پسنجر ٹرمینل ایکسپو 2012ء میں میٹرنا آئی پی ایس کی خود کار بیگیج ہینڈلنگ سسٹمز کی نئی نسل پیش اور مسافروں کے لیے بہتر سروسز کے جدید حلوں کا بھی مظاہرہ

ڈورٹمنڈ، جرمنی، 17 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

مسلسل دوسرے سال، پسنجر ٹرمینل ایکسپو (18 تا 20 اپریل 2012ء ویانا، اسٹینڈ 6100) میں میٹرنا اپنی انٹیگریٹڈ پسنجر سروسز (ips) پیش کر رہا ہے۔ چیک-ان، سیکورٹی اور بورڈنگ کے لیے اپنے مستحکم حلوں کے علاوہ رواں سال کی تقریب کے لیے میٹرنا آئی پی ایس کی کلیدی توجہ اپنی نئی بیگیج ڈراپ-آف ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے پر بھی ہوگی۔ ادارہ اپنے شراکت دار سک اینڈ وینڈرلینڈ کے ساتھ مظاہرہ کرے گا کہ آپریٹرز اور مسافروں کے لیے بیگ ڈراپ کے عمل کو کس طرح آپٹمائز کیا جا سکتا ہے۔ میٹرنا آئی پی ایس، جو 2003ء سے بیگ ڈراپ کے شعبے میں کامیابی سے کام کر رہا ہے، اپنے نئے بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کے لیے جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، جیسا کہ بغیر نقد ادائیگی کے لیے موبائل اجزا کی شمولیت۔

میٹرنا کے کس (CUSS) پلیٹ فارم کی بنیاد پر بیگیج ڈراپ آف حل مسافروں کو کاؤنٹر کھلنے کے اوقات سے آزادہو کر سیلف-سروس بیگ ڈراپ کا اختیار دیتے ہیں۔ یہ نظام گروہوں کی صورت میں سفر کرنے والے مسافروں کو بیگ ڈراپس میں مدد دیتا ہے۔ اگر اضافی سامان کی ادائیگی کی ضرورت ہے، تو اضافی بیگیج فیس کا حساب لگا کر میٹرنا سلوشن کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے، جو مسافروں کو اپنے سفر کی تیاری میں زیادہ آسانی و سہولت پیش کر رہی ہیں۔ ایئرپورٹ آپریٹرز نئے بیگ ڈراپ نظام کو مکمل خود کار یا اٹینڈڈ حل دونوں صورتوں میں استعمال کر سکتے ہیں اور کنویر بیلٹ سسٹمز جیسے موجودہ انفرا اسٹرکچر کا استعمال بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

“مسافروں کے سفر کو سادہ بنانے” کے بیان کردہ ہدف کے مطابق میٹرنا ایک جامع طریقے کا خواہاں ہے: موجودہ نظاموں، چیک ان کے لیے حل (بذریعہ کیوسک، آن لائن یا بذریعہ موبائل فون)، خود کار بیگیج ہینڈلنگ، قابل بھروسہ محفوظ رسائی اور سیلف بورڈنگ کو واحد ذریعے سے کامیابی سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔

میٹرنا
ٹیلی فون: +49(0)231-5599-8396
antje.kraemer@materna.de

Solutions – Start


ذریعہ: میٹرنا جی ایم بی ایچ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *