Breaking News

برسبین میں ویلنٹینو ریٹروسپیکٹو کی نمائش کا خصوصی انعقاد

برسبین، آسٹریلیا، یکم جون/میڈیانیٹ انٹرنیشنل-ایشیانیٹ/

‘ویلنٹینو،ریٹروسپیکٹو: پاسٹ/پریزینٹ/فیوچر’

گیلری آف ماڈرن آرٹ (GoMA)، برسبین، آسٹریلیا

7 اگست – 14 نومبر 2010ء

ہاؤس آف ویلنٹینو کے نمائندہ شاہکاروں کی ایک بڑی نمائش 7 اگست سے 14 نومبر 2010ء تک گیلری آف ماڈرن آرٹ (GoMA)، برسبین میں منعقد ہوگی۔

کوئنزلینڈ آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر ٹونی ایلووڈ نے کہا کہ ‘ویلنٹینو،ریٹروسپیکٹو: پاسٹ/پریزینٹ/فیوچر’ نمائش 1950ء کی دہائی سے لے کر جنوری 2008ء کی حتمی کلیکشن تک ویلنٹینو گیراوانی کے ملبوسات سازی کے تمام ڈیزائنز کی دلکش رینج پر مشتمل ہوگی، ساتھ ساتھ اکتوبر 2008ء میں ویلنٹینو کے تخلیقی ڈائریکٹرز میں شامل ہونے والی ماریا گریزیا چیوری اور پیئر پاؤلوپیچیولی کی تازہ ترین تخلیقات بھی اس میں شامل ہوں گی، جو اس معتبر فیشن ہاؤس کے مستقبل کی سمت کو متعین کر رہی ہیں۔

ویلنٹینو پیرس سے باہر قائم پہلا ملبوسات گھر ہے جسے فرانسیسی حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘نمائندہ شاہکاروں کے 100 نمونوں میں چند انتہائی اہم ملبوساتی تخلیقات بھی شامل ہیں جنہیں 2008ء میں لیس آرٹس ڈیکوراٹفس میں منعقدہ ‘ویلنٹینو: تھیمز اینڈ ویری ایشن’ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔’

‘نمائش ویلنٹینو کی تکنیک اور بارہا پیش کی گئی امتیازی خصوصیات کو نمایاں کرتی ہے جس میں ملبوسات میں زیبائش، جیومیٹرک اور حیواناتی پرنٹس کا استعمال، جھالر، سلوٹوں اور شکنوں کے ساتھ حجم، سطح اور خط کی تخلیقی ممکنات کا استعمال شامل ہیں۔

‘ہالی ووڈ کے ستاروں اور طبقہ اشرافیہ کی شخصیات جیسا کہ کیٹ بلانکیٹ، نکول کڈمین، جیکولین کینیڈی اوناسس، ایلزبتھ ٹیلر اور دیگر کے پہنے گئے ملبوسات سمیت 2001ء میں 73 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے موقع پر جولیا رابرٹس کی جانب سے پہنا گیا شاندار سیاہ و سفید گاؤن بھی نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

‘ویلنٹینو کی مشہور 1968ء کی ‘وائٹ کلیکشن’ کے متعدد ملبوسات کے علاوہ نمائش میں معروف ‘ویلنٹینو ریڈ’ منتخب ملبوسات بھی پیش کیے جائیں گے، جن میں ان کی پہلی کلیکشن ‘فیسٹا’ کا ایک لباس بھی شامل ہوگا جو بہار/گرما 1959ء کا بغیر اسٹریپ کا ایک خوشنما جالیوں سے بنا ایک اچھوتا لباس ہے۔

‘لیس آرٹس ڈیکوراٹفس کی کیوریٹر-ان-چیف برائے فیشن و ٹیکسٹائل کلیکشنز پامیلا گولبن کی جانب سے منعقدہ یہ نمائش ہاؤس آف ویلنٹینو میں شامل ہونے والے نئے تخلیقی ڈائریکٹر ماریا گریزیا چیوری اور پیئر پاؤولوپیچیولی کی پانچ حالیہ تخلیقات کے ساتھ ویلنٹینو لیبل کی مستقبل میں ڈیزائننگ کی سمت پر بھی غور کرتی ہے۔

محترم ایلووڈ نے کہا کہ ‘ہم اس غیر معمولی نمائش کے خاص آسٹریلوی مقام قرار دیے جانے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں جو ملک بھر میں ویلنٹینو کے چاہنے والوں اور فیشن کے دلدادہ کو شامل کرے گی۔’

نمائش کے حوالے سے ریزولی کی شایع کردہ رہنما کتاب ویلنٹینو گریوانی کے 49 سال کا احاطہ کرتی ہے، جس میں توجہ ان کے سب سے اہم اور نمائندہ ملبوساتی ڈیزائنوں پر مرکوز ہے۔ ویلنٹینو، ریٹروسپیکٹو:پاسٹ/پریزینٹ/فیوچر گیلری اسٹور اور آن لائن خریدنے کے لیے دستیاب ہے۔

نمائش کا اہتمام لیس آرٹس ڈیکوراٹفس، پیرس نے ویلنٹینو فیشن ہاؤس کی مدد سے کیا ہے۔ آسٹریلیا میں اس کا انتظام کوئنزلینڈ آرٹ گیلری اور آرٹس ایگزیبیشنز آسٹریلیا نے کیا ہے۔

اختتام

تصاویر: www.qag.qld.gov.au/media/valentino

 

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: امیلیا گونڈیلاخ

میڈیا کوآرڈینیٹر،

کوئنزلینڈ آرٹ گیلری | گیلری آف ماڈرن آرٹ

ٹیلی فون: +61 (0) 7 3840 7162 یا +61 (0) 404 994 985

فیکس: +61 (0) 7 3840 7257

ای میل: amelia.gundelach@qag.qld.gov.au

 

ذریعہ: کوئنزلینڈ آرٹ گیلری

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *