Breaking News

یونین پے نے بیرون ملک جشن بہاراں منانے والے 6 ملین چینی سیاحوں کے لیے سفری ادائیگی سروس کو بہتر بنا دیا

شنگھائی، چین، 21 جنوری 2016ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — 2015ء میں چین بیرون ملک جانے والے سیاحوں کی تعداد اور وہاں اخراجات کرنے کےلحاظ سے دنیا کا نمبر ایک ملک بنا۔ سیاحت کے لیے بیرون ملک جانے کا رحجان اس سال بھی گرم ہے۔یونین پے انٹرنیشنل کے مطابق 6 ملین چینی سیاح آنے والا جشن بہاراں بیرون ملک منائیں گے۔ آزاد سفر اور گہرا سفر نئے سفری رحجانات ہیں۔ اور یونین پے کارڈز بیرون ملک جانے والے مسافروں کے بہترین ساتھی بن چکے ہیں۔

جشن بہاراں اور نیا سال: بیرون ملک سیاحت مقامی سیاحت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے

چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کے مطابق بر اعظم چین سے 2015ء میں 120 ملین سیاحوں نے بیرون ملک کا رخ کیا، اور فی کس 11,625 رینمنبی خرچ کیے۔ ان میں سے دو تہائی آزادانہ سفر کرنے والے ہیں۔

بیرون ملک سیاحت کا رحجان بڑی ٹریول ایجنسیوں کی بکنگ میں بھی نمایاں ہے، اور اس کا سب سے بڑا مرکز شنگھائی، بیجنگ، ہانگ چو، نان جنگ اور گوانگ چو ہیں۔

سیاحوں کے گوناگوں تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے یونین پے چینی سیاحوں کا پسندیدہ ترین ادائیگی طریقہ ہے۔ اس کا بیرون ملک استعمال پرتعیش خریداری سے لے کر تفریح کے دیگر شعبوں تک پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی ڈپارٹمنٹ اسٹورز، سپر مارکیٹوں اور ہوٹلوں میں سیاحوں کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور تفریح، کھانے اور ٹکٹوں پر خرچ کرنے کے تناسب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یونین پے کارڈ بین الاقوامی دوروں کو سہولت دیتا ہوا

چین کا بیرون ملک سفر کا رحجان غیر ملکی مارکیٹوں کی بڑی توجہ حاصل کر چکا ہے۔ 2015ء میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی۔ آسٹریلیا میں کئی ہوٹل اور ٹریول ایجنسیاں اب چینی باشندوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے چینی زبان کی سروسز، چینی بولنے والے گائیڈز اور چینی کھانے پیش کررہی ہیں۔

یونین پے کارڈز کی قبولیت چینی سیاحوں کی توجہ مبذول کروانے کے لیے کئی غیر ملکی تاجروں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ چینی گاہکوں کے اطمینان کی سطح جانچنے کے لیے بھی ایک اہم اشاریہ بن چکا ہے۔

اس وقت یونین پے کارڈز 150 ممالک اور خطوں میں 27 ملین تاجروں کے پاس اور 1.9 ملین اے ٹی ایمز پر قبول کیے جاتے ہیں، جو روایتی تاجروں کے ساتھ ساتھ روزمرہ اخراجات کے مقامات کا احاطہ کرتے ہیں، ان میں سے کئی یونین پے کارڈز پر خصوصی پیشکشیں بھی دیتے ہیں۔

یونین پے مختلف اہم سروسز بھی فراہم کرتے ہیں۔ کارڈ رکھنے والے افراد آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی کوریا اور تائیوان میں آن لائن ریلوے ٹکٹ بک اور ٹیکسی کی ادائیگی اور تائیوان اور تھائی لینڈ میں کرائے پر گاڑیاں لے سکتے ہیں۔ مزید برآں، ٹیکس ریفنڈ سروس اور ہنگامی نقد امداد کا احاطہ بھی بڑھ رہا ہے۔

اس وقت یونین پے انٹرنیشنل ایک بڑی مارکیٹنگ مہم شروع کر رہا ہے۔ 400 سے زیادہ تاجر، جن میں 12 معروف شاپنگ گروپ اور 12 بڑے سیاحتی برانڈز شامل ہیں، یونین پے کارڈز کے لیے 15 فیصد تک رعایت دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 6 بڑے ہوٹل گروپ یونین پے کارڈز کے ساتھ آن لائن بکنگ پر 30 فیصد تک رعایت دے رہے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Check Also

Tragic Incident in Raipur: Man Kills Five, Commits Suicide Over Rejected Marriage Proposal

Raipur, A harrowing event unfolded in the Thargaon village of Sarangarh-Bilaigarh district, Chhattisgarh, where a 32-year-old man killed five family members over a rejected marriage proposal before taking his own life. The incident, which included the...