Breaking News

ایچ بی ایف سی ایل نے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے تمام قرضے معاف کردیئے

وزیر خزانہ نے مالکانہ حقوق کی دستاویزات تقسیم کیں۔

کراچی 10 اکتوبر 2011:

ہاؤس بلڈنگ فائننس کمپنی لمیٹڈ ،یچ بی ایف سی ایل(سابقہ ہاؤس بلڈنگ فائننس کاپوریشن لمیٹڈ) نے حال ہی میں 6 سال قبل 08 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے اپنے قرضداروں میں جائیداد کے مالکانہ حقوق کی دستاویزات تقسیم کیں۔ جائیداد کی منتقلی کے لئے 5,000 سے زائد قرضداروں پر واجب الادا 91 کروڑ 6 0 لاکھ روپے کی رقم معاف کردی گئی ہے ۔

ایوانِ صدر میں 08 اکتوبر کو منعقد ہونے والی ایک سادہ سی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدل حفیظ شیخ نے متاثرہ جائیدادوں کے چند مالکان اور ان کے ورثاء کو جائیداد کی دستاویزات دیں۔جبکہ ایچ بی ایف سی ایل کے ملازمین نے باغ،بالا کوٹ،مظفر آباد اور مانسہرہ ضلعوں کے تمام متاثرین کے پاس جاکر دستاویزات ان کے حوالے کیں۔ ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں آزاد جموں اور کشمیر کے صدر ،سردار محمد یعقوب خان اور آزاد جموں اور کشمیر کی کیبنٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔

مسلسل نقصانات کے بعد ایچ بی ایف سی ایل کو اپنی نئی انٹظامیہ کے زیر سایہ سال 2010 میں 11 کروڑ 30 لاکھ روپے کا منافع ہوا اور اب یہ ادارے تیزی سے ایک مستعد اور صارف دوست ہاؤسنگ فائننس انسٹیٹیوٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔سال 2011 کے آدھے سال کے اعلان کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق ایچ بی ایف سی ایل کو 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کا منافع ہوا جو ادارے کی مسلسل ترقی کا مستحکم ثبوت ہے۔

زلزلہ متاثرین کے قرضوں کی معافی ایچ بی ایف سی ایل کے سی ایس آر پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت ادارے نے سال 201 0 میں وزیر اعظم کے قائم کیئے گئے فنڈ برائے سیلاب متاثرین میں 10 کروڑ روپے دیئے تھے اور اس سال بھی ادارہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں ادویات اور خوراک فراہم کرنے کے لئے 2.5 کروڑ روپے عطیہ کر چکا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ قرضداروں کو فائدہ پہنچانے کے ایچ بی ایف سی ایل کے اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایچ بی ایف سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر جعفری نے کہا ’’ ایچ بی ایف سی ایل کی موجودہ انتظامیہ کو طویل عرصے سے موجود اس انسانی معاملے کو حل کرنے کے لئے شفاف طریقے سے اقدام کرنا تھا۔ملک کے سب سے پرانے ہاؤسنگ کے ادارے کی حیثیت سے جو مکمل تبدیلی کے مراحل سے گذر رہا ہے، ایچ بی ایف سی ایل کو اس بات کا ادراک ہے کے اس کو ملک بھر میں موجود رہائش کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سر فہرست کردار ادا کرنا ہوگا۔یہاں میں یہ بات واضع کرنا چاہتا ہوں کے متاثرین کو بڑے پیمانے پر سہولت پہنچانے کا یہ قدم موجودہ حکومت کی مضبوظ اور بے لوث معاونت کی وجہ سے ایچ بی ایف سی ایل کے لئے ممکن ہوا۔‘‘

ہاؤس بلڈنگ فائننس کمپنی لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) ایک ان لسٹٖٖڈپلبک لمیٹڈکمپنی ہے۔ اس کاعزم ” ملک کا بنیادی ہاوسنگ فنانس ا نسٹی ٹیوشن بن کر متوسط ا ور کم آمدنی کے حا مل (ایس ایم ایچ)شعبہء کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل پیش کرناہے۔”ایچ بی ایف سی نے اپنے قیام سے اب تک نصف ملین کے قریب رہائشی یونٹوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
خرم ضیا ء خان یا افسر خان
فون: 35867576-35837674

Check Also

Security forces kill three terrorists in Tank operation

Three terrorists were killed in an intelligence based operation of security forces in Tank district today. According to ISPR, the security forces conducted the operation on reported presence of terrorists. During the conduct of operation, after inte...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *