کیوڈو نیوز جاپان معلومات کے لیے تین زبانوں کا ون-اسٹاپ پورٹل جاری

AsiaNet 47554

ٹوکیو، یکم دسمبر/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

کیوڈو نیوز نے یکم دسمبر کو ون-اسٹاپ تین زبانوں کی پورٹل سائٹ جاری کی ہے جو ابلاغی اداروں اور سیاحوں سمیت جاپان سے باہر موجود صارفین کو کو جاپان میں موجود قابل توجہ تازہ ترین معلومات، جیسا کہ جاپان کے بہترین سیاحتی مقامات، مشہور کلچر اور مارچ کے زلزلے اور سونامی کے بعد ہونے والی تعمیر نو،  تک فوری رسائی دیتا ہے۔

ویب سائٹ جسے جاپان پورٹل (http://www.japanportal.jp) کا عنوان دیا گیا ہے، جاپان کے مختلف اداروں بشمول اداروں اور حکومتوں کی جانب سے انگریزی، چینی اور کوریائی زبانوں میں پریس ریلیز بھی پیش کرتی ہے تاکہ وہ اپنی نئی مصنوعات اور مخصوص پیداوار کو ترویج دے سکیں اور ساتھ ساتھ زیادہ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ مبذول کرا سکیں۔

غیر ملکی صارفین صرف ایک کلک پر جاپان پورٹل تک رسائی رکھ سکتے ہیں کیونکہ مواد فراہم کنندہ، موضوع اور زبان کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے تین اہم زمرہ جاتی روابط  ہیں: صنعت، حکومت اور مقامی حکومت۔ تینوں زبانوں میں تلاش کی خصوصیت بھی دستیاب ہے جو صارفین کو متعلقہ معلومات فوری طور پر حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کیوڈو نے جاپان کے، نجی و سرکاری دونوں، اداروں کو بیرون ملک میں تعلقات عامہ کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے منصوبے کے ذریعے کی حیثیت سے ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے۔

منصوبے کے تحت کیوڈو اور اُس کے سبسکرائبرز کے ساتھ شراکت داری رکھنے والے غیر ملکی ابلاغی ادارےکیوڈو کی وائر سروس کے ذریعے جاپان پورٹل میں اشاعت کے فوراً بعد مواد کی فہرست ظاہر کرنے والی مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔

بالخصوص ویب سائٹ حکومت کے منصوبوں “کول جاپان” اور “وزٹ جاپان” پر معلومات کی حامل ہے جس کا مقصد مشہور کلچر اور سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ دہرے سانحہ، اور اس کے بعد فوکوشیما ڈائی ایچی پلانٹ میں ہونے والے جوہری بحران، جاپان کے مہاجرت کے نظام اور تقریبات کے شیڈول کے بارے میں بھی معلومات رکھتا ہے۔

جاپان پورٹل کے صارفین روابط یا تلاش کے بکس کے ذریعے اپنے لیے دلچسپ مواد کی سرخیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد وہ ہر خبر کا مکمل متن معلومات فراہم کرنے والے اداروں کی اصلی ویب سائٹس پر  پڑھ سکتے ہیں۔

کیوڈو جاپان کا معروف خبر رساں ادارہ ہے، جو اہم اخبارات اور نشریاتی اداروں اور ملک اور بیرون ملک جاپانی، انگریزی، چینی اور کوریائی زبانوں میں غیر ابلاغی سبسکرائبرز کو بھی خبریں اور تصاویر فراہم کرتا ہے۔

ذریعہ: کیوڈو نیوز

رابطہ:

گلوبل اسٹریٹجی ہیڈکوارٹرز

کیوڈو نیوز

ٹیلی فون: +81-3-6252-8325

فیکس: +81-3-6252-8846

Check Also

CDWP approves 10 projects worth Rs115b

Central Development Working Party has approved ten development projects worth over 115 billion rupees. The approval was given at a meeting chaired by Deputy Chairman Planning Commission Mohammad Jehanzeb Khan in Islamabad. The approved projects are ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *