Breaking News

ڈاکٹر تھاکسن شناوترا کا بیان

بنکاک، 17 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مندرجہ ذیل بیان ڈاکٹر تھاکسن شناوترا کی طرف سے ہے:

میں اپنی تاریخ کے اس بھیانک دور میں اپنے ملک کے عوام کے ساتھ ہوں۔ جو تصویریں میں نے دیکھی ہیں وہ کسی تصور سے زیادہ ڈراؤنے خواب سے بھی زیادہ خوفناک ہیں۔ میرے پاس اور کوئی اختیار نہیں، سوائے اس کے کہ میں فریقین سے ان اتھاہ گہرائیوں سے پیچھے ہٹنے اور دونوں کے درمیان نئے، حقیقی و پر خلوص مذاکرات کے آغاز کی خواہش کا اظہار کروں۔

حکومت کے حالیہ اقدامات نے ہماری تاریخ کو رسوا کیا ہے اور ہمارے اداروں اور جمہوریت کو ہمیشہ کے لیے کمزور کریں گے۔ انسانی زندگی کا احترام و تقدس کس طرح ہو سکتا ہے جب حکومت معصوم پرامن مظاہرین اور شہریوں، جن میں عورتیں اور بچے بھی بڑی تعداد میں ہوں، پر براہ راست گولیاں برسائے۔

میں اقوام متحدہ سے مذاکرات کے لیے سہلکار کی حیثیت سے فوری طور پر شامل ہونے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ کے ہر گز ایسے وزیر اعظم کے سامنے خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے جو یہ سمجھنے میں ناکام ہو کہ جینے کا حق ایک بنیادی آفاقی قدر ہو جو ہم سب کو متحد کرتی ہے۔

ذریعہ: ایمسٹرڈیم اینڈ پیروف

رابطہ:

مائیکل گلیز-اسمتھ

گلیز اسمتھ پبلک افیئرز

موبائل:

+61(0)402 011 503

لینڈ لائن:

+61 3 9827 5432

www.gilliessmith.com

Check Also

Deputy PM to attend SCO Foreign Ministers’ meeting in Kazakhstan

Deputy Prime Minister and Foreign Minister Muhammad Ishaq Dar will represent Pakistan at two-day meeting of the Council of Foreign Ministers of Shanghai Cooperation Organization, beginning at Astana in Kazakhstan tomorrow. The Foreign Minister will ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *