یوریل اطالیہ پاس ملکی مقبولیت کے چارٹس میں سب سے اوپر؛ لیز نے کثیر -فروخت یوریل پاس میں دوسرا اپنے نام کرلیا

یوتریخت، نیدرلینڈز، 20 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

یوریل مصنوعات کی رینج کی مارکیٹنگ اور انتظام سے وابستہ انجمن یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔ نے آج اعلان کیا ہے کہ یوریل اطالیہ پاس 2011ء میں سب سے فروخت ہونے والا دوسرا مقبول یوریل پاس  ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ اطالیہ ریل سے سفر کرنے والوں اور مسافروں کے لیے سب سے زیادہ دلچسپی کے حامل یورپین ممالک  میں  سے ایک ہے۔

یوریل گروپ کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر انا دیا ای سیکسا نے کہا کہ “یوریل اطالیہ پاس کی کامیابی پوری یوریل ٹیم  اور دنیا بھر میں موجود اس کے سیلز ایجنٹس کی جانب سے سیلز اور مارکیٹنگ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایک بہترین ریل اور سیر و سیاحت پروڈکٹ جیسے ون اٹلی کی پیش کش بھی بلاشبہ بہت اہم ہے۔”

2011ء میں یوریل اطالیہ پاس کے لیے  مسافروں کی مجموعی تعداد 68,732 تک پہنچ گئی جو 2010ء کی فروخت میں 8.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ یوریل گلوبل پاس ، جو 23 ممالک  (بشمول اطالیہ) میں استعمال ہوتا ہے، سال 2011ء میں قابل ذکر 100,856 پاسز فروخت کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول پاس تھا۔ یوریل اطالیہ پاس اور گلوبل پاس کے ذریعے اطالیہ کا سفر کرنے والے پاس رکھنے والوں کی تعداد کے علاوہ 200,000 سے زائد سیاحوں نے یوریل ملکی مجموعہ پاس خریدا جس میں اطالیہ بھی شامل تھا۔  اطالیہ کو  ان پاسز کے درمیان بطور منزل منتخب کرنے کے باعث ملک کو یوریل پاس ممالک میں منزل کی مقبولیت  کے چارٹ میں سب سے بہتر انتخاب بنا دیا ہے۔

خود ملک کی طرح اطالیہ کا ریلوے نیٹ ورک  بھی ویسا ہی دلکش ہے، جو شمال سے جنوب  تک اطالیہ کو منسلک کرنے والا ایک شاندار تیز رفتار نظام پیش کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اندرون ملک ریل کا سفر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔فروشیاروسا ریل گاڑیوں کے بیڑے نے روم اور میلان کے درمیان بغیر کسی وقفے کے رابطہ کو صرف 2 گھنٹے اور 59 منٹ  (جو تیز رفتار لائن دستیاب ہونے سے قبل1 گھنٹہ27 منٹ تیز ہے) میں  ممکن بنا دیا ہے۔

درج ذیل ٹیبل یوریل پاس رکھنے والوں کی ترجیح  کے اعتبار سے 10 سب سے زیادہ مقبول سفری راستوں کے سفری اوقات بیان کر رہا ہے – اطالوی شہر سب سے بہترین 5 مقامات کے حامل ہیں:

اسٹیشن سے

اسٹیشن تک

سفر کا وقت

1

فلورینس

روم

1 گھنٹہ 38 منٹ *

2

فلورینس

پیسا (+سینٹریل)

1 گھنٹہ 4 منٹ *

3

فلورینس

وینس (+ سینٹ لوشیا)

2 گھنٹے 35 منٹ *

4

میلان

وینس (+ سینٹ لوشیا)

3 گھنٹے 5 منٹ *

5

بیرن

انٹر لیکن

1 گھنٹہ *

6

لوزیرن

زیوریخ

50 منٹ *

7

روم

وینس (+ سینٹ لوشیا)

4 گھنٹے 22 منٹ *

8

میلان

زیوریخ

4 گھنٹے 40 منٹ *

9

سیزلبرگ (+ ایچ بی ایف)

ویانا

3 گھنٹے 15 منٹ *

10

فلورینس

میلان

1 گھنٹہ 45 منٹ *

ٹرینی ٹالیہ کی نمایاں برانڈز فروشیاروسا (ریڈ ایرو) اور فریشیاجنٹو (سلور ایرو) ہیں، جو کہ اطالوی میں “ایروز” کے نام سے جانے جاتے ہیں، پورے اطالیہ کو منسلک کرتی ہیں۔  فروشیاروسا بیڑے پر پیش کی جانے والی سہولیات میں شامل نمایاں خصوصیات: عام ایئرلائنز کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ لیگ روم، شور و غل سے محفوظ اور ائیر کنڈیشنڈ کوچز، سامان کے لیے کمرہ، برقی ساکٹس، ہر کوچ میں معلوماتی ڈسپلے، اعزازی استقبالی مشروب اور ناشتہ (صرف اول درجے کے لیے) اور وائی فائی انٹرنیٹ تک رسائی۔

یوریل گروپ شریک ریلوے اور شپنگ اداروں کے ساتھ آٹھ مقرر اراکین ریلوے پر مشتمل بورڈ کی جانب سے لیے جانے والے اہم فیصلوں کی ملکیت ہے۔ علاوہ ازیں گروپ  متعدد  مفید شراکت دار، بشمول ہوٹلز، نقل و حمل کرنے والے اداروں اور عجائب گھر کا حامل ہے جو  ریل پاس رکھنے والوں کے لیے اپنی خدمات کم قیمت یا پھر بغیر کسی قیمت کے فراہم کرتے ہیں۔

###

یوریل گروپ کارپوریٹ ویب سائٹ اور پریس روم: http://www.eurailgroup.org

ذریعہ: یوریل گروپ جی۔آئی۔ ای۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *