Breaking News

عالمی بینک گروپ، ارتھ اسٹون گروپ پہلی انوسٹنگ اِن ایشین مائننگ انڈابا کانفرنس میں مدد دیں گے

نیو یارک، 04 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

سنگاپور میں 29 تا 31 اکتوبر 2012ء منعقد ہونے والی انوسٹنگ اِن ایشین مائننگ انڈابا کے منتظمین عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی اسپانسرشپ حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایف سی کی شرکت کے علاوہ منتظمین نے اپنی پہلی کانفرنس کے لیے پلاٹینم اسپانسر کی حیثیت سے ایشیائی کان کنی کے عظیم ادارے ارتھ اسٹون گروپ کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120529/NE15116LOGO)

عالمی بینک کے شعبہ تیل، گیس و کان کنی کے مینیجر پاؤلو دے سا وضاحت کرتے ہیں کہ “ایشیا میں کان کنی ماحول دوست اقتصادی ترقی کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے، اگر ان وسائل میں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو انتہائی ضروری بنیادی ڈھانچے اور انسانی سرمائے میں لگایا جائے۔ ایشین مائننگ انڈابا ہمیں حکومت سے لےکر نجی شعبے اور سول سوسائٹی تک مختلف اسٹیک ہولڈرز تک رسائی کے لیے شاندار پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، اور یہ دیکھنے کے لیے بھی کہ آنے والے مواقع کو حاصل کرنے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ مل کر کس طرح کام کر سکتے ہیں۔”

انوسٹنگ اِن ایشین مائننگ انڈابا ایک سالانہ اجلاس ہے جو ایشیا میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اس کی ترقی سے وابستہ ہے۔ یہ اجلاس ایشیائی کان کنی کی قدری زنجیر میں پھیلے زیادہ موثر اسٹیک ہولڈرز – جیسا کہ ماہرین مالیات، سرمایہ کاری، کان کنی کے بین الاقوامی ادارے، ایشیائی حکومتی وفود اور دیگر اسٹیک ہولڈرز – کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

مائننگ انڈابا ایل ایل سی کے سینئر نائب صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر جوناتھن مور نے کہا کہ “فروری 2012ء میں ہم نے پہلی ایشین مائننگ انڈابا کا اعلانِ عام کیا جو کان کنی اور سرمایہ کاری کے عالمی ماہرین کو خطہ ایشیا میں منظر نئے بھرپور موقع کا نظارہ پیش کر رہی ہے۔ اعلان کے بعد سے ہمیں عالمی بینک گروپ، ارتھ اسٹون گروپ اور ایشیائی کان کنی اور دیگر کئی سرمایہ کاری برادریوں، حکومتی وفود اور ذرائع ابلاغ کی جانب زبردست مدد ملی ہے۔”

ارتھ اسٹون گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روی پوری واضح کرتے ہیں کہ “اس سالانہ اجلاس کی خاص چیز یہ ہے کہ یہ افریقن مائننگ انڈابا کا کامیاب نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ایشیا میں لا رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایشیا کے لیے بہت اہم ہوگا کیونکہ یہ کان کنی کی پوری قدری زنجیر پر سرمایہ کاری چاہتا ہے اور ارتھ اسٹون گروپ کی ایشیا میں توسیع کے لیے کلیدی اسٹریٹجک موقع کی حیثیت سے کام کرے گا جوہمیں سنجیدہ سرمایہ کاروں اور اہم علاقائی حکومتی وفود تک رسائی فراہم کرے گا۔”

پہلی انوسٹنگ ان ایشین مائننگ انڈابا بے مثال کلیدی مقررین کا اجتماع پیش کرے گا جو اپنی عالمی میکرو-اکنامک، بین الاقوامی کان کنی اور علاقائی کموڈٹی سرمایہ کاری تجربے کے باعث معروف ہیں۔

  • ڈیوڈ ہیل، ڈیوڈ ہیل گلوبل اکنامکس
  • فرینک ہومز، یو ایس گلوبل انوسٹرز انکارپوریٹڈ
  • جم راجرز، مصنف، مالیاتی تبصرہ کار اور کامیاب بین الاقوامی سرمایہ کاری
  • لی لیانگ تینگ، چائنا-افریقہ ڈیولپمنٹ فنڈ
  • ایلن ٹرینچ، پی ایچ ڈی، سی آر یو
  • کوبس وان ڈیر واتھ، دی بیجنگ ایکسس

انوسٹنگ اِن ایشین مائننگ انڈابا کو مختلف اسپانسرز کی مدد حاصل ہے جس میں اس کا پلاٹینم اسپانسر ارتھ اسٹون گروپ، آئی ایف سی، عالمی بینک اور دیگر کئی شامل ہیں اور اس نے مختلف تجارتی و بین الاقوامی ابلاغی شراکت داروں کے ساتھ رفاقت قائم کر رکھی ہے۔

رجسٹریشن کی تفصیلات اور اجلاس کے مکمل ایجنڈے کے لیے www.AsianMiningIndaba.com ملاحظہ کیجیے، ایجنڈے میں ایشیائی کان کنی وزارتی فورم، مال نظر ثانی و نقطہ نظر، اور دیگر ماہرین کے سیشنز شامل ہیں۔

مائننگ انڈابا ایل ایل سی کے بارے میں

انوسٹنگ اِن ایشین مائننگ انڈابا مائننگ انڈابا کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑے سرمایہ کاری کان کنی تقریب اور افریقہ کے سب سے بڑے کان کنی کے اجلاس – انوسٹنگ اِن افریقن مائننگ انڈابا کا منتظم ہے۔ مائننگ انڈابا ایل ایل سی افریقہ کی کان کنی کی صنعت میں اربوں ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی اقوام کا 18 سے زائد سالوں سے رفیق ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.miningindaba.com۔

Check Also

KP govt to start wheat procurement on Tuesday

Khyber Pakhtunkhwa government will start wheat procurement on Tuesday. According to the Food Department, twenty-two wheat procurement centers have been established in the province for this purpose. Source: Radio Pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *