Breaking News

این ٹی ٹی کام نے بھارت کے معروف ڈیٹاسینٹر سروس فراہم کنندہ نیٹ میجک سلوشنز کے 74 فیصد حصص حاصل کر لیے

AsiaNet 48142

ٹوکیو، 25 جنوری/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنزکارپوریشن (این ٹی ٹی کام) اور نیٹ میجک سلوشنز پرائیوٹ لمیٹڈ (نیٹ میجک سلوشنز) نے 25 جنوری کو مشترکہ اعلان کیا ہے کہ این ٹی ٹی کام بھارت میں ڈیٹاسینٹر سروسز فراہم کرنے والے معروف ادارے نیٹ میجک سلوشنز کے 74 فیصد حصص حاصل کرے گا۔ یہ حصول بھارت میں متعلقہ اداروں کی منظوری سے مشروط ہے۔

نیٹ میجک سلوشنز کی ڈیٹاسینٹر سروسز اور سائٹس کی شمولیت این ٹی ٹی کام کی تیزی سے پھیلتی ہوئی بھارتی مارکیٹ میں ون-اسٹاپ آئی سی ٹی سلوشنز فراہم کرنے کی گنجائش کو بڑھائے گی، ساتھ ساتھ ایشیا بھر میں بڑھتے ہوئے آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے کے ذریعے دنیا بھر میں ہموار کلاؤڈ سروسپیش کرنے کی رفتار کو تیز کرے گی۔

منظم آئی ٹی ہوسٹنگ سروسز پیش کرنے والا تجربہ کار ادارہ نیٹ میجک سلوشنز اس وقت اہم بھارتی شہروں میں سات ڈیٹاسینٹر چلاتا ہے جن میں ممبئی، چنئی، نوئیڈا (دہلی-این سی آر) اور بنگلور شامل ہیں۔ یہ 1000 سے زائد صارفین کو کولوکیشن اور ہوسٹنگ جیسی خدمات فراہم کرتا ہے، اور ساتھ ساتھ کئی دیگر صارفین کو آئی ایس پی اور کلاؤڈ سروسز بھی دیتا ہے۔ ادارے کو فرسٹ اینڈ سلیوان کی جانب سے 2011ء میں بھارت کا سب سے بہترین ڈیٹاسینٹر سروس فراہم کنندہ قرار دیا گیا تھا۔ 1998ء میں قائم ہونے والے نیٹ میجک سلوشنز کی قیادت سی ای او شرد سانگھی کرتے ہیں اور یہ ممبئی، بنگلور، چنئی اور دہلی میں دفاتر چلاتا ہے۔ اس میں تقریبا 500 افراد ملازم ہیں۔ ادارے کے صدر دفاتر دوسری منزل، (شمالی سمت)، بلاک بی-2، فیز I، نرلون نالج پارک، گڑگاؤں (ایسٹ)، ممبئی میں ہیں۔

نیٹ میجک سلوشنز کے بانی اور سی ای او شرد سانگھی نے کہا کہ “یہ اتحاد نیٹ میجک کو صارفین کے لیے این ٹی ٹی کام کے عالمی نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر اثرات کو تقویت بخشنے میں مدد دے گا۔ شراکت داری ہمیں برصغیر اور عالمی سطح پر اپنے ترقی کے منصوبوں کو مستحکم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی، جبکہ این ٹی ٹی کام کے بھارت میں موجود عالمی صارفین بھی منظم آئی ٹی ہوسٹنگ اور کلاؤڈ سروس مارکیٹ میں نیٹ میجک کے تجربے اور قائدانہ حیثیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔”

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے سینئر نائب صدر کاتسومی ناکاتا نے کہا کہ “یہ حصول پسندیدہ آئی سی ٹی شراکت دار کی ہماری عالمی حیثیت کو بہتر بناتا ہے، جس میں اب بھارت بھی شامل ہے، جو ہماری مستقبل کی ترقی کے کلیدی خطوں میں سے ایک ہے۔ جناب شرد سانگھی کی بطور سی ای او نیٹ میجک قیادت کو جاری رکھتے ہوئے دونوں اداروں کی تکمیلی مضبوطی کو تقویت بخش کر، ہم اعلی معیار کی آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی عالمی کلاؤڈ سروسز کی بہتری کی رفتار بڑھائیں گے۔”

کاروباری دنیا میں کثیر القومی آپریشن کی جاری توسیع ہموار ون-اسٹاپ آئی سی ٹی سروسز کی عالمی طلب میں اضافہ کر رہی ہے،جس میں منظم آپریشن اور نیٹ ورکس، ڈیٹاسینٹرز، سرورز اور ایپلی کیشنز کی دیکھ بھال شامل ہے۔ اکتوبر 2011ء میں جاری کردہ گلوبل کلاؤڈ وژن کے تحت این ٹی ٹی کام عالمی اینڈ-ٹو-اینڈ کلاؤڈ سروسز کی طلب پوری کر رہا ہے جو ادارے اپنے عالمی آپریشنز کو بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے این ٹی ٹی کام گروپ ایشیا پر خصوصی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے عالمی استحکام کو بڑھانا جاری رکھے گا، جس کا مقصد 2015ء تک کم از کم 1.5 ٹریلین ین کی عالمی فروخت حاصل کرنا ہے، جس میں جاپان کی سابقہ فروخت آمدنیوں کو دوگنا کرنا بھی شامل ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

نیٹ میجک سلوشنز کے بارے میں
نیٹ میجک سلوشنز بھارت کا سب سے بڑا خالص منظم آئی ٹی ہوسٹنگ سروس فراہم کنندہ ہے۔ نیٹ میجک سلوشنز آئی ایس او 27001، آئی ایس او 9001:2008 اور آئی ایس او 20000-1 اسناد کا حامل ہے اوراس کے طریقے آئی ٹی آئی ایل ڈھانچے کے مطابق ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ نیٹ میجک سلوشنز مختلف مقامات سے دنیا کے 1000 سے زائد معروف اداروں کو کام کے لیے انتہائی ضروری ہوسٹڈ ایپلی کیشنز فراہم کرتا ہے اور فروسٹ اینڈ سلیوان کی جانب سے ‘سال 2011ء کا بہترین ڈیٹاسینٹر سروس فراہم کنندہ’ اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ نیٹ میجک ممبئی، بنگلور، نوئیڈا (دہلی –این سی آر) اور چنئی میں قائم 7 کیریئر نیوٹرل، جدید ڈیٹا سینٹرز کا حامل ہے جو مجموعی طور پر 2 لاکھ مربع فٹ جگہ کے حامل ہیں۔ http://www.netmagicsolutions.com

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن، نیٹ میجک سلوشنز پرائیوٹ لمیٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *