Breaking News

ویفل ٹیکنالوجی (ر) کے حامل کلیننگ کارڈز کے لیے امریکی پیٹنٹ

آبرن، مین، 19 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پیٹنٹ شدہ پروڈکٹ تمام صنعتوں میں آلات کو آلودہ کرنے والی دھول اور دیگر اجزاء کو تیزی سے ختم کر دیتی ہے

ویفل ٹیکنالوجی (ر) کلیننگ کارڈ کے لیے ایک امریکی پیٹنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ پیٹنٹ کریڈٹ کارڈ ریڈرز اور دروازوں کے قفل، چیک اور دستاویز اسکینرز، تھرمل پرنٹرز، بل وصول کنندہ مشینوں اور دیگر کئی مصنوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

کے آئی سی ٹیم انکارپوریٹڈ کے صدر/سی ای او پیٹر کلائن نے کہا کہ “ہم بہت خوش ہیں کہ ویفل ٹیکنالوجی میں ہماری کثیر سرمایہ کاری نے ہمیں کینن، ایپسن، پنینی، جے سی ایم، سیکو انسٹرومنٹس، بکسولون، ٹرانس ایکٹ ٹیکنالوجیز، وِڈ ٹرونکس اور دیگر اداروں جیسے مارکیٹ رہنماؤں کے لیے 100 سے زائد نئی مصنوعات مکمل کرنے کی سہولت دی، ہمارے پورٹ فولیو میں اس نئے پیٹنٹ کی شمولیت نے حقوقِ دانش میں ہماری پوزیشن کو کافی مستحکم کیا ہے اور ہمیں جارحانہ انداز میں خود کو اور اپنے کاروباری شراکت داروں کو حقوق کی خلاف ورزی سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔”

کے آئی سی ٹیم میں پروڈکٹ مینیجر ڈیبرا روس نے کہا کہ “ہمارے کلیننگ کارڈز ویفل ٹیکنالوجی کی کئی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں، صفائی کے یہ عمدہ پلیٹ فارمز کلیننگ کارڈ کی سطح پر لگائے جا سکتے ہیں تاکہ کسی خاص شے کے لیے صفائی کی اعلیٰ ترین ایپلی کیشن تخلیق کی جا سکے۔ حالانکہ یہ طویل عمل تھا، لیکن ہمارے او ای ایم شراکت داروں نے ویفل ٹیکنالوجی کی ڈیولپمنٹ میں ہماری تکمیلیت کو سراہا ہے۔ اس طرح کی کوششوں نے ہمیں اپنے صارفین کے لیے او ای ایم تصدیق شدہ، کم خرچ، موثر اور آسان استعمال  ویفل ٹیکنالوجی کلیننگ ٹولز فراہم کرنا ممکن بنایا۔ ”

پیٹنٹ کا یو ایس پیٹنٹ نمبر 7,732,040 ہے۔

کے آئی سی ٹیم  کے بارے میں

کے آئی سی ٹیم کلیننگ کارڈ تیار کرنے میں دنیا کا معروف ادارہ ہے جس میں ویفل ٹیکنالوجی (ر) کی پیٹنٹ شدہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ آبرن، مین میں صدر دفاتر اور سان ڈیاگو، کیلیفورنیا اور ایشیا میں دفاتر کا حامل ادارہ کے آئی سی ٹیم جدید اور کم خرچ پیٹنٹ شدہ حل فراہم کرتا ہے جو مختلف مارکیٹوں کے لیے جدید آلات کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.kicteam.com، www.kicteam.eu، www.kicteamsingapore.com اور www.cleaningcards.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: کے آئی سی ٹیم

رابطہ: جمی ٹمنز

کے آئی سی ٹیم

+1-207-514-7211

jtimmins@kicteam.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *