Breaking News

گینٹنگ گروپ نے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

– تصویر کے ساتھ

– ریزورٹ ہزاروں آسامیاں تخلیق کرے گا اور اقتصادی سرگرمی میں اربوں ڈالرز کا حصہ ڈالے گا اور ساتھ ساتھ لاس ویگاس کی مقامی اور بین الاقوامی سیاحتی مارکیٹ کو بھی بڑھائے گا

لاس ویگاس، 5 مئی/پی آرنیوزوائر– نیواڈا اور لاس ویگاس ملازمتوں اور اقتصادی بہتری کا ایک اہم سہارا ملے گا کیونکہ گینٹنگ گروپ نے آج گورنر برائن سینڈوول اور کلارک کاؤنٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر چینی تھیم رکھنے والے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس (آر ڈبلیو ایل وی) کا سنگ بنیاد رکھا ہے – جو تقریباً ایک دہائی میں لاس ویگاس اسٹرپ پر پہلی تعمیر ہے۔

Digital%20Rendering گینٹنگ گروپ نے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Digital Rendering of the $4 Billion Resorts World Las Vegas.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150505/213967

چین دنیا کے اہم ترین تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، صرف اشیاء ہی نہیں بلکہ چینی کھانے اور ثقافت کو بھی دنیا کے کونوں کھدروں میں پھیلا رہا ہے۔ چین سے ہونے والی سیاحت 2014ءمیں پہلی بار 100 ملین تک پہنچی، اور ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کی اصلی چینی تھیم مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں میں تحریک پیدا کرے گی۔ چین کے مختلف خطوں اور نسلی گروہوں کی شاندار ثقافتی دلکشی، مختلف النوع کھانے اور حیران کن تفریح کے ساتھ ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس دنیا کی قدیم ترین تہذیب کے تفریحی موضوعات کی لامحدود اقسام فراہم کرے گا۔ چینی تھیم مجموعی طور پر لاس ویگاس سیاحتی صنعت کو بھی پھلنے پھولنے دے گی۔

گینٹنگ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ٹی لم نے کہا کہ “دنیا بھر میں مکمل ریزورٹس بنانے کے 50 سال بعد ہم نیواڈا کی عظیم ریاست میں لاس ویگاس اسٹرپ پر کام کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ لاس ویگاس اپنے عالمی شہرت یافتہ ریزورٹس کی وجہ سے جانا جاتا ہے، اور گینٹنگ گروپ کی نظریں چینی تھیم رکھنے والے عالمی معیار کے ریزورٹ کے قیام کے ذریعے ایک عظیم قومی و ثقافتی کشش کرکے شہر کی مستقل ترقی میں اپنے حصے پر ہیں۔

یہ عالمی سفر و تفریح کی صنعت کے رہنما کی حیثیت سے گینٹنگ گروپ کا 50 واں سالہے جو سات ممالک میں کام کرتا ہے۔ ادارے نے مکمل ریزورٹ کے خیال میں پہل کاری کی جہاں متعدد تفریحی، خریداری، کھانے پینے، گالف اور رہائش کا انتخاب ہو اور ایک عالمی معیار کا کیسینو تجربہ بھی، یہ سب مہمانوں کی خواہشات اور طلب کی وسیع اقسام کو پورا کرنے کے لیے ہو – اور تمام مارکیٹ شعبوں اور سب قیمتوں میں۔ گینٹنگ کی املاک دنیا بھر میں سالانہ 50 ملین سے زیادہ ممہانوں کی میزبانی کرتی ہیں۔

نیواڈا کے گورنر برائن سینڈوول نے کہا کہ “ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کی تعمیر کے آغاز کے ساتھ گینٹنگ گروپ ہماری ریاست میں ہزاروں نئی ملازمتیں تخلیق کرے گا اور نئی اقتصادی سرگرمی کی صورت میں اربوں ڈالرز پیدا کرے گا جو نیواڈا کے تمام باسیوں کو فائدہ دیں گے۔ ریزورٹس لاس ویگاس مہمانوں، اجلاسوں اور میلوں کی بڑی تعداد کی توجہ ہماری ریاست کی جانب مبذول کروا کے لاس ویگاس مارکیٹ کو آگے بڑھنے میں حقیقی مدد دے گا۔ میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے کیونکہ یہ نیواڈا کی نئی معیشت میں ایک نیا شاندار اضافہ ہوگا۔”

تعمیر اور کام کے دوران آر ڈبلیو ایل ویجنوبی نیواڈا کے لیے لاکھوں ملازمتیں تخلیق کرے گا۔ اندازہ ہے کہ تعمیر 30,000 افراد کو بلاواسطہ اور بالواسطہ ملازمت دیں گے، جس سے مراد ہر شخص کو ایک سال کے لیے ملازمت دینا ہے۔ ایک مرتبہ شروع ہونے کے بعد آر ڈبلیو ایل ویکے بارے میں پیش گوئی ہے کہ یہ بلاواسطہ اور بالواسطہ 13,000 سے زیادہ ملازمتیں رکھے گا۔ آر ڈبلیو ایل وی ممکنہ طور پر 2018ء کے وسط میں اپنے دروازے کھولے گا۔

آر ڈبلیو ایل ویمیں تین ہوٹل؛ اصلی، علاقائی چینی کھانوں کی اقسام پیش کرنے والے متعدد ریستوراں؛ 100,000 مربع فٹ کے جدید کھیلوں کے مقام؛ متعدد خوردہ پیشکشیں؛ اور شبانہ زندگی کا بہترین مقام شامل ہوں گے۔ آر ڈبلیو ایل وی میں پیش کردہ سہولیات کی اضافی تفصیلات تعمیراتی عمل کے دوران پیش کی جاتی رہیں گی۔

کلارک کاؤنٹی کمشنر کرس گیونچگلیانی نے کہا کہ “1950ء کی دہائی سے اب تک ہم نے لاس ویگاس اسٹرپ کے شمالی کنارے پر ہونے والی حالیہ تعمیرات سے بڑھ کر کوئی کام نہیں دیکھا، اور ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس اس شاندار ترقی کا مرکزی حصہ ہے۔ گینٹنگ گروپ ایک حقیقی بین الاقوامی مقام تخلیق کرنا چاہتا ہے۔ کلارک کاؤنٹی کی جانب سے ہم ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔”

کلارک کاؤنٹی کمیشن چیئر اسٹیو سیسولیک نے کہا کہ “ریزورٹس ورلڈ برانڈ کو لاس ویگاس اسٹرپ پر لانا مہمانوں کے لیے دلچسپی کا سامان تخلیق کرے گا، اور یہ لاکھوں تعمیراتی اور ریزورٹ ملازمتوں کے ذریعے مقامی معیشت کو بھی تحریک دے گا۔ لاس ویگاس اسٹرپ کی ایک مرتبہ پھر نئے سرے سے تعریف ہورہی ہے۔”

امریکی سینیٹر ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے کہا کہ “ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کی تعمیر کا آغاز لاس ویگاس، ریاست نیواڈا اور اس کے باسیوں کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔ ہزاروں ملازمتوں کی تخلیق اس سے بہتر موقع پر نہیں ہوسکتی جب ہماری ریاست ابھی تک حالیہ اقتصادی مندی کے رحجان سے نکلنے کے عمل میں ہے۔ ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس مہمانوں کو ایک پرکشش تجربہ دے گا جو یقینی طور پر لاس ویگاس میں نئے مہمانوں کو لائے گا۔”

امریکی سینٹر ڈین ہیلر (آر-این وی) نے کہا کہ “لاس ویگاس سالانہ 40 ملین سے زیادہ عالمی مہمانوں کی منزل ہے کیونکہ یہاں ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس جیسے جدید منصوبے ہیں۔ میں لاس ویگاس کی سیاحتی صنعت کی مجموعی ترقی سے وابستگی پر گینٹنگ گروپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جس میں یہ انتہائی متاثر کن منصوبہ بھی شامل ہے۔”

کانگریس کی خاتون رکن ڈینا ٹائٹس نے (این وی-1) نے کہا کہ “ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس جنوبی نیواڈا اور اس کی سیاحتی صنعت کے لیے زبردست صلاحیتوں کا حامل ہے۔ نئی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے سے تعمیر اور اس کے بعد ریزورٹ کو چلانے کے لیے نئی اچھی تنخواہوں کی ملازمتیں تخلیق کرنے تک، یہ دلچسپ منصوبہ لاس ویگاس اسٹرپ کے شمالی حصے کو نئی زندگی میں مدد دے گا اور فرسٹ ڈسٹرکٹ کو اقتصادی فوائد پیش کرے گا۔”

آر ڈبلیو ایل وی کے بارے میں مزید معلومات اور ڈیجیٹل رینڈرنگز www.rwlasvegas.comپر دستیاب ہیں۔

گینٹنگ گروپ کے بارے میں
گینٹنگ گروپ (www.genting.com) مختلف اداروں کا ایک عالمی مجموعہ ہے جو 1965ء میں قائم ہوا اور اس کی سربراہی تان سری لم کوک تھے کررہے ہیں جو خیالات کو عملی جامہ پہنانے والے ایک کاروباری منتظم ہیں جنہوں نے ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، برطانیہ، بہاماس، امریکہ اور جلد ہی جنوبی کوریا میں ریزورٹس قائم چلائے ہیں۔ گروپ اپنے اسٹار کروزز اور کرسٹل کروزز برانڈز، اور ساتھ ساتھ نارویجیئن کروز لائن، کے ذریعے کروز صنعت میں ایک رہنما ادارہ ہے۔ گینٹنگ گروپ پانچ پبلک لسٹڈ ادارے رکھتا ہے جو ملائیشیا، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے بازار ہائے حصص میں مندرج ہیں، اور اس کی مشترکہ مارکیٹ سرمایہ بندی 30 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔ مزيد برآں، گینٹنگ گروپ پام آئل زراعت، ریئل اسٹیٹ، بجلی کی پیداوار، تیل کی تلاش اور بایوٹیکنالوجی کی صنعتوں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ گینٹنگ سیاحت و تفریح کی صنعت میں 50 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے اور مجموعی طور پر اس میں 60,000 افراد ملازمت کرتے ہیں جبکہ ادارہ دنیا بھر میں سالانہ 50 ملین سے زیادہ مہمانوں کو بے مثال ریزورٹ تجربہ فراہم کررہا ہے۔

 ہدایت برائے مدیران:
ایک تصویر پی اے فوٹووائر کے ذریعے اس اعلامیہ کے ساتھ دستیاب ہے۔ اسے http://www.mediapoint.press.netیاhttp://www.prnewswire.co.uk پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس اعلامیہ کے ساتھ ایک تصویر یورپین پریس فوٹو ایجنسی (ای پی اے) http://www.epa.eu پر دستیاب ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]