Breaking News

میٹروکس گرافکس نے بھارت اور پاکستان میں ملٹی-ڈسپلے گرافکس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تقسیم کاری کے نئے مواقع کا اعلان کر دیا

/ ترمیم – – میٹروکس گرافکس انکارپوریٹڈ /

میٹروکس گرافکس انکارپوریٹڈ کی جانب سے 10-04-2012 کو بذریعہ پی آر نیوز وائر جاری ہونے والے خبری اعلامیہ ، میٹروکس گرافکس نے بھارت اور پاکستان میں ملٹی-ڈسپلے گرافکس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تقسیم کاری کے نئے مواقع کا اعلان کر دیا، میں ادارے کی جانب سے ہم سے کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے تمام تقسیم کار اس صفحہ کو ملاحظہ کریں http://www.matrox.com/graphics/pakistan_distributor۔ مکمل، ترمیم شدہ اعلامیہ درج ذیل ہے:

میٹروکس گرافکس نے بھارت اور پاکستان میں ملٹی-ڈسپلے گرافکس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تقسیم کاری کے نئے مواقع کا اعلان کر دیا

میٹروکس نے بھارت اور پاکستان میں انٹرپرائز، صنعتی اور حکومتی صارفین کے لیے عالمی سطح پر معروف ملٹی-ڈسپلے گرافکس کارڈز، ایڈاپٹرز، کے وی ایم ایکسٹینڈرز، اور وڈیو وال لانے کے خواہشمند تقسیم کاروں کو طلب کر لیا

مونٹریال،10 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ملٹی-ڈسپلے گرافکس حل میں مہارت رکھنے والا رہنما ادارہ میٹروکس گرافکس انکارپوریٹڈ میٹروکس کے ملٹی-ڈسپلے گرافکس حلوں کی مکمل رینج کے فروغ اور اُسے مارکیٹ کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان میں اضافی تقسیم کاروں کا شدت سے خواہاں ہے۔ 1976ء میں قائم ہونے والا میٹروکس اَن گنت پیشہ ورانہ مارکیٹوں میں استعمال کے لیے قابل بھروسہ، اعلیٰ معیار، ملٹی-ڈسپلے گرافکس کارڈز، ایکسٹرنل ایڈاپٹرز، کے وی ایم ایکسٹینڈرز، اور وڈیو وال کنٹرول بورڈز فراہم کرنے کا صنعت کا 35 سالہ بہترین تجربہ رکھتا ہے۔ ان میں مالیات، ڈیجیٹل سائن ایج، میڈیکل امیجنگ، مینوفیکچرنگ، فیکٹری آٹومیشن، سیکورٹی، حکومتی اور انٹرپرائز کمپیوٹنگ کے شعبے شامل ہیں۔

میٹروکس گرافکس انکارپوریٹڈ کے ڈائریکٹر آف سیلز –امریکہ و بحر الکاہل سیموئل ریسین نے کہا کہ “میٹروکس بھارت اور پاکستان میں تقسیم کاری کے نئے مواقع کا اعلان کرتے ہوئے مسرور ہے۔ ہماری خصوصی آئی ٹی اور پرو اے وی مصنوعات کی طلب بڑھنے کے ساتھ، میٹروکس دونوں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ملٹی-ڈسپلے-ٹیکنالوجی طلب کو پورا کرنے کے لیے مستحکم تقسیم کاروں کے ساتھ شراکت داری کا موقع حاصل کر رہا ہے۔”

میٹروکس گرافکس قابل بھروسہ ملٹی-مانیٹر حلوں کی سب سے جامع فہرست پیش کرتا ہے، جس میں ایم-سیریز اور ایپیکا گرافکس کارڈز، ڈوئیل ہیڈ2گو اور ٹرپل ہیڈ2گو ایکسٹرنل ایڈاپٹرز، ایویو اور ایکسٹیو کے وی ایم ایکسٹینڈرز اور مورا وڈیو وال کنٹرولر بورڈز شامل ہیں۔

  • میٹروکس ایم-سیریز اور ایپیکا ملٹی-ڈسپلے گرافکس کارڈزبغیر پنکھے کے ڈیزائن، کم طاقت خرچ، غیر معمولی 2ڈی تصویری معیار، اعلیٰ ایم ٹی بی ایف، اور لچکدار ڈیسک ٹاپ کنفیگوریشن کا بہترین ملاپ فراہم کرتے ہیں۔
  • میٹروکس ڈوئیل ہیڈ2گو اور ٹرپل ہیڈ2گو ایکسٹرنل ملٹی ڈسپلے ایڈاپٹرز سے دو سے تین اضافی مانیٹروں کو بالترتیب میک اور پی سی بی نیٹ بکس اور ورک اسٹیشنوں سے منسلک کر سکتے ہیں۔
  • میٹروکس ایویو اور ایکٹیو کے وی ایم ایکسٹینڈرز واحد فائبر-آپٹک تار کے ذریعے کی بورڈ، وڈیو، ماؤس اور متعدد مانیٹرز کو کمپیوٹر سے دو کلومیٹر (6650 فٹ) کے فاصلے تک الگ کر سکتے ہیں۔
  • میٹروکس مورا وڈیو وال کنٹرول بورڈز بے مثال انداز میں واحد سلاٹ پی سی آئی ای ایکس 16 جنریشن 2 ڈیزائن پر آؤٹ پٹس اور ان پٹس دونوں کو پیش کرتے ہیں، اور انہیں بڑھتی ہوئی انتہائی کثیف مکمل ایچ ڈی وڈیو والز کو چلانے کے لیے واحد سسٹم کے اندر دیگر مورا بورڈز کے ساتھ جوڑ جا سکتے ہیں۔

اگر آپ میٹروکس کے قابل قدر تقسیم کار بننا چاہتے ہیں تو ملاحظہ کیجیے  http://www.matrox.com/graphics/distributor۔

میٹروکس گرافکس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

میٹروکس گرافکس پیشہ ورانہ مارکیٹوں کے لیے گرافکس حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ اِن-ہاؤس ڈیزائن تجربہ، مکمل محیط ساخت گری، اور وابستہ صارفی سپورٹ ہمارے حلوں کو صنعت کے ان اداروں کی اولین پسند بناتے ہیں جو مستحکم و انتہائی قابل بھروسہ مصنوعات چاہتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے  www.matrox.com/graphics

رابطہ: اسٹیو چوئی، +1-514-822-6000،  schoi@matrox.com

Check Also

SIFC focusing on development of Yak farming in country

Special Investment Facilitation Council, besides other steps to boost country's economy, has been focusing on development of Yak farming in the country which plays pivotal role in Livestock. Yak is an animal, which belongs to bovine specie and exist...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *