Breaking News

کیمبیئم نیٹ ورکس نے سی این پائلٹ ای500 کا اعلان کردیا، زیادہ گنجائش والا بیرونی وائی فائی رسائی پوائنٹ جو زیادہ طلب رکھنے والے حالات کے حامل انتہائی گنجان علاقوں میں نیٹ ورک کنیکٹیوٹی فراہم کررہا ہے

– ای 500 شروع سے آخر تک کلاؤڈ کی بنیاد پر نیٹ ورکنگ انتظام کی لچک کے ساتھ کسی بھی بیرونی ماحول میں زیادہ طاقتور پروسیسنگ پیش کرتا ہے –

رولنگ میڈوز، الینوائے، 6 جون 2016ء/پی آر نیوزوائر/–

وائرلیس براڈبینڈ حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس نے آج سی این پائلٹ ای500 کا آغاز کیا ہے، جو ایک زیادہ گنجائش رکھنے والا منظم بیرونی وائی فائی رسائی پوائنٹ ہے جو زیادہ طلب کے حالات میں کنیکٹیوٹی فاہم کرتا ہے۔ آئی پی 67 گریڈ 802.11اے سی ڈوئیل بینڈ اے پی سپورٹنگ 16 ایس ایس آئی ڈیز اور 256 تک صارفین اداروں، خدمات فراہم کنندگان اور صنعتی صارفین کے لیے بہترین ہیں جو ایک قابل مقدور لیکن قابل بھروسہ اچھی کارکردگی والا ڈبلیو لین حل چاہ رہے ہیں۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prn/20140613/117974

سی این پائلٹ ای500 وہ خصوصیات فراہم کرتا ہے جو عام طور پر دوگنی قیمت کے رسائی پوائنٹس میں ملتی ہیں۔ 29 ڈی بی ایم کی ہائی ٹرانسمٹ طاقت، ایک پی اوا ی آؤٹ پورٹ کے ذریعے ڈیزی-چین پاور کی صلاحیت تاکہ سیکورٹی کیمرے یا ایک وائرلیس باربرداری کے لنک نوڈ کو توانائی دی جا سکے، ایک ایل ٹی ای مشترکہ وجود رکھنے والا فلٹر تاکہ قریبی اسمال سیل ایل ٹی ای مداخلت کو صاف کیا جا سکے، کے ذریعے ای500 مشکل بیرونی حالات میں صارفین کی بڑی تعداد کو سنبھال سکتا ہے جو کسی بھی مقام کے لیے بہترین ہے جہاں اعلیٰ کارکردگی والے 802.11اے سی ڈبلیو لین ایکسس پوائنٹ کی ضرورت ہو۔ ای500 کو باآسانی سی این میسٹرو کے ذریعے سنبھالا جا سکتا ہے، جو کیمبیئم نیٹ ورکس کا کلاؤڈ بیسڈ یا مقام پر موجودگی سے چلنے والا وائی فائی کنٹرولر ہے۔

ای500 کی کلیدی خوبیوں میں شامل ہیں:

  • زیادہ گنجائش والے حالات کے لیے تیار کردہ، 256 تک متحرک صارفین اور 16 ایس ایس آئی ڈیز کو سپورٹ کرنے والا
  • آئی پی 67 درجہ شدہ دباؤ کے نکاس کے ساتھ – جو بیرونی ماحول کی طلب کا سامنا کرنے، ہوا، ریت اور بارش کے خلاف مزاحمت، اور نمی کی وجہ سے داخلی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے
  • باسہولت داخلی تنصیب کے لیے میش باربرداری صلاحیت
  • قیمت کے لحاظ سے بہترین ریڈیو، قابل بھروسہ زیادہ گنجائش کا حل جو ہم مرتبہ مسابقت کرنے والوں سے کہیں کم قیمت پیش کررہا ہے
  • تنصیب اور تکمیل میں آسان، سی این میسٹرو کی کنٹرولر صلاحیتوں کا حامل

کیسکیڈ نیٹ ورکس، واشنگٹن، امریکا کے برائں میگنوسن نے کہا کہ “ای500 ثابت کر چکا ہے کہ یہ ہمارے عوامی وائی فائی اور عوامی حفاظت کے آلات کی جامع نیٹ ورک طلب کو سہار سکتا ہے۔ ریڈیو ایسے علاقے میں لگایا گیا ہے جو سخت بیرونی ماحولیاتی اور آر ایف حالات کا حامل ہے اور نیٹ ورک نے چاہے جیسی بھی صورت حال کا سامنا ہو قابل بھروسہ انداز میں کارکردگی دکھائی ہے۔ یہ مصنوعات تنصیب میں انتہائی آسان تھیں اور سخت ضروری کنیکٹیوٹی اور پروسیسنگ طاقت فراہم کی جس کی اس علاقے میں کمی تھی۔”

کیمبیئم نیٹ ورکس کے لیے سینئر نائب صدر برائے مصنوعات وبھو ویوک نے کہا کہ “زیادہ گنجائش والی بیرون ی تنصیب کو باربرداری لچک کی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جہاں تاروں والوں نیٹ ورک دستیاب نہ ہوں اور سی این پائلٹ دو انتخاب فراہم کرتا ہے۔ یہ طویل فاصلے کے لیے کیمبیئم کے آزمودہ ای پی ایم پی، پی ایم پی یا پی ٹی پی حلوں کے ذریعے باربرداری کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے، یا میش وضع میں لگایا جا سکتا ہے جہاں یہ کسی بھی اندرونی یا بیرونی وائی فائی رسائی مقامات کے ساتھ وائرلیس روابط تشکیل دے سکتا ہے۔”

کیمبیئم نیٹ ورکس ای500 اور دیگر وائی فائی حلوں پر 8 اور 9 جون کو ایک ویبنار پیش کرے گا۔ رجسٹر ہونے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔ سی این پائلٹ ای500 کیمبیئم نیٹ ورکس تقسیم کاروں کے ذریعے دستیاب ہے۔

کمبیئم کی سی این پائلٹ لائن برائے وائی فائی حل مصنوعات پر معلومات کے لیے http://community.cambiumnetworks.com/t5/cnPilot/ct-p/WiFi یا http://www.cambiumnetworks.com/products/wifi/ پر ہماری صارفی برادری کو ملاحظہ کیجیے۔

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں

کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک کو منسلک کرتا ہے۔ اپنے قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈبینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) اور پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) پلیٹ فارموں کے جامع پورٹ فولیو کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ کاروباری اداروں؛ حکومتوں اور عسکری اداروں؛ تیل، گیس اور مفاد عامہ کے اداروں؛ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں؛ اور عوامی حفاظت کے نیٹ ورکس کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ طاقتور، آسانی سے تحفظ پذیر کمیونی کیشن نیٹ ورکس بنائیں۔ ادارہ اس وقت 150 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں توجہ طلب نیٹ ورکس میں پانچ ملین سے زیادہ رسائی اور باربرداری ریڈیوز نصب کرچکا ہے۔ شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور امریکا، ایش برٹن، برطانیہ اور بنگلور، بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.cambiumnetworks.com یا www.connectingtheunconnected.org ملاحظہ کیجیے۔

رابطہ:
گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس سائرس ہدایتی
4377 381 415 1+
chedayati@golin.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]