Breaking News

اسپنسر اسٹوارٹ نے عظیم چین کی ٹیم میں اہم اضافہ کردیا

AsiaNet 42819

ہانگ کانگ، 11 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

ایگزیکٹو سرچ کے عالمی مشاورتی ادارے اسپنسر اسٹوارٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ ایلس او نے اس کی عظیم چین میں ابھرتی ہوئی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سرچ میں 15 سال سے زائد کا تجربہ کے ساتھ ایلس او چین اور تمام ایشیا میں سینئر  ایگزیکٹو اور مجلس کی سطح پر ماہر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اسپنسر اسٹوارٹ میں شمولیت سے قبل وہ ایک اور نمایاں ایگزیکٹو سرچ ادارے کے ساتھ شریک تھیں جہاں وہ ایشیا پیسیفک ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مجلس کی خدمات کے عمل کی سربراہی اور نجی ایکوئٹی و اقتصادی خدمات کے شعبہ میں صارفین کی بڑی تعداد کے ساتھ مشاورت انجام دیتی تھیں۔ حال ہی میں انہیں ہانگ کانگ ایس اے آر کی حکومت کے سینٹرل پالیسی یونٹ کے جزوقتی رکن کے طور پر مقرر کیا گیا۔

ایلس او نے اپنے کیریئر کا آغاز ریاستہائے متحدہ امریکا میں ڈجیٹل ایکوئپمنٹ میں بطور سیمی کنڈکٹر انجینئر کے طور کیا اور بعد میں میک کینسے اینڈ کمپنی میں بطور مشیر شمولیت اختیار کی۔بعد میں انہوں نے نیویارک کے کارپوریٹ ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل پیپر میں شامل ہوگئیں جہاں انہوں نے شمالی امریکا ، یورپ اور ایشیا میں مختلف – کاموں میں مصروف ٹیموں کے کثیر منصوبوں کی رہنمائی کی۔ 1993ء میں وہ چائنا فنڈ کے قیام اور درمیانے بین الاقوامی اداروں کو چین میں داخل ہونے کی حکمت میں مشاورت کے لیے ہانگ کانگ واپس آگئیں۔وہ ییل یونیورسٹی سے کیمیائی انجینئرنگ میں بی ایس اور ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری رکھتی ہیں۔

اسپنسر اسٹوارٹ کے لیے چین کاروبار کے سربراہ مائیکل بروس نے کہا کہ “چین میں متحرک ماحول ممتاز سینئر رہنماؤں کے لیے طلب میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایلس  کی ذہانت اور خطہ بھر میں پرانے تعلقات نہ صرف مقامی چینی اداروں اور بین الاقوامی انجمنوں کو جن کی خوش قسمتی سے ہم خدمت کررہے ہیں بلکہ ہمارے نجی ایکوئٹی صارفین کی مضبوط ہوتی بنیاد کو بھی فائدہ پہنچائے گی۔ ان کی آمد چین میں ہمارے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بورڈ سروسز پریکٹس کو مزید مضبوط کرے گی اور اس سے بھی زیادہ جیسے مزید بین الاقوامی ادارے مجلس کی سطح پر چین کی مہارت کو تلاش کریں گے۔”

اسپنسر اسٹوارٹ کے لیے اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ مارکیٹس اینڈ پریکٹسز کے مینجنگ ڈائریکٹر سمون فنٹون نے کہا کہ “یہ اضافہ چین کے انتہائی اہم مارکیٹ کے ساتھ ادارے کی طویل المعیاد وابستگی میں قدرتی اضافہ کے علاوہ کئی دیگر متحرک معیشتوں جیسے بھارت اور برازیل میں ہمارے حالیہ اضافہ کی تکمیل بھی ہے۔”

یہ تقرری 2010ء میں اسپنسر اسٹوارٹ کے چین میں موجود دفاتر میں چار نئے مشیران کے اضافہ کے بعد کی گئی ہے۔

اسپنسر اسٹوارٹ نے 1977 میں اپنا ہانگ کانگ کا دفتر کھولا بعد ازاں 1994ء میں شنگھائی اور 1995ء میں بیجنگ میں دفاتر قائم کیے۔ بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ کے دفاتر میں 14 سینئر مشیران کے ساتھ عظیم چین میں اسپنسر اسٹوارٹ ٹیم کی تعداد 40 سے زائد ہوچکی ہے۔

اسپنسر اسٹوارٹ کے بارے میں:

اسپنسر اسٹوارٹ دنیا کا ایک نمایاں ایگزیکٹو سرچ مشاورتی ادارہ ہے۔ 1956ء سے قائم نجی ادارہ اسپنسر اسٹوارٹ اپنی صنعتی ، کارگزاری اور قابلیت کی وسیع معلومات کو صارفین  – نمایاں کثیر القومی سے لے کر ابھرتے ہوئے اداروں سے لے کر غیر منافع بخش انجمنوں تک – کے انتخاب میں مشاورت فراہم کرتا ہے اور ان کی قیادت کی ضروریات کے بارے میں بتاتا ہے۔ 27 ممالک میں 51 دفاتر اور کام کرنے والے گروہوں کی وسیع صف کے ذریعے اسپنسر اسٹوارٹ سینئر کی سطح پر ایگزیکٹو سرچ، مجلس منتظمین میں تقرری، مسلسل منصوبہ بندی اور سینئر ایگزیکٹو انتظامیہ کی جانچ پر گہری نظر مرکوز رکھتا ہے۔ اسپنسر اسٹوارٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں: http://www.spencerstuart.com۔

ذریعہ: اسپنسر اسٹوارٹ

رابطہ: چین میں، ہائینگ (شیری) ڈنگ، اسپنسر اسٹوارٹ، ون کارپوریٹ ایوینیو، 222 ہو بن لو، شنگھائی 200021، چین، +86-21-2326-2858، sding@spencerstuart.com؛ یا دوسری جگہ، بین ماکٹائیگر، اسپنسر اسٹوارٹ، 227 پارک ایوینیو، نیو یارک، این وائے 10172 ریاستہائے متحدہ امریکا، +1-203-326-3781، bmachtiger@spencerstuart.com۔

Check Also

Farmers’ Agitation Disrupts Rail Services Between Delhi and Katra

Jammu, A significant farmers' protest at the Shambhu border in Punjab has led to the disruption of railway services, resulting in the cancellation of four trains between Delhi and Katra, with several others delayed. According to Kashmir Media Servic...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *