فلیوک بایومیڈیکل نے 190م میڈیکل اسکوپ میٹر (ر) پورٹیبل اوسکلوسکوپ جاری کر دی

ایوریٹ، واشنگٹن، 6 ستمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

طبی آلات کے تجربے و حفاظت کا سازوسامان فراہم کرنے والے عالمی ادارے فلیوک بایومیڈیکل نے آج اپنی نئی 190م میڈیکل اسکوپ میٹر (ر) پورٹیبل اوسکلوسکوپ کے اجراء کا اعلان کیا۔ طبی امیجنگ سازوسامان کی ٹربل شوٹنگ کے لیے قیاس آرائی کی خاطر تیار کردہ کثیر المقاصدی 190م پیچیدہ ڈیٹا کو پڑھنے میں آسان طرزوں میں پیش کرتا ہے جو ہسپتال کے پیچیدہ کمپیوٹر تجربات کو آسان بناتا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120906/SF69774)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120130/SF43337LOGO-b)

فلیوک بایومیڈیکل کے لیے پروڈکٹ مینیجر ہونگ بو چین نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ “ایک غیر ضروری بورڈ کی تبدیلی یا حتیٰ کہ نصف دن کا وقفہ ہی ایک تنصیب کو 190م کی کل لاگت سے زیادہ پیسے بچا کر دیتا ہے۔ خرابی کے باعث وقفے اور مرمت کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کے لیے آپ کو مسائل کی بنیادی جڑ تک فوراً سے پیشتر پہنچنے کی ضرورت ہے۔ 190 م میڈیکل اسکوپ میٹر تجرباتی آلہ ایسی متعدد بے مثال خصوصیات کا حامل ہے جو فوری طور پر گنجائش کا انتظام کرے اور انٹرمٹنٹ ایونٹس، سگنل کی کمی بیشی یا بہاؤ جیسے مختلف مسائل کی تشخیص میں مدد دیتے ہیں۔ 190م کے ساتھ ٹربل شوٹنگ بالکل آسان ہے۔”

آج کل رائج امیجنگ آلات جدید، باہم متعلقہ ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں  جیسا کہ ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ اور وڈیو۔ نتیجتاً اس آلے کو مناسب کارگزاری اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے ہی پیچیدہ تجرباتی آلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 190م میڈیکل اسکوپ میٹر ہینڈ ہیلڈ اسکلوسکوپ  کے ساتھ امیجنگ آلے کو ٹیسٹ کرنے کے لیے درکار پیچیدہ ڈیٹا تجزیہ سیکھنے، استعمال کرنے میں آسان اور مکمل کرنے میں تیز رفتار ہے۔ یہ ڈیجیٹل ملٹی میٹر کی صلاحیتوں اور بینچ اوسکلوسکوپ اور بغیر کاغذ کے ڈیجیٹل ڈیٹا اسٹوریج/اینالسس ریکارڈر کو یکجا کرتا ہے تاکہ میدان عمل میں موجود تکنیکی فرد پیچیدہ مسائل کی حقیقی جڑ کو فوری طور پر پہچان سکے۔ آلے کی امیجنگ اور پاور کوالٹی ٹربل شوٹنگ کے لیے تیار کردہ 190م مختصر دورانیے کی دھڑکن، وقت کی بنیاد پر سگنل، 3 مرحلہ پاور میژرمنٹ، اور جلد و برقی نوائس سسٹمز کو ناپتا ہے۔ ہائی ریزولیوشن ویوفارم تجزیہ بصری کارکردگی کے جائزے کو تیز اور آسان بناتا ہے، جبکہ بہترین ویوفارم لیپ مشین کارکردگی کی فوری کامیابی/ناکامی کا تجزیہ پیش کرتا ہے۔ وقت کے ساتھ سگنل ریکارڈ کرنے کی صلاحیت ایسی خرابیوں کو بھی پکڑ لیتی ہے جو عام ملٹی میٹروں کے ذریعے ممکن نہیں، اور ریکارڈ خصوصیت کی مرہون منت 190م مشین کھلنے کی صورت میں ریکارڈ کرنے کے لیے تیار ہو سکتی ہے۔

نئے 190م میڈیکل اسکوپ میٹر پورٹ ایبل اوسکلوسکوپ اور مظاہرے/تربیتی مواد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.flukebiomedical.com/twosteps۔

فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں

فلیوک بایومیڈیکل صحت کے شعبے کے لیے تجربے و پیمائش کے آلات اور خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے۔ ہم عالمی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل فراہم کرنے میں مہارت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ ہم بایومیڈيکل انجینئرنگ، معیار کو یقینی بنانے والے ٹیکنیشنز،طبی طبیعیات کے ماہرین، ماہرین سلعیات (سرطان کے ماہر) اور تابکاری-حفاظت ماہرین کے لیے خدمات فراہم کرتے ہیں اور صحت و حفاظت کے ماہرین کے لیے وسیع پیمانے پر حل فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا دائرہ مستقل بڑھاتے  رہے ہیں۔ فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://www.flukebiomedical.com ۔

مزید معلومات کے لیے

شینن ڈیونی

مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر

+1-425-446-6064

shannon.deveny@flukebiomedical.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *