Breaking News

مائننگ انڈابا کی ایشیا تک توسیع

نیو یارک، 22 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

AsiaNet 47421

افریقہ کی سب سے بڑی کان کنی سرمایہ کاری تقریب سنگاپور آ رہی ہے تاکہ علاقے کی کان کنی کی سرگرمیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایشیائی معیشتوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جا سکے

افریقہ کے سب سے بڑے اور موثر ترین کان کنی سرمایہ کاری ایونٹ کے طور پر 18 سال کے بعد انوسٹنگ اِن افریقن مائننگ انڈابا [http://www.miningindaba.com ] انوسٹنگ اِن ایشین مائننگ انڈابا [http://www.asianminingindaba.com ] کے ذریعے اپنے کامیاب کاروباری ایونٹ پلیٹ فارم کو ایشیائی سرزمین پر لا رہا ہے، جو 29 سے 31 اکتوبر 2012ء تک مرینا بے سینڈز سنگاپور میں منعقد ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے http://www.AsianMiningIndaba.com پر جائیے۔

سالانہ انوسٹنگ اِن افریقن مائننگ انڈابا افریقہ کی کان کنی کی زنجیر میں سرمایہ کاری لانے والے صنعت کے اہم ترین فورم کے طور پر تسلیم شدہ ہے۔ اپنی تاریخ کے 18 سالوں میں انوسٹنگ اِن افریقن مائننگ انڈابا نے افریقہ کی کان کنی میں اربوں ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری کو راستہ دکھایا ہے اور مقامی کیپ ٹاؤن معیشت میں سیاحت کی لاکھوں کروڑوں ڈالرز کی آمدنی لایا ہے۔ اس عمل میں کان کنی سرمایہ کاری تقریبات کے لیے بین الاقوامی معیار بن چکاہے۔

بھارت اور چین میں قدرتی وسائل کی بڑھتی ہوئی نمایاں طلب خطے میں کان کنی کے مزید مواقع کی ضرورت کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ مائننگ انڈابا، ایل ایل سی کے سینئر نائب صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر جوناتھن مور نے سمجھاتے ہوئے کہا کہ “ایشیا افریقن مائننگ انڈابا جیسے موثر کاروباری کانفرنس پلیٹ فارم کے لیے تیار ہے۔ خام لوہے، کوئلے، یورینیم اور دیگر قدرتی وسائل کی غیر معمولی طلب خطے میں کان کنی کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دینے کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے۔ ہم انہی اہداف کے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ہم نے 18 سال پہلے افریقہ کے لیے مقرر کیے تھے اور وہ یہ ہیں کہ ایشیائی کان کنی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راستہ دکھایا جائے تاکہ رسد کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے۔”

انوسٹنگ اِن ایشین مائننگ انڈاباایشیا میں کان کنی کے رحجانات کی سرمایہ بندی اور ترقی سے وابستہ ایک سالانہ پیشہ ورانہ کانفرنس ہوگی۔ ایونٹ ایشیا کی کان کنی کی قدری زنجیر میں مقرر بااثر ترین اسٹیک ہولڈرز – ماہرین مالیات، سرمایہ کاروں، بین الاقوامی کان کنی کے اداروں، ایشیائی حکومتی وفود اور دیگر اسٹیک ہولڈرز – کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا۔

بیجنگ ایکسس کے بانی اور گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر اور کلیدی پیش کار اور کانفرنس کے مشیر کوبس وان ڈیر واتھ کہتے ہیں کہ “اپنے شعبے میں قائد کی حیثیت سے مائننگ انڈابا عالمی برانڈ سرمایہ کاری، کان کنی کے کلیدی اداروں، اور بر اعظم کی حکومتوں کے وفود کے ایک موثر اجتماع کو یقینی بناتا ہے۔ ایشیا طویل عرصے سے ایک کاروباری نیٹ ورکنگ کی تقریب کا منتظر رہا ہے جو افریقن مائننگ انڈابا کے معیار کا ہو اور خطے میں کان کنی کی سرگرمی کو تحریک دینے کے لیے شعور اور درکار سرمایہ کاری لائے۔”

تمام شرکا کا رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور انہیں ایشین مائننگ انڈابا کی کسی بھی سرگرمی تک رسائی کے لیے ایک بِلّے کی ضرورت ہوگی۔ شرکت کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ہم کانفرنس سے قبل رجسٹریشن کی خصوصی پیشکشوں کے حوالے سے اطلاعات دینے کے لیے تمام افراد کو میلنگ لسٹ میں مدعو کرتے ہیں ۔ انوسٹ اِن ایشین مائننگ انڈابا کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے http://www.AsianMiningIndaba.com۔

مائننگ انڈابا ایل ایل سی کے بارے میں

انوسٹ اِن ایشین مائننگ انڈابا افریقہ میں کان کنی کی سب سے بڑی سرمایہ کاری تقریب کے منظم مائننگ انڈابا ایل ایل سی کی جانب سے پیش کردہ ہے۔ مائننگ انڈابا ایل ایل سی جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی اقوام کے ساتھ 18 سالوں سے شراکت داری رکھتا ہے تاکہ وہ افریقہ کی کان کنی میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کو راستہ دکھا سکے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.miningindaba.com دیکھئے۔

ذریعہ: مائننگ انڈابا ایل ایل سی

رابطہ: ماریہ پالوم بینی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، مائننگ انڈابا، ایل ایل سی، mpalombini@miningindaba.com؛

ہدایت برائے مدیران: انوسٹ اِن ایشین مائننگ انڈابا ذرائع ابلاغ کے اہل اراکین کے لیے کھلا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے تمام خواہشمندوں کو پریس ایکریڈٹیشن کی ضرورت ہوگی۔ پریس رجسٹریشن کی ضروریات اور اجراء کی تاریخ کے بارے میں فوری معلومات رکھنے کے لیے ہمارے ایونٹ اپ ڈیٹس کے لیے سبسکرائٹ کیجیے۔ تفصیلات کے لیے http://www.AsianMiningIndaba.com ملاحظہ کیجیے ۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *