لائف ٹیکنالوجیز نے گلوبل فائلر ٹ م ایکسپریس کٹ کے ساتھ کرمنل فورنسک ٹیسٹنگ میں نیا عالمی معیار مرتب کر دیا

— نئی کٹس تجربہ گاہوں میں شواہد بیک لاگز کو تیزی سے کم کرنے اور جرائم کو زیادہ موثر انداز میں حل کرنے میں مدد دینے کے لیے جینیاتی ڈیٹاکی وسیع رینج کا تقابل کرتی ہیں

کارلسباڈ، کیلیفورنیا، یکم اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

ہیومن آئیڈنٹی فکیشن حل پیش کرنے میں معروف عالمی ادارے لائف ٹیکنالوجیز کارپوریشن – (نیس ڈیک: LIFE) نے آج نئی ڈی این اے کٹ گلوبلفائل ٹ م ایکسپریس کٹ کا اجرا کر دیا جو دنیا بھر میں کرائم لیبز میں فورنسک ٹیسٹنگ کو انقلابی جہت دے گا –اور ان کے لیے ڈی این اے نمونہ جات کی تیز تر، آسان تر اور سستی پروسس کو ممکن بنائے گا۔

جینیاتی مارکرز کی تعداد میں 30 فیصد سے زائد اضافہ کر کے 24 تک پہنچانے کے ذریعے گلوبل فائر ٹ م ایکسپریس فورنسک نمونوں نے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت پیش کرتا ہے اور تفریق کی قوت کو 9 گنا تک بڑھاتا ہے۔ یہ جرائم کے معاملات سلجھانے میں فورنسک ڈیٹاکے تیز تر اور زیادہ طاقتور تقابل کا نتیجہ دیتا ہے۔ پانچ گنا زيادہ تیز پروسیسنگ موثریت کے ساتھ یہ طاقتور جدت فورنسک سائنسدانوں کے لیے ہمیشہ بڑھتے ہوئے بیک لاگز سے نمٹنے کے ساتھ جرائم کے زیادہ حل اور تحفظ کو ممکن بناتا ہے۔ اب تک 44 ممالک مشترکہ طور پر جرائم پیشہ افراد کے 40 ملین نمونہ جات جمع کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے ڈی این اے ڈیٹابیس پروگرام کا نفاذ کر چکے ہیں۔

انسبرک، آسٹریا میں فورنسک ڈی این اے ٹیسٹنگ کے معروف عالمی ماہر پروفیسر والتھر پارسن پی ایچ ڈی نے کہا کہ “میں گلوبل فائلر کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، اس کی تفریق کرنے کی زبردست قوت انٹیلی جنس ڈیٹا بیسنگ کو بہت فائدہ پہنچائے گی اور قومی اور بین السرحدی جرائم کے حل میں مدد دے گی۔”

گلوبل فائلر ٹ م کٹ پورٹفولیو جس میں حوالہ جاتی نمونہ پروسیسنگ کے لیے گلوبل فائلر ٹ م ایکسپریس کٹ اور تحقیقی و تفتیشی شواہد کے لیے گلوبل فائلر ٹ م کٹ شامل ہیں، ایک نئی ملکیتی کیمسٹری پیش کرتا ہے جو لائف ٹیکنالوجیز کے فورنسک ٹیسٹنگ سسٹمز کو ملانے کی صورت میں دو گھنٹے کے اندر 48 نمونہ جات کو پروسس کرنا ممکن بناتا ہے – یعنی مارکیٹ میں دستیاب دیگر حلوں کے مقابلے میں پانچ گنا تیز۔ یہ انحطاط زدہ انسانی باقیات جیسے مشکل نمونہ جات کی تیز تر اور بہتر افزونی کی بھی سہولت دیتا ہے۔ مشترکہ طور پر نئی کٹس فورنسک سائنس صارفین کو نمونے-سے-نتیجے تک تیز تر ڈی این اے پروسیسنگ کا بے مثل معیار پیش کرتا ہے۔

25 سے زائد سالوں سے لائف ٹیکنالوجیز ہیومن آئیڈنٹی فکیشن (HID) ٹیسٹنگ کے لیے صنعت کے سب سے قابل بھروسہ اور معتبر حل کی تیار اور کمرشلائزیشن کی قیادت کر چکا ہے۔ یہ دنیا کا واحد ادارہ بھی ہے جو ایچ آئی ڈی ٹیسٹنگ کے لیے مکمل سسٹم کے طور پر ریجنٹس، آلات اور ڈیٹا اینالسس سافٹویئر ڈیزائن اور توثیق کرتا ہے۔

لائف ٹیکنالوجیز کے سربراہ برائے اپلائیڈ سائنسز جان گیریس نے کہاکہ “ہم سے زیادہ فورنسک سائنسدانوں کی ضروریات کو سمجھنے والا کوئی ادارہ نہیں اور نتیجتاً ہم نے ایسی پروڈکٹ فراہم کی جو عالمی پیمانے پر فورنسک ٹیسٹنگ کے طریقے کو ڈرامائی طور پر تبدیل کر دے گا۔ ہم نے جانا کہ وقت اور اخراجات جرائم کو حل کرنے کے معاملے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔”

گلوبل فائلر ٹ م ایکسپریس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.lifetechnologies.com/globalfiler۔

گلوبل فائلر ٹ م ایکسپریس صرف فورنسک یا حسب نسب معلوم کرنے کی خاطر استعمال کے لیے ہے۔

لائف ٹیکنالوجیز کے بارے میں

لائف ٹیکنالوجیز کارپوریشن (نیس ڈیک: LIFE) ایک عالمی بایوٹیکنالوجی کمپنی ہے جو 160 سے زائد ممالک میں صارفین کی حامل ہے جو مشکل ترین سائنسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اس کے جدید حل استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے قابل بھروسہ اور آسان استعمال حلوں کے ذریعے جو حیاتیاتی میدان  کے ساتھ زرعی حیاتی ٹیکنالوجی، انتقالی تحقیقی، سالماتی ادویات اور تشخیص، اسٹیم سیل کی بنیاد پر طریق علاج، فورنسکس، فوڈ سیفٹی اور جانوروں کی صحت کی 50 ہزار سے زائد مصنوعات ، معیار اور جدت طرازی ہر تجربہ گاہ کی رسائی میں ہے۔ سائنسی تحقیق میں سب سے زیادہ حوالہ دیے گئے اس کے سسٹم ریجنٹس اور کنزیومیبلز میں شامل ہیں: آئیون ٹورنٹ ٹ م، اپلائیڈ بایوسسٹمز (ر)، انوٹروجن ٹ م، گبکو (ر)، ایمبیون (ر)، مالیکیولر پروبس (ر)، نوویکس (ر)، اور ٹیک مین (ر)۔ لائف ٹیکنالوجیز تقریباً 10 ہزار 400 افراد کو ملازم رکھتا ہے اور 4 ہزار سے زائد پیٹنٹس اور خصوصی لائسنسز کے ذریعے جدت سے جاری اپنی وابستگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔لائف نے 2011ء میں 3.7 ارب ڈالرز کی فروخت کیں۔ ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: www.lifetechnologies.com۔

لائف ٹیکنالوجیز کا سیف ہاربر بیان

یہ اعلامیہ لائف ٹیکنالوجیز کے متوقع نتائج کے بارے میں مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے جس میں خطرے اور غیر یقینی کیفیات شامل ہیں۔ اس خبری اعلامیہ میں موجود کچھ معلومات، جس میں  صنعتی رحجانات اور لائف ٹیکنالوجیز کے منصوبے، مقاصد، توقعات اور اپنے کاروبار کی حکمت عملی کے بارے میں معلومات شامل ہیں مستقبل کے حوالے سے بیانات کے حامل ہیں جو خطرات و غیر یقینی کیفیات رکھتے ہیں جو حقیقی نتائج و واقعات کو مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات میں ظاہر کردہ نتائج و واقعات سے بالکل مختلف کر سکتا ہے، البتہ یہ صرف انہی بیانات تک محدود نہیں۔ کوئی بھی بیان جو تاریخی اعداد وشمار پر مبنی نہ ہو مستقبل کے حوالے سے بیان  ہے۔ جب یہ الفاظ جیسا کہ “یقین،” “منصوبہ،” “ارادہ،” “پیش بینی،” “ہدف،” “تخمینہ،” “توقع”، اور ان جیسے، اور/یا مستقبل کے زمانے یا مشروط معنوں (“ہوگا”، “ہو سکتا،” “ممکن، “چاہیے،” وغیرہ) یا ان سے ملتی جلتی وضع کے الفاظ استعمال ہوں تو انہیں مستقبل کے حوالے سے بیانات کے طور پر شناخت کریں۔ اہم عناصر جو حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات میں متوقع نتائج سے تبدیل کر دیں، کی تفصیلات سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں لائف ٹیکنالوجیز کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں موجود ہیں۔ لائف ٹیکنالوجیز وقت و حالات کے ساتھ مستقبل کے حوالے سے ایسے کسی بیان کو تازہ تر کرنے یا ان پر نظر ثانی کی ذمہ داری نہیں لیتا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110216/MM49339LOGO)

لائف ٹیکنالوجیز رابطہ

پیٹی زمورا

+1-760-476-7818

patty.zamora@lifetech.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *