائے یہ جاننے میں مدد دے گی کہ کون سی ایئرلائنز کو صارفی تجربے کی بنیاد پر اعزاز دینا چاہیے۔ صارفین کے حقیقی ردعمل پر مشتمل صنعت کے سب سے نامور اعزاز کے طور پر تسلیم شدہ پسنجر چوائس ایوارڈز ایک سالانہ پروگرام ہیں جو دنیا بھر کے مسافروں کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ ایک آن لائن سروے کے ذریعے اپنا تجربہ بیان کریں۔

فضائی صنعت کے ساتھ اپنے تجربے کے اظہار کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز صارفین کی قابل قدر اور بے لاگ رائے فراہم کرتے ہیں۔ شرکاء زمینی تجربے، دوران پرواز آرام، تفریحی مواقع، رابطے اور دیگر کی بنیاد پر ایئرلائنوں کو درجہ دیتے ہیں۔ صارفین یکم مئی سے 30 جون کے دوران www.passengerchoiceawards.comپر اپنی مرضی کے مطابق مخصوص سروے کو مکمل کرسکتے ہیں۔

ایئرلائن پسنجر ایکسپیریئنس ایسوسی ایشن (ایپیکس) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روس لیمیو نے کہا کہ “ہر سروے صارفی ڈیٹا کے معروف عالمی ادارے دی نیلسن کمپنی کی جانب سے سائنسی طور پر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ عالمی ایئرلائنوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ دیا جا سکے۔ شریک ایئر لائنیں نہ صرف ہمارے براہ راست فیڈبیک تک رسائی رکھیں گی، بلکہ آپ کے پیش کردہ سروے اور نتیجے میں دیے جانے والے ایوارڈز ایک ترغیب پیدا کریں گے کہ صارفی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے انہیں کیا کچھ کرنا ہوگا۔”

فاتحین کا اعلان ہر موسم خزاں میں ایپیکس ایوارڈز تقریب میں کیا جاتا ہے، جو اس سال 28 ستمبر کو پورٹ لینڈ، اوریگون، امریکہ میں ہو رہی ہے۔ حتمی امیدواروں کا فیصلہ صارفین کے فیڈبیک اور ایپیکس اراکین کے فاتحین نامزد کرنے کے ساتھ ہوگا۔ آن بورڈ انٹرنیشنل 2015ء پسنجر چوائس ایوارڈز کے لیے ترجمے کے اسپانسر ہیں۔

پسنجر چوائس ایوارڈز کے بارے میں
پسنجر چوائس ایوارڈزفضائی مسافروں کو آواز دینے کے لیے تخلیق کیے گئے تھے۔ سروے کو مکمل کرنے کے لیے www.passengerchoiceawards.comملاحظہ کیجیے، اور پسنجر چوائس ایوارڈز کے فیس بک اور ٹوئٹر پر موجود فین پیجز پر جانا بھی یقینی بنائیں۔

ایپیکس کے بارے میں
دی ایئرلائن پسنجر ایکسپیریئنس ایسوسی ایشن (ایپیکس) کاروباروں اور ماہرین کے ایک نیٹ ورک پر محیط ہے جو دنیا بھر میں مسافروں کا عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنے سے وابستہ ہیں۔ ہر روز ایپیکس اراکین ایک موثر برادری کے ذریعے صارفین کے تجربے کا جائزہ لیتے ہیں اور ایئرلائن تجربے کے ہر پہلو کو بہتر بنا رہے ہیں: ڈیزائن، تعمیر اور نشستوں کی تنصیب ، کمرشل جہازوں پر تفریح اور رابطے کے نظام سے لے کر  ہوائی اڈوں کے لاؤنجز اور دوران پرواز طعام تک۔ ایپیکس صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے اور تعلیم، جدت طرازی، نیٹ ورکنگ اور انعامات کے ذریعے کاروباری مواقع ممکن بناتا ہے۔

رابطہ:
کرس پیٹرسن
کمیونی کیشنز اسپیشلسٹ، ایپیکس
cpeterson@kellencompany.com
1-678-303-2968+

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]