Breaking News

کینٹن میلے نے قومی وفاق ہائے ایوان تجارت کے لیے نئی خدمات جاری کر دیں

گوانگچو، چین، 7 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اس سال اپریل میں منعقدہ 107 یوں کینٹن میلے میں چند شرکاء نے ایک چھوٹی نئی تفصیل ملاحظہ کی: متعدد یورپی اور جنوبی امریکی ایوان ہائے تجارت کو اپنے خصوصی سروس کاؤنٹرز کے ساتھ دیکھا گیا۔ یہ رواں سال میلے کے منتظمین کی یپش جانب سے پیش کردہ نئے سروس پیکیج کا حصہ تھے جسے خاص طور پر ایوان کے اراکین اور ان کے ملحقہ اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ اس ابتدائی پیشکش کا حصہ بننے والے اداروں میں چین-برطانیہ بزنس کونسل، چین میں فرانسیسی ایوان صنعت و تجارت اور برازیل-چین ایوان صنعت و تجارت شامل ہیں۔

کینٹن میلہ عرصۂ دراز سے عالمی کاروباری برادری کا جزو لا ینفک ہے، جو نصف صدی قبل اپنے آغاز سے اب تک بین الاقوامی تجارتی انجمنوں، کاروباری شراکتوں اور  کے ساتھ دل جان سے تعاون کرتا رہا ہے۔ بین الاقوامی تجارتی اشرافیہ میں اعتماد اور مہارت کی تعمیر کے کئی سالوں کے بعد، 2010ء میں انجمنوں کے تعاون کے لیے پیش کی جانے والی یہ نئی خدمت میلے کی کئی پرکشش چیزوں میں سے ایک ہے۔ حالانکہ یہ کئی اہم چیزوں میں سے ایک تھا، اور اگر بے تکلفانہ طور پر کہا جائے تو: اس کے ساتھ سمندر پار ایوان تجارت کے اراکین اور ان کے صارفین معلومات مشاورت اور تقسیم، حصول کی مدد کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر کسی صورت میں انہیں مشکلات کا سامنا ہو تو اس کے لیے ایک خصوصی مسائل حل کنندہ فوری دستیاب ہوگا۔ لیکن حقیقی پرکشش بات یہ ہے کہ یہ پورا پیکیج بغیر کسی قیمت کے بالکل مفت ہے۔

بلاشبہ قومی ایوانہائے تجارت کینٹن میلے میں اس خدمت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پہلی مرتبہ شرکت کرنے والے شرکاء اور چین-برطانیہ کونسل کے صدر اسٹیفن فلپس اس پراظہار  اطمینان کرنے میں نہایت تیز نکلے۔ انہوں نے کہا کہ “کینٹن میلے کا حجم اور ملازمین اور خدمات کی پیشہ ورانہ سطح نے ان پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔۔ میلے نے ہمیں یہ مددگار خصوصی سروس کاؤنٹر فراہم کیا، جس نے سی بی بی سی کو اپنے اراکین اور ملحقہ افراد کو بہتر انداز میں خدمات دینے کاموقع دیا۔”

بلاشبہ، ہر قوم اور اس کی معیشت کی الگ الگ ضروریات پر انتہائی توجہ فراہم کرنے کے ذریعے یہ باہمی لین دین کاوہ طریقہ ہے جس کو پرورش دینا سروس کی خواہش ہے۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوتا ہے تو، میلے اور شرکاء کے درمیان کہیں زیادہ پائیدار اور طویل المیعاد باہمی تعلقات قائم ہوں گے۔ نتیجتا پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (CFTC)

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

جناب سیاؤینگ وو از چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (CFTC)

+86-20-8913-8628

Check Also

VIS Assigns Entity Ratings to Ittefaq Agro Industries (Pvt.) Limited

Karachi, VIS Credit Rating Company Limited (VIS) has assigned initial entity ratings of 'A-/A-2' (Single A Minus/A-Two) to Ittefaq Agro Industries (Pvt.) Limited (IAIPL),

According to VIS Credit Rating Company Limited, The medium to long-term rating...

The post VIS Assigns Entity Ratings to Ittefaq Agro Industries (Pvt.) Limited appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *