Breaking News

لارنس ہنٹلے میمیو کے جنرل مینیجر مقرر

کیمبرج، میساچوسٹس، 9 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نئی قیادت اساتذہ کی مدد سے وابستگی کے اپنے عزم کو مستحکم کرے گی

معلمین و اساتذہ کو تدریس میں آسانیاں فراہم کرنے والی خود کار اور انٹرایکٹو ٹیچنگ ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والے ادارے میمیو نے لارنس ہنٹلے کو ادارے کا جنرل مینیجر مقرر کر دیا ہے، یہ فیصلہ یکم جون 2010ء سے نافذ العمل ہے۔

سافٹ ویئر، آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشنز صنعت کے بین الاقوامی اداروں میں مارکیٹنگ، سیلز اور مینجمنٹ میں سینئر ایگزیکٹو کی حیثیت سے 25 سے زائد سالوں کے تجربے کے حامل ہنٹلے تدریس کے آسان استعمال کے ٹولز کے مجموعے کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے ادارے کی کوششوں میں اس کی رہنمائی کریں گے۔

نیویل ربرمیڈ میں ٹیکنالوجی برانڈز گلوبل بزنس یونٹ کے صدر ڈیوڈ کلاٹ نے کہا کہ “لارنس ایک صاحب بصیرت اور عملیت پسند شخصیت ہیں، اور اِن خصوصیات کے ساتھ اُن کی مضبوط قائدانہ صلاحیتوں نے اُنہیں کئی کامیاب اداروں کی رہنمائی کرنے اور اُنہیں ترقی دینے کے قابل بنایا۔ ہمیں بھرپور یقین ہے کہ ان کی قیادت میمیو برانڈ کو مزید مستحکم کرے گی اور ادارے کو دنیا بھر میں تیز تر ترقی کو جاری رکھنے کے قابل بنائے گی۔”

ہنٹلے، جو پرومیتھین میں عبوری چیف مارکیٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد میمیو میں آئے ہیں، اس سے قبل کیبل اینڈ وائرلیس، ایکوینٹ، برٹس ٹیلی کام اور کرونے میں سینئر سطح کے مارکیٹنگ اور آپریشنز کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ وہ امریکہ اور یورپ میں کمپنیوں کے لیے اپنے ذاتی مینجمنٹ کنسلٹنگ کاروبار کے بھی حامل ہیں اور اسے چلاتے ہیں۔

اپنے کیریئر کے آغاز میں ہنٹلے نے برٹش کونسل والنٹری سروس اوورسیز پروگرام کے تحت افریقہ کے ملک گھانا میں ایک رضاکار ٹیچر کی حیثیت سے کئی سال خدمات انجام دیں۔ اس تجربے نے انہیں تعلیم اور کمرہ جماعت میں ہدایات کے حوالے سے ایک خاص تناظر عطا کیا، جو خصوصاً میمیو کی قیادت کے لیے کارآمد ہے۔

ہنٹلے نے کہا کہ “گھانا میں گزارے گئے ایام اور پرومیتھین میں حالیہ تجربے نے مجھے سکھایا کہ اگر آپ شاگردوں کو درست مواقع اور درست ٹولز فراہم کریں، تو وہ آپ کو حیران کر دیں گے کہ وہ کیا کیا کر سکتے ہیں، اس لیے میں میمیو کی رہنمائی کرنے پر بہت خوش ہوں۔ ہماری ٹیکنالوجی اساتذہ کو تدریس کے جدید ٹولز کے ذریعے زیادہ تخلیقی اور موثر انداز میں شاگردوں کے ساتھ منسلک ہونے کے قابل بناتی ہے، تدریس کی دنیا کا ایک نیا دروازہ ان پر وا کرتی ہے۔”

ہنٹلے لندن بزنس اسکول کے ایک سلون فیلو ہیں اور یونیورسٹی آف واروِک (برطانیہ) بزنس اسکول میں بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی سند رکھتے ہیں۔ وہ یونیورسٹ آف لندن سے بیچلر آف آرٹس، آنرز، کے بھی حامل ہیں۔

نیویل ربرمیڈگلوبل بزنس اینڈ ٹیکنالوجی سلوشنز کے بارے میں

DYMO نیویل ربرمیڈ گلوبل ٹیکنالوجی سلوشن کے پورٹ فولیو کا سب سے اہم برانڈ نام ہے۔ ایک ایسی دنیا میں جو بہترین سود مندی طلب کرتی ہے اور ہر موقع کا اندازہ لگاتی ہے، DYMO کاروباری اداروں، تعلیمی اداروں اور صارفین کو معلومات کو بہتر موثریت اور طمانیت کے ساتھ شیئر، مینیج اور منظم کرنے کے لیے جدید اور آسان طریقے پیش کرتا ہے۔

ہمارے DYMO گلوبل ٹیکنالوجی برانڈز چار سلوشنز میں منظم ہیں:

–       DYMO (ر) لیبلنگ سلوشنز جن میں شمول ہیں DYMO ہینڈ-ہیلڈ لیبل میکرز، پی سی کنیکٹڈ لیبلز اور پوسٹیج پرنٹرز، بشمول انڈسٹریل لیبلنگ ٹولز (http://www.dymo.com)

–       DYMO (ٹ م) کارڈاسکین (ر) کانٹیکٹ مینجمنٹ سلوشنز جن میں شامل ہیں کارڈاسکن بزنس کارڈ اسکینرز اور کانٹیکٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر جو کارڈاسکین ایٹ یور سروس (ٹ م)( http://www.cardscan.com) اور دستاویز کو ڈیجیٹل فائلز میں اسکین کرنے کے لیے DYMO فائل (ر) سافٹ ویئرپیش کرتا ہے (http://www.dymofile.com)

–       DYMO (ٹ م) اینڈیشیا (ر) انٹرنیٹ پوسٹیج سلوشنز جس میں شامل ہیں اینڈیشیا آن لائن شپنگ اور میل سروسز (http://www.endicia.com)اور کسٹمائزڈ پوسٹیج (http://www.pictureitpostage.com)۔

–       میمیو (ر) انٹریکٹو ٹیچنگ سلوشنز جن میں شامل ہیں میمیو انٹرایکٹو وائٹ بورڈ ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انک ریکارڈز اور لوازمات (http://www.mimio.com) ۔

یہ عالمی ٹیکنالوجی برانڈز نیویل ربرمیڈ کے گلوبل برانڈز کے مستحکم پورٹ فولیو پر مشتمل ہیں، جس میں ربرمیڈ (ر)، شارپی (ر)، گریکو (ر)، کیلفالون (ر)، اروین(ر)، لینوکس (ر)، لیوولور (ر)، پیپر میٹ (ر)، واٹرمین (ر)، پارکر (ر)، گوڈی (ر)، ٹیکنیکل کونسپٹس (ٹ م) اور ایپریکا (ر) شامل ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

شہرزاد نبی زادہ، کیچم، +1-404-879-9234

Shahrzad.Nadizadeh@ketchum.com

ذریعہ: میمیو

رابطہ: شہرزاد نبی زادہ

کیچم

+1-404-879-9234

Shahrzad.Nadizadeh@ketchum.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *