ٹروبیکوئٹی کے حل برائے او ایف ٹی پی 2 کو اوڈیٹ کی سند مل گئی

روچسٹر ہل، مشی گن، 5 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عالمی مینیجڈ ڈیٹا ایکسچینج (MDE) اور بزنس پروسس انٹیگریشن حل پیش کرنے والے معروف بین الاقوامی ادارے ٹروبیکوئٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی بی 2 بی کمیونی کیشن پروڈکٹ ٹریویوریکس -سی(TRUeurex-c)کو یورپی آٹوموٹو معیارات مرتب کرنے والے ادارے اوڈیٹ انٹرنیشنل لمیٹڈ نے نئے او ایف ٹی پی 2 کمیونی کیشن پروٹوکول سے مکمل مطابقت رکھنے کی سند عطا کی ہے۔ انٹرآپریبلٹی کے تجربات کے حتمی مرحلے کی کامیابی تکمیل پر، اس سلوشن کو اوڈیٹ کی جانب سے باضابطہ استناد دیا گیا، ان تجربات میں او ایف ٹی پی کے نئے سیکورٹی فیچرز کی تمام تر جانچ کے عمل بھی شامل تھے۔ ٹریویوریکس-سی سی اے ڈی اور ای ڈی آئی ڈیٹا ایکسچینج کی سہولت حاصل کرنے کے لیے دو ہزار سے زائد ادارے استعمال کرتے ہیں، جو اسے واحد یا پیچیدہ ٹروبیکوئٹی یا دیگر شراکت داروں کے پیش کردہ سلوشن کے ساتھ استعمال کرتی ہیں۔

او ایف ٹی پی فائل ٹرانسفر پروٹوکول (OFTP) آٹوموٹر، انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹیشن جیسے شعبہ جات میں تجارتی شراکت داروں اور کاروباری شعبوں کے درمیان ڈیٹا کی خودکار معیاری منتقلی کا ایک حقیقی معیار ہے۔ پروٹوکول کا نیا ورژن او ایف ٹی پی عوامی انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں ڈیٹا کی محفوظ منتقلی، ڈیٹا منتقلی کے اخراجات میں کمی اورمنتقلی کے عمل کو ڈرامائی حد تک تیز رفتار بنانے  کے لیےتیار کیا گیا ہے۔ ٹروبیکوئٹی نے اوڈیٹ او ایف ٹی پی 2 ورکنگ گروپ میں متحرک کردار ادا کیا تاکہ اس اہم معیار کی تیاری اور اجراء کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ تجرباتی تشخیص کے ابتدائی مراحل میں بھی شامل رہا۔

ٹروبیکوئٹی کے ٹیکنالوجی ڈائریکٹر کلاس اوتھوف کہتے ہیں کہ “او ایف ٹی پی 2 ڈیٹا انکرپشن، پارٹنر آتھنٹی کیشن، ڈیجیٹل سگنیچرز، کمپریشن اور دیگر خصوصیات کی زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ہماری آزمودہ او ایف ٹی پی صلاحیتیں یورپ، امریکین اور ایشیا بحر الکاہل میں ہمارے صارفین کے زیر استعمال ٹروبیکوئٹی کے عالمی مینیجڈ ڈیٹا ایکسچینج سلوشنز میں اضافی کارگزاری فراہم کرتی ہیں ۔”

کلیدی آٹوموٹر مینوفیکچررز نے کمیونی کیشنز کے اخراجات میں کمی اور عالمی سطح پر دستیاب، تیز، قابل بھروسہ اور محفوظ کمیونی کیشن پروٹوکول سے فائدہ اٹھانے کے لیے او ایف ٹی پی 2 ڈیٹا ایکسچینج کی حکمت عملیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان حکمت عملیوں کو آٹوموٹو رسدی زنجیروں کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ مناسب سافٹ ویئر کے نفاذ کے ذریعے مطالبات کو پورا کر سکیں۔ اسی لیےٹروبیکوئٹی  نے او ایف ٹی پی 2 حل ٹریویوریکس-سی تیار کیا ہے اور اپنے متعدد منظم ڈ ڈیٹا ایکسچینج آٹومین سلوشنز میں او ایف ٹی پی 2 کی سپورٹ شامل کی ہے، جیسا کہ ٹریوفیوژن کنیکٹ اور ٹریوفیوژن انٹرپرائز میں۔

ٹروبیکوئٹی کے بارے میں

ٹروبیکوئٹی کے صدر دفاتر روچسٹر ہلز، امریکہ میں واقع ہیں جبکہ جرمنی، برطانیہ اور جاپان میں بھی اپنے دفاتر اور فروخت کاروں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے ٹروبیکوئٹی ساخت گری، مالیات، صارفی مصنوعات اور خوردہ اداروں کے لیے مینیجڈ ڈیٹا ایکسچینج (MDE) اور بزنس پروسس انٹیگریشن سلوشنز فراہم کرتا ہے اور ان اداروں کو اپنے صارفین سے منسلک ہونے اور کلیدی کاروباری معلومات کو اپنی عالمی ٹیموں اور اہم شراکت داروں کے ساتھ شیئر کرنے اور پھیلانے کی سہولت دیتا ہے۔ ملاحظہ کیجیے  http://www.trubiquity.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

ایلکے ہیلر

فون: +49-(0)-2-28-304-965-15

ای میل: eheller@trubiquity.com

ذریعہ: ٹروبیکوئٹی

رابطہ: ایلکے ہیلر

+49-(0)-2-28-304-965-15

eheller@trubiquity.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *