Breaking News

بین الاقوامی ریگاٹا میں سنگاپوری کشتی رانی کی ٹیم کے لیے پہلا لائن آنرز

AsiaNet 46967

سنگاپور، 26 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آڈی الٹرا نے لائن-آنرز کے ساتھ وینا کیپٹل ہانگ کانگ تا ویت نام ریس 2011ء (19 تا 21 اکتوبر) کا اختتام کیا ہ – جو گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ میں چائنا کوسٹ ریگاٹا میں لائن-آنرز فتح کے بعد اس مقام تک پہنچنے والی سنگاپور میں رجسٹرڈ پہلی کشتی ہے۔

آڈی الٹرا دنیا کی جدید ترین بحری ریسنگ کی کشتیوں میں سے ایک ہے جو بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے ملاحوں اور سنگاپور کے ہونہار ترین 12 نوجوان ملاحوں کے حامل عملے کے 26 مضبوط اراکین پر مشتمل ہے۔

ریس کے اولین 90 فیصد حصے میں اچھی ہواؤں میں چلنے کے بعد آڈی الٹرا کی نظریں مونوہل کا ریکارڈ توڑنے پر جم چکی تھیں لیکن 656 ناٹیکل میل سے زائد کا بقیہ سفر 27.5 م کی کشتی کو 26 ناٹس سے زیادہ تیز ہواؤں، ہوا سے بھرے بادبانوں اور قوس کے ٹوٹنے کے باعث ریکارڈ سے مفاہمت کر لی گئی۔

اس کے باوجود 43 گھنٹے 44 منٹ اور 24 سیکنڈ میں لکیر کوعبور کرنے کے ساتھ آڈی الٹری ٹیم نے گران وارنگٹن کے 2004ء مونوہل ریکارڈ سے ایک گھنٹے سے بھی کم میں سفر مکمل کیا، یہ ریکارڈ سپر میکسی وائلڈ تھنگ میں قائم کیا گیا تھا۔

آڈی الٹرا کے شریک مالک لود انگوال نے کہا کہ “26 ناٹس سے زائد کی زیادہ سے زیادہ رفتاروں کے ساتھ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب میں ویت نام کے ساحلوں کے ساتھ منطقہ حارہ کا ایک طوفان باد و باراں اتنی شدید بارش کا باعث بنا کہ چند میٹر کے فاصلے پر کچھ نہیں آ رہا تھا۔ ہوا بہت زیادہ تیز اور بے ترتیب دی اور پھر یکدم غائب ہو گئی۔

انگوال نے بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ “پھر بھی، ہم نے مطلوبہ لائن-آنرز حاصل کر لیا اور جیت گئے، اور مقابلے میں دیگر مسابقین سے متعدد گھنٹے قبل پہنچ گئے۔ مجھے نو تشکیل شدہ سنگاپوری آڈی الٹرا ریسنگ ٹیم پر بہت فخر ہے اور بلاشبہ اس کی صلاحیتیں اسے مزید کامیابیاں بخشیں گی۔”

گزشتہ ہفتے ٹیم نے خطے کے سب سے تجربہ کار ملاحوں کا سامنا کیا اور چائنا کوسٹ ریگاٹا کی سات میں سے چار ریسوں میں سرفہرست رہی۔

چائنا کوسٹ ریگاٹا کی بیشتر ریسوں میں آڈی الٹرا کی قیادت کرنے والے ٹین ویئرن نے کہا کہ “ہمارے ملاحوں نے سخت بین الاقوامی مقابلوں میں بہت اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔”

ٹین، جو سناپور سیلنگ فیڈریشن کے سی ای او بھی ہیں، نے کہا کہ “ہم سنگاپور میں سیلنگ تجربے کی وسعت کو بنا چکے ہیں اور مالکان انگوال اور سنگاپور میں کاروباری منتظمین تھامس زلیاکس اور ران کریوی کی جانب سے اس دلچسپ اور بے مثال ساحل کے ساتھ ساتھ ریسنگ پروگرام کے ذریعے مزید ملاحوں کو بھی سلسلے میں شامل کریں گے۔ آڈی الٹرا سنگاپور کے ملاحوں کے لیے مواقع پیدا کرنا جاری رکھے گا جو بڑی کشتیوں کو چلانے اور ساحلوں کے ساتھ ریسنگ میں سنگاپورکو سب سے آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔”

آڈی الٹرا اب 2011ء فوکٹ کنگز کپ ریگاٹا کے لیے تیاری کرے گا جو 3 سے 10 دسمبر تک منعقد ہوگی۔

ذریعہ آڈی سنگاپور پرائیوٹ لمیٹڈ

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

تھامس زلیاکس،

ٹیلی فون: +65-9721-9904

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *