ویلکس گروپ نے روف ونڈوز کی جدید نسل متعارف کروادی

ویلکس گروپ نے روف ونڈوز کی جدید نسل متعارف کروادی

[ 0 ] January 31, 2012 | Building & Construction, General, Urdu | Share:

ہورسہوم، ڈنمارک، 31 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ویلکس کی روف ونڈوز کی نئی نسل توانائی کی موثریت اور روف ونڈوز سے ملنے والے آرام میں نئے معیارات مرتب کرتی ہے

روف ونڈوز اور اسکائی لائٹس میں عالمی رہنما ادارہ ویلکس گروپ توانائی موثریت، دن کی روشنی، اور آرام کو نئی اور اعلیٰ ترین سطحوں پر لے جانے کے لیے روف ونڈوز کی نئی نسل متعارف کروا رہا ہے۔

ویلکس اے/ایس کے گروپ سی ای او یورگن تانگ-ینسن کہتے ہیں کہ “ہم گزشتہ چند سالوں سے ویلکس کی روف ونڈوز کی نئی نسل تیار کرنے پر بھرپور انداز سے کام کر رہے تھے۔ اس نے ویلکس ونڈوز کے ذریعے چھت سے دن کی روشنی اور تازہ ہوا کا لطف اٹھانے والے لاکھوں افراد کے فائدے کے لیے نئے معیارات مرتب کیے ہیں۔ نئی نسل محدودیت کی غیر معمولی خصوصیات اور انفعالی شمسی قوت سے فائدہ حاصل کرنے میں انتہائی بہتری کو ملاتی ہے اور یوں توانائی کی استعداد کار میں بہترین سطح تک پہنچتی ہے۔ اس طرح ویلکس روف ونڈوز کم توانائی کی تعمیرات کا خالص معاون ہوگا، جو عالمی توانائی کھپت میں کمی کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ تعمیرات تقریباً 40 فیصد کھپت کی ذمہ دار ہیں۔”

بہتر توانائی موثریت اور اندرونی ماحول

پیشرفت کے اس پورے عمل میں جستجو اس امر کی تھی کہ بہتر توانائی موثریت حاصل کرنے کے لیے درست ترین تعمیراتی قواعد کو تلاش کیا جائے اور ساتھ ساتھ اس اعلیٰ معیار اور آزمودہ تعمیراتی قواعد کو بہتر بنایا جائے جو ہمیشہ ویلکس روف ونڈوز کی امتیازی علامت رہی ہے۔ ویلکس تھرمو ٹیکنالوجی کے اجراء کے ساتھ نئی ویلکس نسل نے یو-ویلیو کو معیاری روف ونڈوز کی 1،2 تک کم کرکے محدودیت کی بہتر خصوصیات حاصل کر لی ہیں۔ شیشے کے زیادہ بڑے ٹکڑے کے ساتھ زیادہ علاقے کے باعث، جو نہ صرف 18 فیصد زیادہ روشنی کو بلکہ زیادہ شمسی حرارت کو بھی آپ کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے، نئی روف ونڈوز توانائی کے توازن اور موثریت کو نئی اور بہترین سطحوں تک لے جائے گی۔

یورگن تانگ-ینسن نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ “شیشے کے ٹکڑے میں اضافہ دو وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پہلا، ہم نئے روف ونڈو کی توانائی موثریت کو بڑھاناچاہتے تھے، جو نہ صرف بہتر محدودیت شدہ ہو بلکہ سرد ایام میں دھوپ کی گرمی حاصل کرنے سے بھی فائدہ اٹھائے – حتمی نتیجہ بے مثال توانائی توازن اور توانائی کارکردگی کی صورت میں نکلا ہے۔ دوسرا، دن کی زیادہ روشنی بجلی سے چلنے والی روشنیوں کی ضرورت کو کم کرتی ہے، جو توانائی بھی بچاتی ہے اور عمارت میں رہنے اور کام کرنے والے لوگوں کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔”

سرد ایام میں دھوپ کے اثرات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ویلکس زیادہ گرم ایام اور خطوں میں زیادہ گرمی کو روکنے کے لیے کھڑکیوں کے بے مثال نمونے، سازو سامان اور سورج سے محفوظ رکھنے والے نظام پیش کرنا جاری رکھے گا۔

بہتر اندرونی ماحول کے لیے تازہ ہوا بھی اتنی ہی اہم ہے اور ویلکس روف ونڈوز کی نئی نسل کے ساتھ اب بھی ہواداری ممکن ہے حتیٰ کہ اس وقت بھی جب کھڑکی بند ہو، یہ کمال ہے ہواداری کے لیے بے مثال فلیپ کا، جو عرصہ دراز سے ویلکس کے امتیازی نشان کے طور پر معروف ہے۔ یہ تازہ ہوا کی بے مثال فراہمی اور کنٹرول کو یقینی بناتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اندر کا ماحول بہتر ہوگا۔

متعدد نئی اور بہتر خصوصیات اور فوائد

توانائی موثریت میں نئے معیارات مرتب کرنے کے ساتھ ویلکس نے نئی نسل میں جدید اور بہتر خصوصیات کی رینج تیار کر رکھی ہے – تاکہ عمارتوں میں رہنے والے لاکھوں افراد کے ساتھ ساتھ ویلکس کی مصنوعات پر ہر روز کام کرنے والے ڈیلرز، تنصیب کنندگان اور ماہرین تعمیرات کو فائدہ دیا جا سکے۔

ویلکس اے/ایس کے گروپ چیف کمرشل آفیسر جیکب شامبے کہتے ہیں کہ “ہم ویلکس روف ونڈوز کی نئی نسل متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں جو ڈیزائن، آرام اور تنصیب کے قواعد میں نئے اور بہتر فوائد کی رینج بھی پیش کرتے ہیں جن کا دنیا بھر میں ہمارے کئی صارفین، تنصیب کاروں، ڈیلرز اور ماہرین تعمیرات خیر مقدم کریں گے۔

نئی ویلکس روف ونڈوز نئی کثیر السطحی انسٹالیشن بریکٹ کی بدولت زیادہ تیزی سے اور چھت میں دو مختلف سطحوں پر نصب کی جا سکتی ہیں – اسٹینڈر یا فلش ۔ فلش انسٹالیشن کے ذریعے کھڑکی کو چھت میں 40 م م گہرا نصب کیا جاتا ہے، جو زیادہ جمالیاتی نظارہ دیکھتا ہے اور توانائی کی بچت میں مزید حصہ ڈالتا ہے۔

نئے ویلکس انٹیگرا (ر) کنٹرول پیڈ کو مکمل طور پر از سر نو ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ برقی ویلکس روف ونڈوز اور لوازمات کے لیے ایک جدید، البتہ سادہ و صارف دوست، اندرونی کلائمٹ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

زیادہ پتلی چوکھٹوں  اور کھانچوں کے ذریعے ویلکس روف ونڈوز کی نئی نسل کا ڈیزائن،اندرونی اور بیرونی دونوں طرف سے،  بھی بہتر بنایا گیا ہے  ، جو زيادہ خوبصورت کھڑکی بناتا ہے۔

نئی نسل –تمام ضروریات کے لیے نمایاں معیار اور حل

ویلکس گروپ کی تمام مصنوعات جامع تجربات سے گزرتی ہیں تاکہ وہ معیار اور کارکردگی میں ویلکس کے اعلیٰ و سخت معیارات پر پوری اتریں۔ ٹیسٹ پروگرام توانائی کارکردگی، ہوا داری، شور کی کمی، تحفظ، مضبوطی اور آپریشن جیسے عناصر کا احاطہ کرتا ہے۔

نئی نسل کے ساتھ ویلکس کئی مختلف اقسام، حجم، متغیر اور تنصیب کی مصنوعات میں روف ونڈوز فراہم کرنےکی طویل روایت کو جاری رکھے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ مختلف عمارات، چھتوں کی اقسام اور موسمیاتی خطوں میں چھت کے ذریعے دن کی روشنی اور تازہ ہوا کے لیے ویلکس روف ونڈوز بدستور ترجیحی پسند رہیں۔

اجرا کا دورانیہ

ویلکس گروپ 31 جنوری کو جرمنی میں داخ اینڈ ہولز نمائش میں نئی نسل کی رونمائی کرے گا، جہاں اسے 2012ء میں ایک محدود ایڈیشن کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ویلکس روف ونڈوز کی نئی نسل 2012ء کے موسم بہار میں اسکینڈینیویا میں جاری کی جائے گی، جبکہ دیگر مارکیٹوں میں 2013ء اور اس کے بعد سے پیش ہوں گی۔ ویلکس روف ونڈو کی نئی نسل کے اجرا کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے اپنی قومی ویلکس سیلز کمپنی سے رابطہ کریں۔

ویلکس گروپ کے بارے میں

ویلکس گروپ دن کی روشنیوں اور چھت کے ذریعے تازہ ہوا کے ساتھ رہائش کے لیے بہتر ماحول تخلیق کرتا ہے۔ ویلکس مصنوعات پروگرام میں چھت کی کھڑکیوں یعنی روف ونڈوز اور آسمانی روشنی بشمول ہموار چھتوں کے حل کی وسیع رینج شامل ہے۔ ویلکس گروپ ڈیکوریشن اور سن اسکریننگ، رولر شٹرز، تنصیب کی مصنوعات ریموٹ کنٹرول کے لیے مصنوعات اور چھتوں میں تنصیب کے لیے تھرمل سولر پینل کی کئی اقسام بھی فراہم کرتا ہے۔

ویلکس گروپ، جو  11 ممالک میں مینوفیکچرنگ کمپنیاں رکھتا ہے اور تقریباً 40 ممالک میں سیلز کمپنیوں کا حامل ہے، عالمی تعمیراتی مواد کے شعبے میں مستحکم ترین برانڈز میں ایک کا نمائندہ ہے اور اس کی مصنوعات دنیا کے بیشتر حصے میں فروخت ہوتی ہیں۔  ویلکس گروپ تقریباً 10 ہزار ملازمین رکھتا ہے اور وی کے آر ہولڈنگ اے/ایس کی ملکیت ہے، ایک لمیٹڈ کمپنی جو مکمل طور پر فاؤنڈیشنز اور خاندا ن کی ملکیت ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.velux.com۔

تصویریں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے: http://www.velux.com/velux_group/news

اعداد و شمار

ویلکس روف ونڈوز کی نئی نسل متعدد نئے اور مزید بہتر فوائد دیتی ہے:

– ویلکس تھرموٹیکنالوجی کی مدد سے معیاری روف ونڈوز کی یو-ویلیو  میں کمی 1،2 تک لاتے ہوئے بہتر محدودیت کارکردگی

– 18 فیصد زیادہ دن کی روشنی

– بہتر توانائی توازن

– انٹیگرا (ر) کنٹرول پیڈ بمع چند پروگرامات کے ساتھ بہتر آپریشن اور کنٹرول میں نیا معیار

– زیادہ پتلی چوکھٹوں  اور کھانچوں کے ساتھ عالمی معیار کا بیرونی و اندرونی ڈیزائن

– بہتر پیکیجنگ

– آسان اور تیز تر تنصیب اور استعمال

توانائی توازن

توانائی توازن ایک مخصوص قدر ہے جو ہر کھڑکی اور شیشے کے ٹکڑے میں تغیر کے ساتھ آنے والی تبدیلی پر مشتمل ہے۔ توانائی توازن کسی کھڑکی کی توانائی موثریت کو جانچنے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ ایک کھڑکی سے داخل ہونے والی شمسی توانائی اور خارج ہونے والی ہونے والی حرارت میں کمی کے درمیان توازن ہے۔

موسم گرما

ٹھنڈک چاہنے والے موسم میں توانائی توازن جہاں تک ممکن ہو سکے صفر کے قریب ہونا چاہیے، جو زیادہ گرمی کے خطرے اور ٹھنڈے کے لیے معدنی توانائی کے استعمال سے بچنے کو کم کر رہی ہے۔ زیادہ سن اسکریننگ کی حامل چھتوں کی کھڑکیاں موسم گرما میں بدستور حد سے زیادہ گرم ہونے کو روکیں گے؛ ڈیکورشن اور سن پروٹیکشن مصنوعات اور رولر شٹرز کے ذریعے بھی اضافی گرمی سے تحفظ کیا جا سکتاہے۔

موسم سرما

گرمی چاہنے والے ایام میں توانائی توازن صفر سے زیادہ ہونا چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو سکے توانائی کے ضیاع کو کم کرنا اور حاصل کردہ شمسی توانائی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ویلکس روف ونڈوز کی نئی نسل نئے بنائے گئے اعلیٰ محدودیت مواد –ویلکس تھرمو ٹیکنالوجی- کی تکمیل کے ساتھ بہتر محدودیت کارکردگی پیش کرتا ہے  اور شیشے کے بڑے ٹکڑوں کے ذریعے زیادہ شمسی فائدہ حاصل کرنے کو بہتر بناتا ہے جو 18 فیصد زیادہ روشنی آنے کو ممکن بناتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ:

دی ویلکس گروپ

آدلسوے 99

2970 ہورسہوم – ڈنمارک

ٹیلی فون: +45-29-16-61-58

ای –میل: press@velux.com

ذریعہ: دی ویلکس گروپ

Tags:

Category: Building & Construction, General, Urdu

Leave a Reply

You must be logged in to post a comment.